رام پور(صدّام حسین فیضی)میونسپلٹی رام پورکا ریکارڈ جلانے کے معاملے میں پولیس نے چیرمین کا گھیرا تنگ کر دیا ہے۔پولیس میونسپل بورڈکی چیرمین فاطمہ جبیںاور دیگر ملزمان کے خلاف اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی چارج شیٹ داخل کر دی جائے گی۔جوہر یونیورسٹی میں کھدائی کے دوران روڈ کلینر کی مشین دبی ہونے کے بعد سے بلدیہ کی صدر فاطمہ جبیںاور دیگر کئی ملازمین پولیس اور انتظامیہ کے نشانے پر ہیں۔میونسپلٹی کے ریکارڈ کو تباہ کرنے کے لئے نگر پالیکا کی چیئرمین فاطمہ جبیں برابرکی حصہ دارہیں۔خدشے کی بنیادپرانتظامیہ نے ماہِ ستمبرمیں ریکارڈ روم سیل کر دیا گیا تھا۔کیوںکہ بلدیہ کے ریکارڈ جلانے کی کوشش کی جارہی تھی۔اس پر پولیس نے دوملازمین کو گرفتار کر لیاتھا۔پولیس نے کلرک اخلاق اور درجہ چہارم کے ملازم جنید کو جیل بھیج دیاتھا۔اس معاملے میں پولیس کے ای او اندوشیکھر تیواری کی تحریر کی بنیاد پر میونسپلٹی کی صدر فاطمہ جبیں، کلرک عظیم الشان ، جنید اور اخلاق کے خلاف پبلک پراپرٹی ایکٹ اور دفعہ 381، 411، 201، 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس نے بلدیہ کا ریکارڈ جلانے کے معاملے کی تحقیقات کی تو ریکارڈ کیپر کا کردار بھی سامنے آگیاتھا۔ اس کے بعد پولیس نے اسے ملزم بنا کر جیل بھیج دیا۔ اب پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات تقریباً مکمل کر لی ہےں۔سٹی کوتوالی پولیس نے ملزم کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس میںچیرمین فاطمہ جبیںکانام بھی سرفہرست ہے۔چارج شیٹ کو بہت جلد کورٹ میںپیش کیاجائے گا۔فاطمہ جبیں نگر پالیکا پریشدکاریکارڈ جلانے کے معاملے میںملزم ہیںاورپیش گی ضمانت پر ہیں۔ پالیکاصدرکے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ اس کے بعد وہ عدالت چلی گئیں۔ عدالت نے ان کی پیش گی ضمانت کی درخواست منظور کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور ملازم بھی پیش گی ضمانت پر چل رہا ہے۔بلدیہ صدر فاطمہ جے کا نام بھی چارج شیٹ میں شامل ہے۔ جلد عدالت میں چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔اطلاع کے مطابق چیرمین خود کو بچانے کے لئے دوسری پارٹیوںکی طرف بھی توجہ دے رہی ہیں