• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کلیگ سے تریتا یگ میں پرویش کی تیاری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 31, 2023
0 0
A A
کلیگ سے تریتا یگ میں پرویش کی تیاری
Share on FacebookShare on Twitter

کلیگ سے تریتا یگ میں پرویش کی تیاری
اس سے پہلے کہ اپنے مکالمے کا آغاز کروں اپنے تمام قارئین کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔آج جب یہ تحریر میں لکھ رہا ہوں اس وقت سال کا آخری دن ہے لیکن کل جب آپ یہ تحریر پڑھینگے تو کیلینڈر بدل چکا ہوگا ۔لیکن اس نئے سال میں بھی ہم گذشتہ سال کے بہت سارے سلگتے ہوئے موضوعات کو ساتھ لے کر داخل ہونگے ۔جس میں خاص طور پر اپوزیشن اتحاد بنام I.N.D.I.A,میکالے کے لکھے آئی پی سی قانون میں تبدیلی جس پر 2023میں کوئی گفتگو ہی نہیں ہوئی لیکن اس پر گفتگو ہونی ہے اور زور دار ہونی ہے ۔ساتھ ہی رام مندر کی تعمیر کے بعد اعلان شدہ منادر کی تعمیر جس کا اعلان ہو چکا ہے اور جہاں سے مساجد و عید گاہوں کو مسمار کرنا ہے ۔پارلیمنٹ سے اپوزیشن لیڈروں کی معطلی کا مسلہ بھی ابھی پوری طرح حل نہیں ہوا ہے ۔اس نئے سال میں سب سے زیادہ جس موضوع پر مباحث ہونگی ان میں سیکولر آئین کی روشنی میں کی جائینگی جبکہ موجودہ حکومت اور متوقع حکومت کا سیکولرزم سے اللہ واسطے کا بیر ہے اور وہ پورے ملک کو تریتہ یگ میں لے جانے کو بضد ہے ۔
ہفتہ کے روز ایودھیا کے زیر تعمیر رام مندر کا جائزہ لینے کے دوران وزیر اعظم نے جس طرح دھن ورشا کی اسے دیکھ کر ایسا لگا جیسے دور شاہی پھر لوٹ آیا ہو ۔رام کے نام پر بنائی گئی سرکار کے سربراہ کو رام کی نگری پر دھن ورشا کرنی بھی چاہئے ۔اس نئے سال پر سرکار نے بھارت کےاکثریتی طبقہ کو رام مندر کی شکل میں جو تحفہ دیا ہے اس کے بدلے بس ایک اور پانچ سالہ سرکار کی ہی تو گذارش کرنے تو گئے تھے وزیر اعظم ۔اور ایسے وقت میں دھن ورشا تو ہونی ہی چاہئے ۔حالانکہ یہ کام سرکار ضرور کر رہی ہوگی کہ اسے اب آئین میں ترمیم کر کے جلد از جلد ایک بل اور پاس کرا لینا چاہئے جس میں پورے ملک میں منادر کی تعمیر اور اس کے رکھ رکھاؤ کے لئے ایک وزارت کی تشکیل کی سفارش ہو ۔حالانکہ اس میں ابھی بھی کوئی رخنہ نہیں آ رہا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ مستقبل میں اس کی ضرورت پڑنے والی ہے ۔ابھی حال ہی میں ہندوؤں کی ایک تنظیم وشو ویدک سناتن سنگھ کا یہ اعلان اخبارات کی زینت بنا کہ متھرا،کاشی کے علاوہ مزید چالیس مذہبی مقامات کو آزاد کرانے کی پوری تیاری کر لی گئی ہے ۔اعلان میں تنظیم کے سربراہ جتیندر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ 2024 میں بسنت پنچمی کے موقع پر 40 مذہبی مقامات کو ’آزاد‘ کرانے کی مہم کی شروعات کی جائے گی۔ یعنی ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر اگلے ماہ ایک وسیع رام مندر کا افتتاح ہونے کے بعد اس مسجد توڑو مندر بناؤ مہم کا بھی آغاز ہو جائے گا۔سب سے پہلے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد اور وارانسی کی گیانواپی مسجد کا نمبر ہے جس پر ہندو فریقین دعویٰ کر رہے ہیں اور ان سے متعلق مقدمات کئی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ اور سب سے اکثریتی ہندو طبقہ کی آستھا بھی جڑی ہے ۔اور خون خرابہ کی دھمکی دینے اور اسے انجام دینے کے لئے بھی کئی سینائیں موجود ہیں تو پھر عدالت کا فرض بھی ہے کہ وہ تمام فیصلے ان منادر کے حق میں کر دیں تاکہ اکثریتی طبقہ سے ملک کے مسلم اقلیتوں کو کوئی نقصان نہ ہو۔جیتیندر سنگھ نے اپنے اعلان میں اس مہم کی تفصیل بھی بتائی ہے اور کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کے دھار میں واقعہ مسجد کمال مولا کا معاملہ بھی عدالت میں زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے 40 اور معاملات کو بھی عدالت میں لے جایا جائے گا۔وشو ویدک سناتن سنگھ نامی تنظیم کے سربراہ جتیندر سنگھ وسین نے دعویٰ کیا ہے کہ 2024 میں بسنت پنچمی کے موقع پر 40 مذہبی مقامات کو’آزاد‘ کرانے کی مہم کی شروعات کی جائے گی۔ جتیندر سنگھ نے کہا ہے ’’ایودھیا میں شری رام جنم بھومی کے معاملے پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ متھرا میں شری کرشنا جنم بھومی کیس میں کام جاری ہے۔ کاشی میں گیانواپی پیچیدہ تنازعہ پر بھی کام جاری ہے۔ مدھیہ پردیش کے دھار میں بھوج شالا کے معاملے پر بھی کام جاری ہے۔‘‘جتیندر سنگھ نے مزید کہا، ’’اب 40 دیگر مذہبی مقامات کی آزادی کے لیے بیک وقت عدالتی/آئینی مذہبی جنگ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 2024 میں بسنت پنچمی کو آئینی مذہبی جنگ شروع کرنے کا بگل بجایا جائے گا۔‘‘
اب ایسے میں کیا یہ مناسب نہیں ہوگا کہ سرکار پیش بندی کرتے ہوئے جلد از جلد ایک وزارت برائے مندر کی تشکیل کر کے اس کے لئے ایک معقول رقم مختص کرے تا کہ مندر تعمیر میں کوئی مالی دقت پیش نہ آئے ۔اس کام کو جلد از جلد انجام دینے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ ابھی عام بجٹ سے پہلے نرملا سیتا رمن جی یکم فروری کو پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ 2024 پیش کریں گی اسی میں مندر بجٹ بھی آجائے گا اور وزیر اعظم کو عام انتخابات کی ریلیوں میں اس تاریخی کارنامہ کا ذکر کرنے کا موقعہ مل جائیگا ۔ یہ عبوری بجٹ اگلے سال لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے ہی بنے گا۔ نئی حکومت بننے پر مکمل بجٹ دوبارہ پیش کیا جائے گا۔اس بجٹ میں لیے گئے فیصلے لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کا اعلان ہونے اور نئی حکومت کے اقتدار میں آنے تک کارگر رہیں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ عبوری بجٹ یکم اپریل 2024 سے شروع ہو کر 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے پیش کیا جائے گا۔ حال ہی میں، ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے کہا بھی ہے کہ بجٹ 2024 بنیادی طور پر کسانوں، خواتین، نوجوانوں اور غریبوں کے لیے اقدامات پر توجہ مرکوز کرے گا۔ لیکن اس میں جب مندر تعمیر کا بجٹ بھی شامل ہو جائیگا تب ہی وزیر اعظم کے اعلان پر لوگ یقین بھی کرینگے کیونکہ اس سے قبل 2023-24 کے بجٹ میں جو وعدے کئے گئے تھے وہ تو پورے ہوئے نہیں ۔سوائے مندر کی تعمیر کے ۔ایسے میں اب ملک کے لوگوں کو یہ یقین ہو چکا ہے کہ مودی جی اپنا کوئی اور وعدہ پورا کریں یا نہیں لیکن مسجد توڑ کر مندر تعمیر کے وعدے کو ضرور پورا کرتے ہیں ۔اور اس طرح ان کے وعدوں کو کوئی سرے سے نکار نہیں سکتا ۔
(شعیب رضا فاطمی )

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist