• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

فلسفہ، کائنات اور انسان پر غور وفکر کی دعوت دیتا ہے:ڈاکٹر وارث مظہری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 24, 2023
0 0
A A
فلسفہ، کائنات اور انسان پر غور وفکر کی دعوت دیتا ہے:ڈاکٹر وارث مظہری
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،’فلسفہ کائنات اور انسان پر غوروفکر کی دعوت دیتا ہے اور جب کوئی مسلم فلسفی اس حوالے سے بات کرتا ہے تو اس میں ذات باری تعالیٰ کو مرکزی حیثیت حاصل ہو جاتی ہے ۔“ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر وارث متین مظہری، استاذ، شعبہ اسلامک اسٹڈیز،جامعہ ہمدرد،نئی دہلی نے چوتھے توسیعی خطبہ کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ اس توسیعی خطبہ کا اہتمام شعبہ اسلامک اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی نے ”عہد عباسی میں مسلم فلسفہ کاارتقاءاور اسلامی فکر پر اس کے اثرات“ کے موضوع پر کیا تھا۔انہوں نے طلبہ و طالبات کومسلم فلسفہ کی تاریخ سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ مسلمانوںمیں اس کا آغاز یونانی فلسفہ کے تراجم سے ہوا اور پھر رفتہ رفتہ خود مسلمان اس فن کے ماہر ہوتے چلے گئے۔مسلم فلسفیوں کا دورِ عروج نویں صدی سے بارہویں صدی تک رہا ہے جن میں یعقوب الکندی، فارابی،ابن سینا ،ابن رشد، امام غزالی اور امام ابن تیمیہ وغیرہ جیسے عظیم فلسفیوں کا نام لیا جاسکتا ہے۔امام غزالی کا ایک بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے مسلمانوں میں در آئے یونانی فلسفہ کے اثرات کو کم زور کیااور امام ابن تیمیہ نے اسلامی فکر سے متصادم فلسفہ کو رد کیا۔ڈاکٹر محمد ارشد نے مسلم فلسفہ کے ضمن میں فرمایا کہ اسلام نے عقل کے استعمال پر خصوصی زور دیا ہے ،البتہ اسے وحی کے تابع رکھنا ضروری ہے۔
پروفیسر اقتدار محمد خان،صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے اپنے صدارتی کلمات میں فرمایا کہ مسلم فلسفیوں کا امتیاز یہ رہا ہے کہ انہوں نے مذہب اسلام کی بنیادی تعلیمات پر قائم رہتے ہوئے فلسفے کی خدمت کی،نیز علمی دنیاعباسی خلفاءکی احسان مند ہے کہ انہوں نے نہ صرف یونان، مصر، ایران اور ہند کے فلسفیانہ علوم کو محفوظ کیا ،بلکہ فیثا غورث، سقراط، افلاطون، ارسطو،جالینوس اور دیگر یونانی مفکرین کی کتابوں اور مضامین کا ایک بڑا حصہ عربی زبان میں دنیا کے سامنے پیش کیاہے۔پروگرام کا آغاز ایم اے کے طالب علم ابراہیم خان کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ نظامت اورکلمات تشکرکے فرائض توسیعی خطبہ کے انچارج جنید حارث نے انجام دیے۔اس پروگرام میں شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹرمحمد عمر فاروق، ڈاکٹر خورشید آفاق،ڈاکٹر عبدالوارث خان،ڈاکٹر جاوید اختر، ڈاکٹر انیس الرحمن،ڈاکٹر محمد اسامہ،ڈاکٹر ندیم سحر عنبریں، ڈاکٹر عمار عبدالحئی اور ڈاکٹر محمد مسیح اللہ کے علاوہ ریسرچ اسکالرس،ایم اے اور بی اے کے طلبہ وطالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کو کام یاب بنانے میں ابراہیم خان،جویریہ عبداللہ، امن عثمان،ثانیہ اورشہنوازوغیرہ کا اہم کردار رہا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist