• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

نتیش کمار کے دہلی دورے کی سیاسی معنویت

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 14, 2023
0 0
A A
نتیش کمار کے دہلی دورے کی سیاسی معنویت
Share on FacebookShare on Twitter

طویل انتظار کے بعد بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اپنے تین دن کے نہایت مصروف لیکن کامیاب دورے کو مکمل کر کے واپس پٹنہ لوٹ گئے اور مبصرین سیاست کو اس کام پر لگا گئے کہ وہ 2024کے عام انتخاب کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کے بنت ہوئے اس نئے اتحاد کے مستقبل کا تجزیہ کریں۔نتیش کمار اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے اپوزیشن کے اتحاد کو مضبوط کرنے کے مشن پر دہلی کے دورے پر آئے تھے۔ پہلے دن انہوں نے لالو یادو سے ملاقات کی اور دوسرے دن انہوں نے کانگریس صدر کھڑگے اور راہل گاندھی سے ایک طویل میٹنگ کر کے پریس کو یہ بتایا کہ کانگریس صدر سے ساری باتیں ہو گئی ہیں اور اب کام کرنا ہے۔خود کانگریس صدر نے اس میٹنگ کو تاریخی میٹنگ قرار دیا۔نتیش کمار نے میٹنگ میں طے کی گئی راہ پر آگے بڑھتے ہوئے اپنے دورے کے تیسرے دن انہوں نے سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری اور سی پی آئی کے لیڈر ڈی راجہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس کے پہلے نتیش کمار دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال سے بھی ملاقت کی اور پریس کے سامنے کھڑے ہوکر یہ اعلان بھی کیا کہ 2024کے انتخاب میں عاپ بھی تمام اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کو تیار ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے لیے کوشاں کانگریس کی اعلیٰ قیادت اور جے ڈی یو-آر جے ڈی بدھ کی میٹنگ کو تاریخی قرار دے رہے ہیں، لیکن اگر مجوزہ فارمولوں پر عمل کیا جاتا ہے تو کانگریس کو بڑی قربانی دینی پڑسکتی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ نتیش کمار اور تیجسوی یادو نے کانگریس کو یہ اشارہ کیا ہے کہ وہ صرف ان سیٹوں پر توجہ مرکوز کرے جہاں ان کی پارٹی کامیاب ہوئی ہے یا دوسرے نمبر پر رہی ہے۔ایسے میں کانگریس کو تقریباً 260 سیٹوں تک محدود رہنا پڑے گا اور بقیہ 300 سیٹوں پر اتحادیوں کا مقابلہ ہوگا۔ یہ تجویز اس نقطہ نظر سے سامنے آئی ہے کہ ایسی صورتحال میں بی جے پی امیدوار کے خلاف صرف ایک مشترکہ امیدوار دیا جاسکتا ہے۔ ورنہ علاقائی جماعتوں کو ساتھ لانا مشکل ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں بتایا گیا کہ بہار میں نتیش کمار نے 2015 کے اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی سمیت تین بڑی پارٹیوں کا اتحاد بنا کر بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکا تھا۔ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کانگریس، آر جے ڈی اور جے ڈی یو اس فارمولے پر متفق ہو گئے ہیں۔ اب باقی جماعتوں سے بھی اس فارمولے پر بات کی جائیگی۔ اگر کسی جماعت کے پاس کوئی اور فارمولہ ہے تو اسے بھی زیر غور لایا جاسکتا ہے۔
فی الحال اسی فارمولے پر اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش جاری رہے گی اور اس کے لیے مختلف رہنما مختلف جماعتوں سے بات کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ نتیش کمار کو ترنمول کانگریس، عام آدمی پارٹی جیسی جماعتوں سے بات کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، جب کہ تیجسوی سماج وادی پارٹی، بھارت راشٹرا سمیتی وغیرہ سے بات کریں گے۔ تیجسوی کے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ بھی خاندانی تعلقات بھی ہیں اور اس کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ کانگریس دیگر جماعتوں سے بات چیت کرے گی۔اس سلسلے میں نتیش نے دو دنوں میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال، سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ سے ملاقات کرکے بی جے پی مخالف محاذ پر اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔اور جیسا کہ بتایا جارہا ہے کہ ان تینوں سربراہوں نے بھی نتیش کی تجویز پر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ نتیش کمار اگلے چند دنوں میں بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ادھر ممتا بنرجی گزشتہ ماہ بنگال کی ساگردیگھی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں بائیں بازو اور کانگریس کے مشرکہ امیدوار سے شکست کے بعد پریشان ہیں۔اور آئندہ اکیلے چلنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
اگر پچھلے لوک سبھا انتخابات کو بنیاد کے طور پر لیا جائے تو کانگریس کی کارکردگی صرف تین ریاستوں کیرالہ، تمل ناڈو اور پنجاب میں اچھی رہی۔ کانگریس نے ان ریاستوں میں 38 سیٹوں پر لڑ کر 31 سیٹیں جیتی تھیں۔ باقی ملک میں کانگریس 383 سیٹوں پر لڑ کر صرف 21 سیٹیں ہی جیت سکی تھی۔مجموعی طور پر، کانگریس نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں کل 421 سیٹوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے تھے۔ ان میں سے وہ صرف 52 سیٹیں جیت سکی اور 209 سیٹوں پر دوسرے نمبر پر رہی۔ آر جے ڈی اور ایس پی سمیت اپوزیشن کی کئی جماعتوں نے تجویز پیش کی ہے کہ کانگریس کو ان 261 سیٹوں میں سے زیادہ سے زیادہ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اور باقی نشستیں دوست جماعتوں کے حوالے کر دینی چاہئے۔ اس کے ساتھ جن ریاستوں میں علاقائی پارٹیاں مضبوط ہیں، انہیں اس ریاست کی کمان بھی ملنی چاہیے۔ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی 148 سیٹوں پر ضمانت بھی ضبط ہو گئی تھی۔ اس دوران نتیش کمار کے وزیر وجے چودھری نے کہا کہ بی جے پی کہتی رہتی ہے کہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے کوئی ویکنسی نہیں ہے، لیکن ہم جگہ خالی کوانا جانتے ہیں۔ اور الیکشن کے ذریعے دکھائیں گے بھی کہ پی ایم سیٹ کی ویکنسی کیسے نکلتی ہے ہمیں کسی بھی قیمت پر آئین کو بچانا ہے اور اس کے لئے بی جے پی کو شکست دینا ہی ہوگا۔سیتا رام یچوری نے بھی سی ایم نتیش کمار سے ملاقات کے بعد، ٹویٹ کر کے کہا کہ جے ڈی یو کے صدر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ہندوستانی جمہوریہ، آئین اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت کی۔ سیکولر جمہوری جماعتوں کو متحد کرنے کی جو کوشش وہ کر رہے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے بی جے پی اور مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ، آئیے ہم ہندوستان اور لوگوں کی روزی روٹی بچانے کے لیے بی جے پی کو شکست دیں۔اس موقعہ پر وجے چودھری یچوری نے کہا کہ ہمیں آج آئین کو بچانا ہے، اور اس کے لیے ہمیں 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینا ہوگی۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وجے چودھری نے کہا کہ بی جے پی کہتی رہتی ہے کہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے کوئی آسامی نہیں ہے، لیکن ہم ایک خالی جگہ بنائیں گے اور الیکشن کے ذریعے دکھائیںگے۔امید کی جا رہی ہے کہ ننتیش کمار آنے والے چند دنوں میں کئی اور تجربہ کار لیڈروں سے مل سکتے ہیں۔نتیش کمار اور کانگریس و دیگر اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کا نتیجہ یہ ہوا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر اور مہاراشٹرا میں کانگریس شیو سینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے متحدہ محاذ مہا وکاس اگھاڑی کے سرپرست شرد پوار نے دوسرے دن ہی کانگریس صدر اور راہل گاندھی سے ملاقات کر کے اڈانی کے سلسلے میں اپنے بیان سے پیچھے ہٹ کر اپوزیشن اتحاد کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔کل ملا کر نتیش کمار کی دہلی آمد نے اپوزیشن جماعتوں کو جھنجھوڑ کر جگا دیا ہے اور برسر اقتدار جماعت کی حکمت عملی بننے اور بگڑنے لگی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    مارچ 19, 2026
    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    مارچ 19, 2026
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist