• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

اپنی حدوں کو پھلانگتے لوگ

(شعیب رضا فاطمی)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 3, 2023
0 0
A A
اپنی حدوں کو پھلانگتے لوگ
Share on FacebookShare on Twitter

جب رسوائی عام ہو جائے تب کسی بھی باشعور انسان کو یہ چاہئے کہ وہ اس نقصان کی بھر پائی کرے۔خاص طور پر سیاسی میدان ہی جس کا اوڑھنا بچھونا ہو اس کے لئے تو یہ فرض عین ہے کہ وہ اپنا احتساب کرے اور اپنی کوتاہیوں کے لئے ان لوگوں سے معافی مانگے جن کی تائید سے اس کا قد بڑھا ہے اور مقبولیت ملی ہے۔جمہوری طرز حکومت میں یہ بہت ضروری ہے اور اس کوہتک عزتی نہیں سمجھنا چاہئے بلکہ اس سے عوامی سطح پر اس شخص کا قد بلند ہوتا ہے اور اسے عوام کے سامنے جانے میں شرمندگی نہیں ہوتی۔لیکن اسی امر کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ایک انسان غلطیوں پر غلطی کرتا چلا جائے لیکن اسے نہ تو خود اپنی غلطیوں کا احساس ہو اور نہ کسی کی سنے ،الٹے وہ اپنی ہر غلطی کا بھونڈا سا جواز فراہم کر دے اور یہ کہتا چلا جائے کہ اس کا ہر عمل غلطیوں سے پاک ہے اور جو وہ کہتا یا کرتا ہے وہی حق ہے لہٰذا اس پر اعتراض کرنے والے واجب سزا ہیں تو ھر یہ سمجھ لینا چاہئے کہ ایسا شخص خود پرست ہے اور اس کا کسی ائینی اور جمہوری عہدے پر رہنا ملک کےلئے مہلک ہے۔انسان کو حیوان سے الگ کرنے والی جو شئے ہے وہ ہر انسان کے دماغ میں موجود ہے۔اس کی جگہ بھی متعین ہے۔پہلا حصہ سر کے اگلے حصے میں ہوتا ہے اور جو انسان کو راہ مستقیم پر چلنے کا مشورہ دیتا ہے اور سر کے پچھلے حصے کا دماغ اس کی رہنمائی مخالف راستے کی طرف کرتا ہے ،جہاں خسارہ ہی خسارہ ہوتا ہے۔یہ خسارہ وقتی بھی ہوتا ہے اور اس کے نتائج تاخیر کے بعد بھی سامنے آتے ہیں۔لیکن خسارہ یقینی ہوتا ہے۔
عوامی زندگی میں قائدانہ صلاحیت کا حامل اس شخص کو سمجھا جاتا ہے جو خود سے زیادہ دوسروں کو آسانیاں فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہو اور کسی ایک شخص کا بھی نقصان اس کےلئے پورے عالم کا نقصان ہو۔
اس دنیا کو بنانے والے خالق کی یہی منشا ہے اور اسی کے لئے اس نے ہر دور میں پیغمبروں کو مبعوث کئے۔جدید سائنس اور ٹکنالوجی نے انسانی زندگی کو سہولیات فراہم کرنے کے بیش بہا خدمات انجام دیں۔یہ الگ بات ہے کہ مثبت فکر کے ساتھ جو ٹکنالوجی حاصل ہوئی اس کے استعمال کے لئے دماغ کے پچھلے حصے میں بیٹھا تخریبی گائیڈ بھی حرکت میں آیا اور مثبت فکر پر غالب آگیا۔مذہب اور سائنس میں ایک بنیادی فرق ہے اور وہ یہ کہ سائنس انسان کے اندر موجود صلاحیتوں کا استعمال کر کے اس سے نئے نئے کارنامے انجام دلواتا ہے۔ سائنس ہمارے شعور کے محدود دائرے میں ہی کائنات کی تشریح کرتا ہے جبکہ مذہب اس پوری کائنات کے خالق کی جانب سے کائنات کی اصل حقیقت ہمارے سامنے واشگاف کرتا ہے اور اس کائنات کو برتنے کے سلسلے میں ہماری ذمہ داریاں طے کرتا ہے۔موجودہ دور میں اگر پوری دنیا میں افرا تفری ہے تو اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ انسانوں نے خالق کائنات کی جگہ خود کو ہی عالم فاضل سمجھ لیا ہے اور وہ قدم قدم پر اس کے ذریعہ قائم کئے ہوئے حدود کو پھلانگتا رہتا ہے۔آج کے انسانوں نے خودکو خالق کائنات سمجھنے کی غلطی کی ہے۔انہیں اندازہ ہی نہیں کہ جس علم کے بل پر وہ اس پوری کائنات کو سمجھنے کا دعوی کرتا ہے وہ علم نہایت محدود ہے اور اسی کی ودیعت کردہ ہے جس نے اسے گندے پانی کے ایک قطرے سے بنایا ہے۔
اس دنیا میں یہ حالت نئے نہیں ہیں۔تاریخ انسانی کے باب در باب ایسے واقعات سے بھرے پڑے ہیں جہاں کوئی بادشاہ ، کوئی فوج کا سربراہ ،کوئی سیاسی رہنما ،کوئی فلسفی ،کوئی سائنسداں اور کوئی مذہبی رہنما۔خود کو عقل کل سمجھ بیٹھا اور اپنے حدود کی شناخت بھول گیا۔لیکن پھر اس کا انجام بھی بہت برا ہوا اور پھر خالق کائنات نے رہتی دنیا تک اسے عبرت کا نشان بنا دیا۔
جدید ترقی کے اس دور میں نہ صرف انسانی اقدار سے لوگ منحرف ہوئے بلکہ فطرت کے بے دریغ استحصال کا رویہ اس قدر عام ہو گیا ہے کہ یہ پوری دنیا تباہی کے کگار پر آ کھڑی ہوئی ہے۔موجودہ سیاست کے سرخیلوں نے اقتدار کے ہوس کو تاج سمجھ کر اپنے سروں پر سجا لیا اور وہ یہ بھول چکے ہیں قدرت کی طرف سے ودیعت ہوا اور پانی کے ان ذخائر پر ہی اس دنیا کا وجود قائم ہے۔انہیں اس امر کا احساس ہی نہیں کہ ان کے ذریعہ استعمال کئے جانے والے ایٹمی اور کیمیائی اسلحہ جات سے یہ دنیا کبھی بھی بھک سے آگ کے ایک گولے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔لیکن ان سب کے باوجود شرمندگی کے جذبے کا دور دور تک پتہ نہیں۔اقتدار پر قبضہ حاصل کرنے اور پھر اس کو برقرار رکھنے ،قوت کا حصول اور اس کے بل پر ساری دنیا پر حکمرانی کرنے کا سر میں سودا لئے سیاستدان انسانیت کی تعریف بھول چکے ہیں۔وہ یہ بھول چکے ہیں کہ ان کی اصل حقیقت موت ہے اور اس سے کسی کو مفر نہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist