جمعیۃ علماء ہند (ضلع شمال مشرقی دہلی) کی جانب سے مکہ جامع مسجد چندو نگر میں اصلاح معاشرہ کا پروگرام منعقد ہوا ، جس کی صدارت مفتی مطیع الرحمان قاسمی (صدر جمعیتہ علماء حلقہ چاند) نے فرمائی اور نظامت مولانا جمیل اختر قاسمی (ناظم ضلع) نے کی ، پروگرام کا آغاز مسجد کے امام و خطیب جناب مولانا محمد عمران قاسمی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور بارگاہِ رسالت میں نعتیہ اشعار خود ناظم جلسہ (مولانا جمیل اختر قاسمی) نے پڑھے ۔ناظم جلسہ نے شرکاء پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا بگاڑ کی جارہاہے ، اللہ تعالیٰ کے احکام ہم سے پورے نہیں ہورہے ہیں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو ہم اپنی زندگیوں سے نکال چکے ہیں ، ہمارے کاروبار شریعت کے مطابق نہیں ہیں ، ہمارا رہن سہن شریعت کے مطابق نہیں ہے ، ہماری زندگیوں سے دین و اسلام کی حقانیت نکل چکی ہے ، ہمارے نوجوان بچے اور بچیاں بے راہ روی کا شکار ہیں ، بے پردگی اور بے حیائی نے ہمارے معاشرے کو اپنے شکنجے میں جکڑلیا ہے الغرض ہمارا معاشرہ دن بدن برائیوں کی طرف بڑھرہا ہے جسکو لیکر امیرالہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب حفظہ اللہ (صدر جمعیۃ علماء ہند) فکرمند ہیں اور انھوں نے جملہ کارکنانِ جمعیۃکو یہ ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اصلاح معاشرہ کی محنت کریں ، جس کے پیشِ نظر جمعیۃ علماء ضلع شمال مشرقی دھلی اپنے جملہ حلقہ جات میں اصلاح معاشرہ کے پروگرام کررہی ہے ، آپ کی مسجد میں بھی اسی تعلق سے آج کی یہ نشست رکھی گئی ہے ، ان پروگراموں کا اسکے علاوہ کوئی مقصد نہیں کہ ہم سب اللہ کے حکموں کو پورا کرنے والے بن جائیں۔