لاہور ( آئی این ایس انڈیا) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے بنگلہ دیش کیخلاف 21 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں مکمل پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کے نتیجے میں اسپنر ابرار احمد اور ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ابرار احمد، جو پاکستان ٹیسٹ سائیڈ کا حصہ تھے، اب بنگلہ دیش اے کے خلاف پاکستان ٹیم کی نمائندگی کریں گے، یہ 4 روزہ میچ 20 اگست کو اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا۔ سلیکٹرز نے انہیں ٹیسٹ میں بینچ پر بٹھانے کے بجائے ٹیم اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ 30 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل میچ پریکٹس حاصل کر سکیں۔کامران غلام کو بھی پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کرتے ہوئے پاکستان شاہینز کے لیے برقرار رکھا گیا ہے اور انہیں دوسرے 4 روزہ میچ کیلئے کپتان مقرر کیا گیا ہے جس کے اختتام کے بعد ابرار احمد اور کامران غلام دوبارہ ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کر لیں گے۔












