• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

مثبت پیش رفت، غزہ مذاکرات جاری اور حماس وفد قاھرہ جائے گا:ذرائع

اسرائیلی جنگی کونسل کا اجلاس آج، یرغمالیوں کے مسائل اور رفح شہر پر حملے پر تبادلہ خیال ہو گا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 4, 2024
0 0
A A
مثبت پیش رفت، غزہ مذاکرات جاری اور حماس وفد قاھرہ جائے گا:ذرائع
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ :قاہرہ نیوز ٹی وی نے جمعرات کو ایک اعلیٰ مصری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں "مثبت پیش رفت” ہو رہی ہے۔ ٹی وی نے ایک اور ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مصری سکیورٹی وفد اپنے اسرائیلی ہم منصبوں اور حماس کے رہنماؤں کے ساتھ اپنے رابطے تیز کر رہا ہے تاکہ غزہ جنگ بندی پر سمجھوتہ کرنے کے لیے باقی رہ جانے والے کچھ متنازعہ نکات کو حل کیا جا سکے۔ ذریعہ نے مزید کہا کہ حماس کا وفد جنگ بندی مذاکرات مکمل کرنے کے لیے آئندہ دو روز میں قاہرہ پہنچے گا۔
مذاکرات سے واقف ایک ذریعے نے منگل کے روز کہا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک معاہدہ "آسان” ہے ۔ اگر عمل درآمد میں رکاوٹ پیدا کرنے والے کچھ مسائل جلد حل ہو جائیں تو یہ معاہدہ چند دنوں میں یہ طے پا جائے گا۔
ثالثوں کے قریبی ذرائع نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو انکشاف کیا ہے کہ مصری تجویز کو دونوں فریقوں نے قبول کیا ہے تاہم مسئلہ حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی عمر اور ملازمت کی اس نوعیت سے متعلق ہے جس کے اندر آنے والوں کو رہا کیا جانا ضروری ہو جائے۔
مذاکرات کے حوالے سے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اعلان کیا ہے کہ حماس کا وفد غزہ کی پٹی میں جنگ بندی مذاکرات کو مکمل کرنے کے لیے مصری دارالحکومت قاہرہ واپس جائے گا۔ ہنیہ نے تصدیق کی کہ تحریک اسرائیل کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز کا مثبت جذبے سے مطالعہ کر رہی ہے۔ مصری انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل کے ساتھ رابطے میں انہوں نے کہا کہ حماس کا وفد جلد از جلد قاہرہ جائے گا تاکہ بات چیت مکمل کی جا سکے۔
حماس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنیہ نے مصری انٹیلی جنس کے سربراہ کو یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ حماس کا مذاکراتی وفد جنگ کو روکنے کے معاہدے تک پہنچنے کی بات چیت کو مکمل کرنے کے لیے جلد سے جلد مصر جائے گا۔ ایک اور بیان میں حماس نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ نے قطر کے وزیر خارجہ کے ساتھ فون پر بات چیت کی تاکہ جنگ روکنے کے حوالے سے مذاکرات میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور حال ہی میں پیش کردہ جنگ بندی کی تجویز کا مطالعہ کرنے میں تحریک کے مثبت جذبے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کو پختہ کرنے کے مقصد سے جاری بات چیت کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔
اس تناظر میں اسرائیلی حکومت کے ایک ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیلی جنگی کونسل کا اجلاس آج ہو گا جس میں یرغمالیوں کے مسائل اور رفح شہر پر حملے پر بات چیت ہو گی۔ جنگی کونسل کے اجلاس کے اختتام کے بعد توسیع شدہ سکیورٹی کابینہ کا اجلاس ہوگا۔
امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے حماس کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ لیکن امریکی وزیر خارجہ نے اشارہ دیا کہ اگر جنگ بندی کا معاہدہ نہ ہوا تو اسرائیل رفح میں اپنی فوجی کارروائی جاری رکھے گا۔ بلنکن نے منصوبہ بند جنگ بندی کی تجویز کو ایک اچھا معاہدہ قرار دیا جو غزہ میں جنگ بندی کا باعث بن سکتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    مارچ 29, 2026
    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح  کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    مارچ 29, 2026
    وزیر خارجہ جے شنکر کی فرانسیسی  صدر میکرون سے ملاقات

    وزیر خارجہ جے شنکر کی فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات

    مارچ 29, 2026
    ابھیشیک بنرجی کا انتخابی عمل کےتعلق سے انتظامیہ کی  سطح پرتبدیلیوں کے بعد بنگال میں خوف و ہراس اور خلل کا الزام

    ابھیشیک بنرجی کا انتخابی عمل کےتعلق سے انتظامیہ کی سطح پرتبدیلیوں کے بعد بنگال میں خوف و ہراس اور خلل کا الزام

    مارچ 29, 2026
    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    مارچ 29, 2026
    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح  کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    مارچ 29, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist