اسلام آباد: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سےفلسطین پر ڈھائے جانے والے ظلم اور جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام کا ردِعمل قابلِ تحسین ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر مہمان ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے لیے قابل احترام ہے۔ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ضروری ہے، فلسطین میں اسرائیلی ظلم کے خلاف پاکستان عوام کا ردعمل قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ غزہ کی حمایت کرنے پر پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، اقوام عالم، پاکستان اور دنیائے اسلام کو فلسطین کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی۔
ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور نسل کشی پر پاکستان کے مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ذمے داریاں ادا نہیں کررہی۔ ایک دن فلسطین کے لوگوں کو ان کا حق مل جائے گا۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل فلسطین تنازع پر ایرانی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے معاملے پر ایران نے مضبوط مؤقف اختیار کیا، جو کہ تعریف کے قابل ہے۔
اسرائیلی حملوں اور غزہ پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 35ہزار مسلمان شہید کردیے گئے اور اقوام عالم و عالم اسلام خاموش ہے، ہمیں مل کر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی، پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایران کے صدر فقہ اور قانون پر مہارت رکھتے ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں پر کاروبار کو وسعت دینی ہوگی۔ ہمیں موقع ملاہے کہ اپنی دوستی کو مزید مضبوط کریں، آزادی کے بعد سب سے پہلے ایران نے پاکستان کو تسلیم کیا۔
دریں اثناءایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے کی توثیق کردی گئی، پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے آٹھ شعبہ جات میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے، جہاں نور خان ائربیس پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے تو وزیرِاعظم شہباز شریف نے مہمان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کے ارکان کا ایرانی صدر کے ساتھ تعارف کرایا گیا جب کہ ایرانی صدر نے بھی اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم شہباز شریف سے متعارف کرایا۔
اسلام آباد کی ایک شاہراہ کو ایران ایونیو کا نام دے دیا گیا، دونوں شخصیات نے ایران ایونیو شاہراہ کا افتتاح بھی کیا۔ ایرانی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔