سر ینگر، سرینگر کے بازار جلد ہی میٹرو شہروں کے بازار جیسے ہوجائیں گے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سمارٹ سٹی کے تحت لالچوک میں جلد ہی مزید نئے بازار آنے والے ہیں اور لوگ ایسا محسوس کریں گے جیسے وہ ممبئی یا دہلی میں خریداری کر رہے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت پولو ویو مارکیٹ کی تزئین و آرائش کے بعد اس کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ لال چوک اور پرانے سرینگر کے بازار دہلی، چندی گڑھ اور دیگر شہروں کی طرح نظر آئیں گے اور سرینگر ہوتے ہوئے لوگ محسوس کریں گے کہ وہ ممبئی یا دہلی میں ہیں۔انہوں نے کہا ’’لال چوک اور پرانے شہر میں جلد ہی نئی مارکیٹیں لگیں گی۔ ان بازاروں میں جانے والے لوگوں کو ایسا محسوس ہوگا جیسے وہ دہلی، چندی گڑھ یا ممبئی میں ہوں۔ آنے والے دنوں میں، مزید نئی مارکیٹیں ہوں گی‘‘۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا ’’سرینگر کے بازار ممبئی اور دہلی کی طرح نظر آئیں گے۔ لوگ خریداری کرتے وقت ایسا محسوس کریں گے جیسے وہ دہلی یا ممبئی میں ہوں۔ انہوں نے کہا’’پولو ویو مارکیٹ کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت حال ہی میں مکمل کیا گیا تھا اور دکانداروں نے مارکیٹ کا چہرہ بدلنے پر جموں و کشمیر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔اس دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آبی گزر کے مندر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایم سی کے میئر جنید عظیم متو، ایس ایم سی کمشنر اطہر امیر خان اور انتظامیہ کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کو کہا کہ سرینگر کے بازار جلد ہی میٹرو شہروں کی طرح ہوں گے۔لیفٹنٹ گورنر سنہا نے کہا کہ جہاں بھی بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کیے جاتے ہیں وہاں مقامی لوگوں کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن تاجروں نے حکام کے ساتھ تعاون کیا۔ ‘میں تعاون کرنے والے تاجروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے یہاں کاروبار بڑھے گا۔