نئی دہلی ،صابری مسجد کمیٹی کے زیر اہتمام شاستری پارک میٹرو اسٹیشن کے نز دیک واقع حضرت سید شہاب الدین چشتی عرف اڑے میاںکا عرس ہر سال کی طرح امسال بھی منا یا گیاجس میں ملک کے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ عرس کی سرپرستی زبد ة الحکما مو لانا افتخار حسین رضوی اور قیادت صابری مسجد کے امام و خطیب مو لانا محمد عمر نے کی اور انہوں نے ہی تمام انتظامی امور کی ذمہ داری بھی نبھائی۔ عرس میں مزار پر مخصوص لوگوں کی جانب سے چادریں پیش کی گئیںبعدہ میلاد شریف کا آغاز حافظ عثمان اور مو لانا فاروق ،حافظ منصور عالم ،حافظ نور عالم کی نعت و مناقب سے ہوا۔اس مو قع پرمو لانا افتخار حسین رضوی نے کہا کہ ملک میں امن و شانتی اور بھائی چارہ کو قائم و دائم رکھنے کے لئے خانقاہی نظام کو فروغ دینا ہوگا۔کیوں کہ جب تک ہمارے ملک میں خانقاہی نظام کا بولا بالا تھا اور صوفیائے کرام کے لوگ قریب رہتے تھے تب تک ہندو مسلمان کی تفریق نہیں تھی اور آج بھی نفرت کے سوداگر مٹھی بھر ہیں باقی لوگ آج بھی اولیائے کرام کی درگاہوں اور آستانوں سے عقیدت رکھتے ہیں ۔عشرت علی خان مامو ں نے کہا کہ اس درگاہ پر ملک بھر سے عقیدت مند تشریف لاتے ہیں جس میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی ہوتے ہیں۔عرس کے انعقاد میں درگاہ کمیٹی کے عہدیداران و ذمہ داران قاری عبد الملک ،محمد ہارون،اسرار احمد شاہ،مطلوب حسین وارثی،نسیم علی ،افسر علی،ندیم فاروقی ،عامر،جمیل احمد،انیس احمد،علی شان،نادر،سرتاج احمد،گلزار احمد ،ارشاد حسین اور بابو بھا ئی وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔












