محمد زاہد امینی
نوح،میوات، علاقہ کے مقامی شاعر و تنظیم فروغ اردو میوات کے سرپرست ماسٹر اشرف میواتی کو اردو ادب کی عظیم شخصیت کیفی اعظمی کی 21ویں برسی کے موقع پر بپلوی لائبریری کے زیر اہتمام منعقد قومی سیمنار و کل ہند مشاعرے میں کیفی اعظمی نیشنل ایوارڈ سے نوازے جانے پر تنظیم فروغ اردو میوات کے کارکنان و علاقہ کے محبان اردو میں زبردست خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پروگرام میں سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی و بہار کے سابق وزیر عبدالباری صدیقی نےبطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اشرف میواتی ریاستی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور کئی سماجی تنظیموں نے ادبی میدان، سماجی سرگرمیوں، ثقافتی سرگرمیوں، کھیلوں، بچوں کی نشوونما کے پروگرام، اسٹیج مینجمنٹ اور تعلیم میں بہترین کام کرنے کے لیے بھی اعزاز سے نوازاے جا چکے ہیں۔پروگرام کا اہتمام مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی دربھنگہ کے علاقائی مرکز کامران مانو ماڈل اسکول کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مظفر اسلام نے کیا تھا۔کل ہند مشاعرہ میں رام پرساد بیخود لکھنؤ، ڈاکٹر فدا حسین بارابنکوی، اشرف میواتی ہریانہ، مرزا راہل دہلی، حلیم صابر کولکتہ، عروسہ عرشی کولکتہ، بشریٰ شکیل کولکتہ، فرح ناز حیدرآبادی، رہبر پرتاپ گڑھی، اختر اعظمی، پروفیسر محمد حسین مرادآبادی نے شرکت کی۔ شام کو اور محمد انس فیضی نے غزلوں اور نظموں سے سماں باندھ دیا۔وپلوی لائبریری کے ڈائرکٹر اور سابق ایم ایل اے راجندر سنگھ راجن نے پروگرام میں شرکت کرنے پر مہمانوں، مقررین اور شاعروں کا خیرمقدم کیا اور پروفیسر محمد مظفر اسلام نے پروگرام میں شرکت کے لیے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔