منیلا (یو این آئی) فلپائن نے جمعہ کو کہا کہ 12 جون کو بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں نے ایک کارگو جہاز پر حملہ کیا جس کے عملے میں فلپائنی ملاح بھی شامل تھے۔
فلپائن کے محکمہ خارجہ (ڈی ایف اے) نے کہا ’’فلپائن کی حکومت فلپائنی عملے کی حفاظت اور بہبود کو محفوظ اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ ہم اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے ملاحوں کے انسانی حقوق کا تحفظ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔‘‘ڈی ایف اے نے یہ نہیں بتایا کہ جہاز میں کتنے فلپائنی سوار تھے لیکن ذرائع نے بتایا کہ جہاز پر عملے کے 20 سے زائد افراد کام کر رہے تھے۔ یمن کے حوثی باغیوں نے بدھ کے روز بحیرہ احمر میں لائبیریا کے جھنڈے والے، یونانی ملکیتی جہاز ایم وی ٹیوٹر پر بم حملہ کیا۔بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے مطابق، فلپائن دنیا میں بحری مزدوروں کے سب سے بڑے سپلائرز میں سے ایک ہے، جو دنیا بھر میں 1.2 ملین ملاحوں میں سے تقریباً پانچواں حصہ فراہم کرتا ہے۔












