• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

حصول اقتدار کی جنگ

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 2, 2023
0 0
A A
حصول اقتدار کی جنگ
Share on FacebookShare on Twitter

سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا ….بچپن سے پڑھتے اور سنتے آئے ہیں لیکن پتہ نہیں کیوں اب اقبال کا یہ مصرع نہ تو پڑھنے کا جی چاہتا ہے اور نہ سننے میں اچھا لگتا ہے۔پتہ نہیں ہمارے وطن کو کس کی نظر لگ گئی کہ کہیں سے کوئی اچھی خبر نہیں آرہی،جو اچھی خبر آتی بھی ہے تو اس میڈیا کے ذریعہ جو ہر اچھی خبر کو بری اور بری خبر کو اچھا بنا کر زبردستی سننے اور پڑھنے پر مجبور کرتا ہے۔پرجا تنتر کے نام پر پرچہ تنتر بن چکے دیش میں ریاست کے سی ایم کے نام بھی پرچہ کٹ رہا ہے اور وہ بھی اس لئے کہ اس نے 21 ویں صدی میں ملک کے وزیر اعظم کے لئے تعلیم یافتہ ہونے کی مانگ کر ڈالی،اور پرچہ بھی وہ لوگ کٹوا رہے ہیں جن لوگوں کو اسکول کی بلڈنگ سے زیادہ شوچالئے بنانے والا وزیر اعظم زیادہ پسند ہے۔
ابھی دہلی میں پوسٹر وار کا آغازہی ہوا تھا کہ بہار میں بھی ہورڈنگ وار شروع ہو گیا ہے۔ دہلی میں بھی پوسٹر وار شروع کرنے والا چیف منسٹر ہے اور بہار میں بھی۔ایک بات دونوں میں مشترک ہے اور وہ ہے ہدف،یعنی نشانے پر دہلی کا راجہ ہی ہے۔بہار کے وزیر اعلیٰ کافی دنوں سے چپ چاپ تھے لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ کہیں ساری ریوڑیاں اندھوں میں نہ بٹ جائیں انہوں نے ہورڈنگ کے ذریعہ ہنکار بھرا کہ میں ہوں۔
یعنی اب یہ طے ہو چکا ہے کہ بنگال ،جھارکھنڈ ،بہار،مدھیہ پردیش ،مہاراشٹر ،چھتیس گڈھ ، راجستھان ،پنجاب اور لگ بھگ پورے جنوبی بھارت سے بی جے پی کے سب سے کرشمائی چہرے کو 2024 میں کڑا چیلنج ملنے والا ہے۔یہ جو اپوزیشن کے لیڈروں پر ایف آئی آر کا سلسلہ شروع ہوا ہے وہ اسی گھبراہٹ کا نتیجہ ہے۔کہا جاتا ہے کہ احساس برتری دراصل احساس کمتری نام کی بیماری کا آخری اسٹیج ہوتا ہے اور اس کے بعد مریض کا برباد ہونا طے ہے۔
ویسے ایک خاص قسم کی کھچڑی خود بی جے پی کے اندر بھی پک رہی ہے،اور یہ کھچڑی ناگپور کے چولہے پر چڑھی ہوئی ہے۔ذرائع سے چھن چھن کر جو خبریں نکل رہی ہیں اس کے مطابق آر ایس ایس کے بڑوں میں یہ بات لگ بھگ طے ہوچکی ہے کہ 2024 کے پہلے جب ساری ریاستوں کا اسمبلی الیکشن ہو جائے گا تب ایک آخری اور انٹرنل سروے خود آر ایس ایس کرے گی اور اس سروے کے نتیجے کی روشنی میں یہ طے کیا جائے گا کہ نریندر مودی ہی بی جے پی کاچہرہ رہیںگے یا پھر کسی اور چہرے پر بھی داؤ کھیلا جا سکتا ہے۔
نتن گڈکری کے بگڑے بول کو بھی اسی ناگپوری سیاست سے جوڑ کر دیکھا جارہاہے۔ہمیں یہ بھولنا نہیں چاہئے کہ نتن گڈکری ناگپور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ رہے ہیں اور آج بھی وہ اپنی مادر علمی پر فخر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے کئے گئے کام پر ووٹ ملتا تھا ملتا ہے اور ملتا رہے گا،اور موجودہ سرکار کے وزرا میں ان کا مقابلہ کوئی کر بھی نہیں سکتا۔لیکن ان کی یہی خوبی مودی اینڈ کمپنی میں ان کی سب سے بڑی خرابی بھی ثابت ہو رہی ہے۔لیکن آر ایس ایس اپنے تربیت یافتہ طالب علم کو اتنی آسانی سے گجرات لابی کا شکار نہیں ہونے دے گی۔
کل ملا کر ملک میں ان دنوں سیاست کا بازار اتنا گرم ہے کہ اقتدار حاصل کرنے اور اس کو ہاتھ سے نہ جانے دینے کی للک میں سیاسی کوڑا بھی انمول ہو رہا ہے،اور یہی سیاسی داؤ پیچ ہے جس کا ٹارگیٹ صرف اور صرف اقتدار تک پہنچنا ہے یا اس کو ایک بار پھر حاصل کرنا ہے۔عوامی خدمات اور اور دیش کےلئے ترقی کی راہ ہموار کرنے کی سمت دیکھنے والی آنکھیں یا تو بجھ چکی ہیں یا اس پر کالا چشمہ چڑھ چکا ہے۔
دیش کو ضرورت تو ایک بڑے بدلاؤ کی ہے لیکن اقتدار کے حصول کی کوشش میں جو سب سے بڑی خرابی ہے وہ یہی ہے کہ اس راہ میں اتنی مصالحت کرنی پڑتی ہے کہ اصل مقصد کہیں چھوٹ جاتا ہے۔عوام اور اس کے مسائل پس پردہ چلے جاتے ہیں اور انجام یہ ہوتا ہے کہ پرجا تنتر کہیں دور بیٹھی سسکتی رہ جاتی ہے اور اس کے نام پر لوٹ تنتر کا بازار گرم ہوجاتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    ایڈوکیٹ راغب احسن صاحب کی کمی دہائیوں  تک محسوس کی جائے گی: ڈاکٹر خالد انور

    ایڈوکیٹ راغب احسن صاحب کی کمی دہائیوں تک محسوس کی جائے گی: ڈاکٹر خالد انور

    مارچ 20, 2026
    تیل و گیس کے کنوؤںپر حملے فوری بند ہونے چاہئے: بھارت

    تیل و گیس کے کنوؤںپر حملے فوری بند ہونے چاہئے: بھارت

    مارچ 20, 2026
    ممتا بنرجی کا الیکشن کمیشن پر بنگال کونشانہ بنانے  کا الزام، اقدامات کو غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیا

    ممتا بنرجی کا الیکشن کمیشن پر بنگال کونشانہ بنانے کا الزام، اقدامات کو غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیا

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    ایڈوکیٹ راغب احسن صاحب کی کمی دہائیوں  تک محسوس کی جائے گی: ڈاکٹر خالد انور

    ایڈوکیٹ راغب احسن صاحب کی کمی دہائیوں تک محسوس کی جائے گی: ڈاکٹر خالد انور

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist