وڈودرا،(یو این آئی )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ان کی جگہ نوجوان ٹیلنٹ دھرو جوریل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت کو وڈودرا میں پریکٹس سیشن کے دوران پسلیوں کے دائیں جانب اچانک شدید درد محسوس ہوا۔ ایم آر آئی (MRI) اسکین کے بعد طبی ماہرین نے سائیڈ اسٹرین (Side Strain) کی تصدیق کی ہے۔ بی سی سی آئی کے میڈیکل پینل نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے باعث وہ ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔رشبھ پنت کی جگہ اسکواڈ میں شامل ہونے والے دھرو جریل بہترین فارم میں ہیں۔انہوں نے وجے ہزارے ٹرافی کی حالیہ سات اننگز میں دو سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔دھرو جوریل پہلے ہی وڈودرا میں ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔اگرچہ پنت کی کمی محسوس کی جائے گی، تاہم ٹیم کا توازن برقرار رہنے کی امید ہے کیونکہ کے ایل راہول پہلے ہی ون ڈے فارمیٹ میں باقاعدہ وکٹ کیپر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف یہ سیریز ہندوستان اور سری لنکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ (فروری-مارچ 2026) کی تیاریوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔دوسرا ون ڈے: 14 جنوری (راجکوٹ)تیسرا ون ڈے: 18 جنوری (اندور) اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔












