ناظم بیگ
بلند شہر ؍سماج نیوز سروس: انوپ شہر روڈ کے 40 فٹا پر واقع منت اسپتال میں 5 مئی 2023 کو اس وقت کے ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار نے اسپتال کے ڈائرکٹر نیرج کمار کے نام سے اسپتال کو سیل کردیا تھا۔ جس کے بعد محکمہ صحت کے حکام اور ملازمین کی ملی بھگت سے 18 جولائی 2023 کو ہسپتال میں کام کرنے والی نرس عظمیٰ کے نام سے پر ہسپتال کھولا گیا۔ اس ملی بھگت کی تحقیقات اور ملزمین کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے کرپشن فری انڈیا آرگنائزیشن کے بانی چودھری پروین بھارتی کی قیادت میں بلند شہر کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ونے کمار کو ایک میمورنڈم پیش کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا گیاہے۔کرپشن فری انڈیا آرگنائزیشن کے بانی چودھری پروین بھارتی نے بتایا کہ 40 فٹا روڈ پر واقع منت ہسپتال کو محکمہ صحت نے اس وقت بند کر دیاتھا جب یہ معلوم ہوا کہ ہسپتال میںبہت ساری خامیا ں پائی گئی تھیں ۔ جس کے ما لک نیرج کمار تھے ۔ لیکن کچھ وقت کے بعد ہسپتال میں کام کرنے والی عظمیٰ نامی نرس کے نا م سے محکمہ صحت کی ملی بھگت سے ہسپتال کو کھول دیا گیا تھا ۔جس ہسپتال پر موجودہ وقت میں نرس عظمی کا قبضہ ہے ۔چودھری پروین بھارتی نے کہا کہ انہوں نے چیف میڈیکل آفیسر کو ایک میمورنڈم دے کر محکمہ صحت کے ا فسران کی ملی بھگت اور بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے میں صحیح طریقے سے جانچ نہیں کی گئی تو تنظیم محکمہ صحت کے خلاف احتجاج کرے گی۔اس دوران کرشن پال یادو، روہتاس ناگر، نیرج کمار، نفیس خان، روہت لور، عمران خان، محمد عارف وغیرہ لوگ موجود تھے۔












