سیدپرویز قیصر
پاکستان کے کامران اکمل اپنی آج اپنی چوالیس ویں سالکرہ منائیں گیْ وہ13 جنوری1982 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ صرف پندرہ سال کی عمر میں انہون نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی تھی۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے53 ٹسٹ،157ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور58 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز اور وکٹ کیپر نے زمبابوے کے خلاف ہرارے میں نومبر2002 کو اپنا پہلا ٹسٹ کھیلا تھا جبکہ انگلینڈکے خلاف لارڈز میں اگست2010 میں ہوئے والا ٹسٹ انکا آخری ٹسٹ میچ تھا۔ انہوں نے جن53 ٹسٹ میچوں میں شرکت کی انکی92 اننگوں میں 30.79 کی اوسط اور63.10 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چھ سنچریوں اور12 نصف سنچریوں کی مدد سے2648 رن بنائے تھے۔ وہ چودہ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر158 رن ہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف کراچی میں فروری2009 میں247 منٹ میں184 بالوں پر آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں کوئی بھی ٹیم نہیں جیتی تھی۔ ایک وکٹ کیپر کی حیثیت سے انہوں نے99 اننگوں میں کل206 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا جس میں184 کو انہوں نے کیچ اور22کو اسٹمپ کیا تھا۔ تیں مرتبہ انہوں نے ایک اننگ میں پانچ کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا ہے جو انکی سب سے اچھی وکٹ کیپنگ رہی۔
کامران اکمل نے زمبابوے کے خلاف بلاوایو میں23 نومبر2002 اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلاتھا جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پروڈینس میں11, اپریل2017 کو ہوا میچ انکا آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ تھا۔ انہوں نے جن157 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی انکی138 اننگوں میں26.09 کی اوسط اور83.94 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پانچ سنچریوں اور دس نصف سنچریوں کی مدد سے3236 رن بنائے۔دس مرتبہ وہ صفرکا شکارہوئے اور انکا سب سے بڑا اسکور124 رن رہا جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین میں19 جنوری 2005 کو125 بالوں پر بارہ چوکوں کی بنایا تھا۔اس میچ میں پاکستان کو چھ وکٹ سے کامیابی ملی تھی۔انہوں نے 154 اننگوں میں کل188 کھلاڑیو ں کو اپنا شکار بنایا ہے جس میں سے157 کھلاڑیوں کو انہوں نے کیچ اور31 کو اسٹمپ کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اوول میں7 جون 2013کو انہوں نے چار کھلاڑیوں کو کیچ اور ایک کو اسٹمپ یعنی پانچ کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا جو ایک اننگ میں انکی سب سے اچھی کیپنگ ہے۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کو دو وکٹ سے جیت ملی تھی۔
کامران اکمل کو2006 اور2017 کے درمیان جن58 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا انکی53 اننگوں میں انہوں نے
21.00 کی اوسط اور119.63 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پانچ نصف سنچریوں اورسات نصف سنچریوں کی مدد سے987 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ وہ سات مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور73 رن رہا جو انہوں نے
بنگلہ دیش کے خلاف گروس ائسلیٹ میں یکم مئی 2010 کو55بالوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں پاکستان 21 رن سے فاتح بنی تھی۔ انہوں نے58 اننگوں میں60 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا ہے جس میں28 کھلاڑیوں کو وہ کیچ اور32 کو اسٹمپ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔












