• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بھاگلپور میں عازمینِ حج کیلئے دعائیہ و اعزازی تقریب کا شاندار انعقاد

ضلع انتظامیہ کی مثالی پہل، عازمین کے لیے نیک تمنائیں اور تربیتی رہنمائی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 10, 2026
0 0
A A
بھاگلپور میں عازمینِ حج کیلئے دعائیہ و اعزازی تقریب کا شاندار انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

بھاگلپور (قمر امان) بھاگلپور کے سمکچھا بھون میں ضلع کے تمام 135 عازمینِ حج کے اعزاز میں ایک پُر وقار، روحانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں عقیدت،محبت اور خلوص کا ایک خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا۔ اس تقریب کا مقصد عازمینِ حج کو رخصتی سے قبل دعاؤں،نیک تمناؤں اور ضروری رہنمائی سے نوازنا تھا تاکہ وہ اپنے اس مقدس سفر کو بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔واضح رہے کہ تمام عازمینِ حج اس سے قبل مختلف تربیتی کیمپوں میں شرکت کر چکے ہیں، جہاں معروف ٹرینرز اور جید علماء کرام نے انہیں مناسکِ حج، سفری احتیاطی تدابیر اور روحانی تیاری کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی تھی۔اس تربیت کے باعث عازمین میں ایک خاص اعتماد اور روحانی آمادگی دیکھنے کو ملی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ضلع مجسٹریٹ،بھاگلپور ڈاکٹر نول کشور چودھری نے اپنے خطاب میں تمام عازمینِ حج کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک عظیم عبادت ہے جو انسان کی زندگی میں روحانی انقلاب برپا کرتی ہے۔آپ سب خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے گھر کی حاضری کا موقع عطا فرمایا۔میری دعا ہے کہ آپ کا یہ سفر خیریت، آسانی اور قبولیت کے ساتھ مکمل ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے عازمین کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے عازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنے اس مقدس سفر میں ملک و ملت کی ترقی،امن و بھائی چارہ اور ضلع بھاگلپور کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے تمام عازمینِ حج کو سفری کٹس بھی فراہم کیں،جن میں تولیہ، اسپرے بوتل،چشمہ اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں، تاکہ دورانِ سفر انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔تقریب میں قاضیِ شریعت،بھاگلپور مولانا مفتی خورشید انور قاسمی نے اپنے فکر انگیز خطاب میں حج کی روحانیت اور اس کے پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حج محض ایک عبادت نہیں بلکہ یہ صبر، اخلاص،اتحاد اور انسانیت کا عملی درس ہے۔عازمین کو چاہیے کہ وہ ہر عمل میں سنتِ نبوی ﷺ کو پیشِ نظر رکھیں اور اپنی نیت کو خالص رکھیں۔انہوں نے مزید تاکید کی کہ عازمین اپنے اخلاق و کردار سے اسلام کی بہترین تصویر پیش کریں اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں تاکہ یہ سفر ہر لحاظ سے کامیاب اور بابرکت ثابت ہو۔اس موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے حج تربیت میں نمایاں خدمات انجام دینے والے علماء و خادمینِ عازمینِ حج کو شال پیش کر اعزاز سے نوازا گیا۔جن میں حاجی مولانا عطاء الرحمن،حاجی مولانا مفتی خورشید انور قاسمی، حاجی مولانا اسجد ناظری نظر، حاجی مولانا الیاس قاسمی،حاجی محمد شہاب الدین،حاجی محمد امتیاز، حاجی عمر فاروق اور ڈاکٹر غلام ربانی جوہر شامل تھے۔ان شخصیات کی خدمات کو سراہتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ان علماء کی محنت ہی عازمین کی بہتر رہنمائی کا سبب بنی ہے۔تقریب کا آغاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضلع اقلیتی فلاح بہبود شری رتن جی کے خیر مقدمی کلمات سے ہوا، جبکہ حاجی عمر فاروق نے ضلع کے عازمینِ حج کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری کو گلدستہ اور شال پیش کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔مزید برآں،مولانا عطاء الرحمن مفتاحی نے مناسکِ حج کے حوالے سے مختصر مگر جامع معلومات فراہم کیں،جس سے عازمین کو عملی رہنمائی حاصل ہوئی۔آخر میں حاجی مولانا الیاس قاسمی کی دعا پر اس روحانی اور یادگار تقریب کا اختتام ہوا۔اس پروگرام کو ضلع میں پہلی بار اس پیمانے پر منعقد کیا گیا،جس پر تمام عازمینِ حج نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ،بالخصوص ضلع مجسٹریٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف حوصلہ افزائی کا باعث بنتی ہیں بلکہ سفرِ حج کے لیے روحانی طور پر بھی تیار کرتی ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    اپریل 10, 2026
    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل  مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    اپریل 10, 2026
    بی جے پی کا سیاسی کردار عوام مخالف: اکھلیش یادو

    بی جے پی کا سیاسی کردار عوام مخالف: اکھلیش یادو

    اپریل 10, 2026
    بنکروں کی آمدنی، وقار اور استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح : یوگی

    بنکروں کی آمدنی، وقار اور استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح : یوگی

    اپریل 10, 2026
    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    اپریل 10, 2026
    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل  مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    اپریل 10, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist