• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 8, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

17،18،19؍فروری کوہونے والے اجلاس معراج النبیؐ کی تیاریاں آخری مرحلے میں

تیسرے روز خواتین کا خصوصی اجتماع اور مشاعرہ نعت و مدح صحابہؓ منعقد کیا جائے گا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 15, 2023
0 0
A A
17،18،19؍فروری کوہونے والے اجلاس معراج النبیؐ کی تیاریاں آخری مرحلے میں
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور:۔ اہل ایمان اللہ اور نبیؐ کی بات پر کامل یقین رکھتے ہیں ۔ انسانی عقل اللہ ہی کی بنائی ہوئی ہے ۔ اللہ اور نبیؐ کی کوئی بات اور شریعت کا کوئی حکم عقل کے خلاف نہیں ہے۔ لیکن بعض نام نہاد مدعیان عقل کل اسلام کو اپنی ناقص عقل پر پرکھنے کی کوشش کرتے ہیں اورد ھوکہ کھاتے ہیں ۔ حضرت محمد مصطفیﷺ کا تاریخی سفر معراج قرآن و حدیث کے دلائل سے ثابت شدہ ہے لیکن بعض عقل پرست لوگ شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے شکوک و شبہات کو دورکرنے ، غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے اور قرآن و سنت و آثار صحابہؓ سے اس واقعہ کو ثابت کرنے کے لئے جمعیۃ علماء شہر کانپور کی جانب سے گزشتہ ایک صدی سے سہ روزہ اجلاس معراج النبیؐ رجب کے مہینہ میں منعقد کئے جاتے ہیں۔ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی یہ اجلاس مورخہ25،26،27؍ رجب المرجب 1444ھ؁ مطابق 17،18،19؍فروری2023ء؁ بروز جمعہ ،سنیچر، اتوار شہر کے مشہور میدان رجبی گراؤنڈ پریڈ میں منعقد ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ کانپور میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے جمعیۃ علماء اتر پردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کانپورنے فرمایا کہ یہ اجلاس شہر کانپور کی روایات میں خاص شناخت رکھتے ہیں اور ماہ رجب میں ہونے والے اس سہ روزہ اجلاس معراج النبیﷺ کی وجہ سے پریڈ گرائونڈ کو رجبی گرائونڈ کہا جاتا ہے۔ مولانا نے بتایاکہ اجلاس میںضیغم اسلام حضرت الحاج مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی قاسمی مدظلہ استاذ حدیث دار العلوم دیوبند، پیر طریقت حضرت الحاج مولانا مفتی عبد الرحمن صاحب نقشبندی استاذ حدیث جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مراد آباد، بزرگ عالم دین حضرت الحاج مولانا اسلام الحق اسجد صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء وسطی اتر پردیش و مہتمم ادارہ محمودیہ قصبہ محمدی ضلع لکھیم پورکے علاوہ مقامی علمائے کرام میں واعظ خوش بیاں حضرت الحاج مولانا خلیل احمد صاحب مظاہری امام و خطیب جامع مسجد لال بنگلہ ودیگرعلماء تشریف لا رہے ہیں۔ سہ روزہ اجلاس کے تیسرے روز1:30بجے دن میں خواتین کا خصوصی جلسہ ’’بچوں کی دینی تعلیم و تربیت و خواتین کی ذمہ داریاں‘‘کے عنوان سے ہوگا ۔جس میں پردہ کا معقول انتظام رہے گا اسی دن بعد نماز عشاء مشاعرہ نعت ومدح صحابہؓ منعقدکیا جائے گا۔ جس میں جناب ڈاکٹر شمیم رامپوری، جناب یقین فیض آبادی، جناب تابش ریحان مئو ، جناب اسعد اعظمی اعظم گڑھ، جناب کلیم طارق سیدن پوری، جناب فاروق عادل لکھنوی، جناب اشفاق بہرائچی، جناب مفتی طارق جمیل قنوجی، جناب فہیم پہانوی، جناب سجاد اعظم لکھیم پوری ، جناب حافظ وسیم احمد بہرائچی، جناب مولانا عبد اللہ قاسمی بارہ بنکی کے علاوہ شہر وبیرون شہر کے مقبول اور منتخب شعراء شرکت فرمائیں گے۔ اجلاس میں حضرت الحاج مولانا مفتی اسعد الدین صاحب قاسمی ناظم امارت شرعیہ ہند و حضرت الحاج مولانا محمد اکرم صاحب جامعی نائب صدر جمعیۃ علماء شہر کانپور جبکہ مشاعرہ میں معروف ناظم مشاعرہ مجاہدحسنین حبیبی سیتامڑھی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ مولانا نے اپیل کی ہے کہ سبھی لوگ خود بھی شرکت فرمائیں اور خواتین کے اجلاس میں اپنے گھر کی عورتوں کو ضرور بھیجیں ۔دینی ماحول کو بہتر بنانے میں خواتین کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔ اس حقیقت کو سمجھیں اور اپنے بچوں کی بہترین تربیت کیلئے خواتین کو بیدار کریں ۔خواتین کو دینی باتوں سے واقف کرانا وقت اور حالات کاتقاضہ ہے۔ شہری جمعیۃ علماء کے صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں نے بتلایا کہ اجلاس کی تیاریوں کے لئے قائم رابطہ عامہ کمیٹی رابطہ علماء کمیٹی مالیاتی کمیٹی اور پنڈال کمیٹی سب اپنے اپنے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے کثیرتعداد میں مع احباب شرکت اور وقت کی پابندی کا لحاظ رکھنے کی اپیل کی ہے۔ پریس کانفرنس میں مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی اور شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کے ساتھ شہری نائب صدور مولانا محمد اکرم جامعی، مولانا نور الدین احمد قاسمی ،سکریٹریان زبیر احمد فاروقی،شارق نواب و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    مارچ 7, 2026
    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    مارچ 7, 2026
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist