• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 17, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

سرکاری اور نجی املاک پر لگائے گئے پوسٹرفوراً ہٹائے جائیں

الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت دی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 17, 2026
0 0
A A
سرکاری اور نجی املاک پر لگائے گئے پوسٹرفوراً ہٹائے جائیں
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور چھ ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کو سختی سے نافذ کرنے اور اس پر عمل کرانے کی ہدایت دی ہے۔غور طلب ہے کہ کمیشن نے ایک دن پہلے اتوار کے روز آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلیوں کے لیے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ان ریاستوں میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ فوراً نافذ ہو گیا۔الیکشن کمیشن نے انتخابات میں جانے والی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور چیف الیکٹورل افسران کو ضابطہ اخلاق کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ضابطہ اخلاق متعلقہ ریاستوں کے سلسلے میں مرکزی حکومت پر بھی نافذ ہوگا، خاص طور پر نئے اعلانات اور پالیسی فیصلوں کے سلسلے میں۔کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ سرکاری، عوامی اور نجی املاک پر لگائے گئے پوسٹر، بینر یا دیگر قسم کے انتخابی تشہیر سے ہونے والی خرابی کو فوراً ہٹا دیا جائے۔ کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کی جانب سے سرکاری گاڑیوں، سرکاری رہائش گاہوں یا دیگر سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر مکمل پابندی رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری خرچ پر اشتہارات جاری کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔کمیشن نے اس سلسلے میں شہریوں کی نجی زندگی کے احترام پر بھی زور دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کسی بھی شخص کے نجی مکان کے باہر مظاہرہ یا دھرنا دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح کسی بھی زمین، عمارت یا دیوار پر مالک کی اجازت کے بغیر جھنڈے، پوسٹر یا بینر نہیں لگائے جا سکیں گے۔ کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نظر رکھنے کے لیے شکایت نگرانی کا نظام بھی قائم کیا ہے۔ اس کے تحت کوئی بھی شہری یا سیاسی جماعت ہیلپ لائن نمبر 1950 پر شکایت درج کرا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ cVIGIL ایپ اور ای سی آئی نیٹ پورٹل کے ذریعے بھی شکایت درج کی جا سکتی ہے۔کمیشن نے بتایا کہ شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں 5173 سے زیادہ فلائنگ اسکواڈ (اڑن دستے) تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 5200 سے زیادہ اسٹیٹک سرویلنس ٹیمیں بھی نگرانی کے لیے لگائی گئی ہیں، جن کا مقصد شکایت ملنے کے 100 منٹ کے اندر کارروائی کرنا ہے۔ کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلسوں اور جلوسوں کے انعقاد سے پہلے پولیس انتظامیہ کو اطلاع دیں، تاکہ ٹریفک اور سکیورٹی کا انتظام یقینی بنایا جا سکے۔ ساتھ ہی لاؤڈ اسپیکر یا دیگر سہولتوں کے استعمال کے لیے ضروری اجازت لینا بھی لازمی ہوگا۔کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وزراء اپنے سرکاری کام کو انتخابی مہم کے ساتھ نہیں جوڑ سکتے اور انتخابی مہم کے لیے سرکاری مشینری، گاڑیوں یا ملازمین کا استعمال نہیں کر سکتے۔ تمام افسران کو غیر جانبداری کے ساتھ ضابطۂ اخلاق نافذ کرنے اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں برتاؤ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں کو عوامی مقامات جیسے میدان یا ہیلی پیڈ کے استعمال کے لیے سہولت ماڈیول کے ذریعے درخواست دینی ہوگی۔ ان مقامات کی الاٹمنٹ پہلے آؤ، پہلے پاؤ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد انتخابی عمل کو منصفانہ، شفاف اور قابلِ اعتماد بنانا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ریاستی کانگریس کی روزہ افطار پارٹی میں ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی شرکت

    ریاستی کانگریس کی روزہ افطار پارٹی میں ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی شرکت

    مارچ 17, 2026
    پرویش صاحب سنگھ اور بانسوری سوراج نے لودھی کالونی میں  بجلی کی فراہمی کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کا سنگ بنیاد رکھا

    پرویش صاحب سنگھ اور بانسوری سوراج نے لودھی کالونی میں بجلی کی فراہمی کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کا سنگ بنیاد رکھا

    مارچ 17, 2026
    رمضان کا تیسرا عشرہ ؛ توبہ کی قبولیت اور نجات کی گھڑی

    رمضان کا تیسرا عشرہ ؛ توبہ کی قبولیت اور نجات کی گھڑی

    مارچ 17, 2026
    ہمارے میزائل امریکہ نہیں پہنچ سکتے  ایران کا فالس فلیگ آپریشن سے خبردار

    ہمارے میزائل امریکہ نہیں پہنچ سکتے ایران کا فالس فلیگ آپریشن سے خبردار

    مارچ 17, 2026
    ریاستی کانگریس کی روزہ افطار پارٹی میں ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی شرکت

    ریاستی کانگریس کی روزہ افطار پارٹی میں ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی شرکت

    مارچ 17, 2026
    پرویش صاحب سنگھ اور بانسوری سوراج نے لودھی کالونی میں  بجلی کی فراہمی کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کا سنگ بنیاد رکھا

    پرویش صاحب سنگھ اور بانسوری سوراج نے لودھی کالونی میں بجلی کی فراہمی کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کا سنگ بنیاد رکھا

    مارچ 17, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist