• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, فروری 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

’نئے ہندوستان‘ میں فسادیوں کی جگہ امن کی بات کرنے والوں کے خلاف درج ہوتی ہے ایف آئی آر: عمران پرتاپ گڑھی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 7, 2026
0 0
A A
’نئے ہندوستان‘ میں فسادیوں کی جگہ امن کی بات کرنے والوں کے خلاف درج ہوتی ہے ایف آئی آر: عمران پرتاپ گڑھی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، پریس ریلیز،ہمارا سماج:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی تقریر پر راجیہ سبھا میں شکریہ کی تحریک کے دوران کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے ایوان بالا کے سامنے ملک کے تازہ حالات رکھ کر برسراقتدار طبقہ کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ انھوں نے اپنی تقریر کا آغاز کچھ اس الفاظ میں کیا ’’جب پارلیمنٹ کے گلیاروں میں حکومت کی تعریف کرتی ہوئی عزت مآب صدر جمہوریہ کی آواز گونج رہی تھی، تو ہسدیو کے جنگلوں میں قبائلیوں کو زندگی دینے والے درختوں پر کلہاڑی کی آواز میرے کانوں میں گونج رہی تھی۔ ایک طرف صدر محترم کی تقریر پر وزیر اعظم میز تھپتھپا رہے تھے، دوسری طرف اتراکھنڈ کی انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے کے لیے آواز مدھم ہو رہی تھی اور پوچھ رہی تھی کہ وہ کون وی آئی پی ہے، جس کے لیے انکیتا بھنڈاری کا قتل کر دیا گیا۔‘‘عمران پرتاپ گڑھی نے راجیہ سبھا میں اپنی آواز مضبوطی کے ساتھ رکھتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں صدر محترم سماجی انصاف کی بات کر رہی تھیں، اُدھر اتراکھنڈ کے کوٹ دوار میں نفرتی لوگوں سے بزرگ کو بچانے والے دیپک کے خلاف پولیس سنگین دفعات میں مقدمہ درج کر رہی تھی۔ بی جے پی کے ’نئے ہندوستان‘ میں فسادیوں کے خلاف ایف آئی آر نہیں ہوتی، بلکہ امن و محبت کی بات کرنے والوں پر ایف آئی آر ہوتی ہے۔‘‘ وہ یہ بھی یاد دلاتے ہیں کہ ’’آسام کے وزیر اعلیٰ بر سرعام آئینی پروٹوکول توڑ کر کہتے ہیں۔ مسلمانوں کو اتنا ٹارچر کرو کہ ریاست چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں۔‘‘کانگریس رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی کی حکومت میں اقلیتی طبقہ کو مستقل نشانہ بنائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے موجودہ حالات کو فکر انگیز قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ بریلی کے خالی گھر میں نماز پڑھنے والوں پر پولیس مقدمہ درج کرتی ہے، کرسمس کی تیاری کرتے ہوئے عیسائیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوتا ہے، مدھیہ پردیش کے بیتول میں محمد نعیم کے بنوائے اسکول پر بلڈوزر چلا دیا جاتا ہے، بنارس کی دال منڈی میں عدالت کا اسٹے ہونے کے بعد بھی سینکڑوں دکانوں کو توڑ دیا جاتا ہے، جموں و کشمیر میں نیٹ کوالیفائی کرنے والے 42 مسلم بچوں کا میڈیکل کالج میں داخلہ ہو جاتا ہے تو اس کی منظوری رَد کروا کر جشن منایا جاتا ہے۔بی جے پی لیڈران کے ذریعہ ملک کی معزز شخصیات کو گالیاں دیے جانے پر عمران پرتاپ گڑھی نے شدید فکر کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جو نسل اپنے بزرگوں کو گالی دیتی ہے، قدرت اس کے ساتھ انصاف کرتی ہے۔ بی جے پی کے لوگ نہرو جی، اندرا جی کے بارے میں نازیبا الفاظ کہتے ہیں، لیکن یہ کبھی نہرو جی کو چھوٹا نہیں کر پائیں گے۔ وہ یاد رکھیں، نہرو جی کا نام ’آئنسٹائن‘ کے ساتھ لیا جاتا ہے اور نریندر مودی کا نام ’ایپسٹین‘ کے ساتھ۔‘‘ عمران پرتاپ گڑھی جب اپنی باتیں راجیہ سبھا میں رکھ رہے تھے تو کچھ مواقع برسراقتدار طبقہ کے لیڈران نے ہنگامہ بھی کیا، لیکن کانگریس رکن پارلیمنٹ اپنی بات کہتے چلے گئے۔ خاص طور سے آخر میں ایوان کی کارروائی سنبھال رہے ہری ونش نے کہا کہ قابل اعتراض الفاظ ریکارڈ میں شامل نہیں کیے جائیں گے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    فروری 25, 2026
    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    فروری 25, 2026
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist