• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

شاعری انسان پر جلد اثر انداز ہوتی ہے:پروفیسر طارق منصور

ڈاکٹر سرور ساجد کے پہلے مجموعہ کلام ’’دوکنارے ‘‘ کی رسم اجراء

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 16, 2023
0 0
A A
شاعری انسان پر جلد اثر انداز ہوتی ہے:پروفیسر طارق منصور
Share on FacebookShare on Twitter

علی گڑھ۔اردو شاعری اپنے جذبات کے اظہار کا بہترین وسیلہ ہے ،جسے زمانہ قدیم سے استعمال کیا جاتا رہا ہے،شاعری صرف ایک فن نہیں بلکہ زندگی کا برتاؤہے اور یہ فن ایک دن میں نہیں آجاتا بلکہ اس کے لئے محنت و ریاضت درکار ہوتی ہے تب کہیں جا کر وہ نکھر کر آسامنے آتی ہے۔یہ خوشی کی بات ہے کہ ڈاکٹر سرور ساجد نے شاعری کی ،زندگی میں اسے برتا اور اب ان کے کلام کا پہلا مجموعہ شائع ہو کر ہمارے ہاتھوں میں آگیا ہے۔یہ باتیں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈاکٹر سرور ساجد کے پہلے مجموعہ کلام ’’دو کنارے‘‘ کی رسم اجرا ادا کرتے ہوئے ویمنس کالج میں کہیں۔انہوں نے کہا کہ شاعری کے توسط سے جو باتیں دو مصرعوں میں ایک شاعرکہہ جاتا ہے اس کے لئے ہمیں کئی کئی جملے استعمال کرنے پڑتے ہیں ،اس کے علاوہ شاعری میں اور بھی کئی باتیں ہوتی ہیں جن کو وہ روئے کار لاکر اپنی بات میں خوبصورتی پیدا کردیتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ وہ جلدی ہم پر اثر انداز ہوتی ہے۔ڈاکٹر سرور ساجد مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اپنا خوبصورت مجموعہ شائع کیا اور امید ہے کہ وہ ایسی ہی شاعری کرتے رہیں گے۔
پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے کہا کہ شاعری انسان کی پہلی زبان ہوتی ہے کیونکہ مائیںتھپک کراور لوریاں سنا کر بچوں کو سلاتی ہیں اور ان کو پیارکرتی ہیں۔بس فرق یہ ہوتا ہے کہ اس میں فنکاری نہیں ہوتی بلکہ اس میں جذبات کا اظہار ہوتا ہے جبکہ شاعری میں فنکاری کے ساتھ جذبات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر سرورساجد ایک نمائندہ شاعر ہیں اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ایک شاندار روایت رہی ہے۔جذبی صاحب اور شہریار صاحب نے شاعری کی تو خدمت کی ہی انہوں نے اس کے ذریعہ ہمارے اس ادارے کا بھی نام روشن کیا۔ہمیں خوشی ہے کہ ان کا پہلا مجموعہ کلام شائع ہو کر منظر عام پر آگیا ہے ،اس سے ان کو مزید حوصلہ ملے گا۔
نائب شیخ الجامعہ (پی وی سی)محمد گلریز نے کہا کہ اردو بڑی میٹھی زبان ہے اور شاعری اس کے مٹھاس کی نمائندگی کرتی ہے اگر نہ یقین ہو تو ڈاکٹر سرور ساجد کی غزلیں آپ پڑھ لیجیے یقین آجائے گا۔انہوں نے کہا اردو صرف ایک زبان نہیں ہے بلکہ ایک کلچر ہے اور کلچر کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔جب اردو زبان و ادب کی حفاظت ہوگی تو کلچر خود بخود محفوظ رہے گا۔آج جب اردو کا استعمال عام زندگی یعنی کاروباری اور دفتری زندگی میں نہیں ہو رہا ہے ایسے میں اس زبان کا پس پشت چلی جانا معمول کی بات ہے لیکن ہمیں اسے آگے لانا ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اردو پڑھنے والی نئی پود تیار کریں اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنی اس ذمہ داری کو ادا کر رہی ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ یونیورسٹی کے ایک لائق و فائق استاد جو خود یہ زبان پڑھاتے ہیں شاعر بھی ہیں اور ان کی شاعری کا پہلا مجموعہ ’’دوکنارے‘‘ منظر عام پر بھی آگیا ہے۔اس سے ان کے ساتھ ہی ان کے طلبا و طالبات کو بھی حوصلہ ملے گا اور نئی راہیں کھلیں گی،جس سے زبان و ادب کو ترقی ملے گی۔
ڈاکٹر سرور ساجد نے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ پذیرائی صرف میری نہیں ہے بلکہ اردو زبان و ادب کی ہے ۔ہم اساتذہ کے لئے خوشی کی بات ہے کہ اس ادارے کے ذمہ داران ہمیشہ حوصلہ افزائی سے کام لیتے ہیں۔ہمیں قوی امید ہے کہ آپ سب کی توجہ ہمیشہ ملتی رہے گی اس سے ہم اساتذہ اور طلبا و طالبات کو حوصلہ ملتا رہے گا۔پروگرام میں پروفیسر ذکیہ ، پروفیسر آمنہ کشور ،پروفیسر حمیدہ طارق،پروفیسر نازیہ حسن، پروفیسر منیرہ ٹی، ڈاکٹر نگار عالم صدیقی، ڈاکٹر سرور ساجد، ڈاکٹر سیدہ خاتون، ڈاکٹر شگفتہ نیاز، ڈاکٹر زرینہ خان، ڈاکٹر صدف فرید، ڈاکٹر رضوانہ شفیع، ڈاکٹر محمد سہیل، ڈاکٹر حنا اسحاق، ڈاکٹر محمد فیروز احمد، ڈاکٹر لبنی ناز، اورڈاکٹر افسانہ پروین سمیت طلبا و طالبات بھی موجود رہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    مارچ 7, 2026
    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    مارچ 7, 2026
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist