• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

مشرقی وسطیٰ کی جنگ میں امریکہ کا ٹرمپ کارڈ پاکستان ۔

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 5, 2024
0 0
A A
مشرقی وسطیٰ کی جنگ میں امریکہ کا ٹرمپ کارڈ پاکستان ۔
Share on FacebookShare on Twitter
مشرف شمسی
کُچھ دن پہلے پاکستانی چیف آف آرمی عاصم منیر  امریکہ کے دورہ پر گئے تھے اور امریکہ میں اُنکا استقبال ایک ریاست کے سربراہ کی طرح کیا گیا تھا ۔پاکستانی آرمی سربراہ ایسے موقعے پر امریکہ گئے ہوئے تھے جب غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ عروج پر ہے اور اسرائیل مشکل میں نظر آ رہا ہے ۔لبنان میں حزب اللہ رک رک کر اسرائیل کے خلاف کارروائی کر رہا ہے ۔حوثی بحرِ احمر میں اسرائیل کا ناطقہ بند کر دیا ہے اور ان سب کے پیچھے ایران ہے یہ سب کو پتہ ہے ۔ایران کے خوف سے کوئی بھی خلیجی ممالک کھل کر امریکہ کا ساتھ نہیں دے پا رہا ہے ۔ایران بے خوف ہو کر اسرائیل کو ختم کرنے اور امریکہ کو خطّے سے باہر کرنے کے مقصد کی جانب بڑھتا جا رہا ہے ۔ایسے میں امریکہ کے پاس ایک ہی ٹرمپ کارڈ  بچا ہے پاکستان آرمی سربراہ ۔پاکستانی آرمی سربراہ ہمیشہ سے امریکی اشارے پر کام کرتے رہے ہیں اور بدلے میں شاندار  ریٹائرڈ زندگی گزارنے کا بھرپور معاوضہ حاصل کرتے ہیں ۔یہاں تک کہ پاکستانی سیاست میں بھی آرمی سربراہ کا مضبوط دخل ہوتا ہے ۔پاکستان کا آرمی سربراہ کی مرضی کے خلاف کوئی بھی جماعت اقتدار حاصل نہیں کر سکتا ہے ۔عمران خان نے روس سے نزدیکیاں بڑھانے کی جیسے ہی کوشش کی ۔امریکہ کے اشارے پر اس وقت کے پاکستانی آرمی سربراہ جنرل باجوہ نے ایک دوسرے کے کٹر مخالف جماعتوں کو یکجا کر عمران خان کی حکومت کو ختم کر دیا  ۔اور اب عمران خان پھر حکومت میں واپس نہیں آ جائے انہیں الیکشن لڑنے کے لئے نا اہل کر دیا گیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف سے اُنکا چناوی نشان بلہ چھین لیا گیا ہے ۔غرض کہ پاکستان میں اس وقت الیکشن کے نام پر امریکہ کے ہاں میں ہاں کرنے والے نواز شریف کو وزیر اعظم کی کُرسی پر بیٹھایا جائے گا ۔پاکستان میں الیکشن کے نام پر مذاق چل رہا ہے لیکن جمہوریت کے علم بردار ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔خاص کر امریکہ جو دنیا میں جمہوری نظام کی سب سے بڑا وکیل ہے وہ بھی نہیں چاہتا ہے کہ پاکستان میں صاف اور سففاف الیکشن ہو۔کیونکہ اس وقت پاکستان میں عمران خان کی مقبولیت سب سے زیادہ ہے۔لیکن عمران خان امریکہ سے کچھ وعدہ نہیں کر رہے ہیں اسلئے انہیں پریشان کیا جا رہا ہے اور وہ جیل میں بند ہیں۔پاکستان کے سبھی طاقتور ادارے فوج کے اشارے پر چل رہے ہیں اور فوج امریکہ کے کہنے پر چلتا ہے ۔
گزشتہ مہینے ہی ایرانی حکومت نے پاکستان سے کہا تھا کہ بلوچستان کے اپنے بے لگام شہریوں پر لگام لگائیں۔اور اب ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر زبردست دہشت گرد حملھ میں سو کے قریب عام لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ایران اس دہشت گرد واقع کو یقینًا پاکستان سے جوڑے گا۔پھر پاکستان کے اندر بھی جوابی کارروائی ہوگی۔پاکستان کی ہمیشہ سے ایک اسٹریٹجک پوزیشن رہی ہے اور اس ستریٹجک پوزیشن کی وجہ سے امریکہ ہمیشہ پاکستان کو اپنے قابو میں رکھنا چاہتا ہے۔ اور امریکہ کبھی نہیں چاہتا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر خود کفیل ہو تاکہ پاکستان اپنی آزادانہ پالیسی اختیار کرے۔اسلئے امریکہ پاکستانی افواج کے بڑے جرنیلوں پر خوب پیسے لوٹاتا ہے اور پاکستانی جرنیلوں کے اولادیں غیر ممالک میں پڑھتے ہیں ۔جرنیلوں کی زندگی شاہانہ ہوتی ہے اور انکے آسائش پر امریکہ خوب پیسے خرچ کرتا ہے تاکہ پاکستان کبھی امریکہ سے سر اٹھا کر بات نہیں کر سکے۔
اسلامی دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جو ایتمی پاور ہے۔لیکن مشرق وسطی میں جو جنگ چل رہی ہے اسمیں پاکستان کا کردار زیرو ہے جبکہ کبھی کبھی عوام کو خوش کرنے کے لئے پاکستان کی سرکار کی جانب سے کچھ جذباتی بیان جاری کر دیے جاتے ہیں ۔پاکستانی عوام کی ترجمانی نہ حکومت کر رہی ہے اور نہ فوج۔جبکہ ورلڈ آرڈر تبدیل ہوتا نظر آ رہا ہے ۔امریکہ پاکستان کے سہارے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا بیلنس کرنا چاہتا ہے ۔اگر امریکہ کی خواہش کو پاکستانی افواج متواتر پورا کرنے کی کوشش کریگا تو پاکستان ختم ہو جائیگا۔
میرا روڈ ،ممبئی
موبائیل 9322674787
ReplyReply to allForward

You received this via BCC, so you can’t react with an emoji

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist