• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 31, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

غزہ سے اسیروں کے استقبال کی تیاری کی جائے: نیتن یاہو کا حتمی اعلان

غزہ معاہدے پر عمل اتوار سے شروع ہوگا، ہم امریکیوں کی رہائی کے منتظر ہیں: بلنکن

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 17, 2025
0 0
A A
غزہ سے اسیروں کے استقبال کی تیاری کی جائے: نیتن یاہو کا حتمی اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے آج جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا گیا ہے کہ "غزہ میں اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے”۔دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکراتی ٹیم نے نیتن یاہو کو آگاہ کیا ہے کہ یرغمالیوں کو آزاد کرنے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اسیروں کے استقبال کی تیاری کی جائے جو سات اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں یرغمال ہیں۔
یرغمال اسیروں کے گھر والوں کو معاہدہ دستخط ہونے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔
اسرائیلی سیکورٹی کابینہ کا اجلاس آج جمعے کے روز ہو رہا ہے جس کے بعد سمجھوتے کی توثیق کے لیے حکومت کا اجلاس ہو گا۔
ا خبر اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کا مذاکراتی وفد قطر کے دار الحکومت سے تل ابیب کے لیے روانہ ہو گیا۔ معاہدے پر ووٹنگ سے قبل وزراء اس کی تفصیلات جانیں گے۔ یہ بات اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتائی۔
نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کی حکومت جنگ کے تمام مقاصد کے حصول اور تمام اسیروں کی واپسی یقینی بنانے پر کاربند ہے۔ ان کا اشارہ دائیں بازو کے بعض شدت پسند وزراء کو مطمئن کرنے کی جانب تھا جو مستعفی ہونے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ان میں سر فہرست قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئر اور وزیر مالیات بتسلیل سموٹرچ ہیں۔
اگر وساطت کار مداخلت نہ کرتے تو مذکورہ معاہدہ گذشتہ گھنٹوں کے دوران میں ختم ہونے کے قریب تھا۔ بالخصوص نیتن یاہو کی جانب سے کل جمعرات کے روز حماس پر نئے مطالبات بڑھانے کے الزام کے بعد جب کہ تنظیم نے اس الزام کی یکسر تردید کر دی۔
بعد ازاں العربیہ کے ذرائع نے بتایا کہ معاہدے میں حتمی ترامیم کر دی گئیں جس کے بعد تمام فریقوں نے اس پر دستخط کر دیے۔
یاد رہے کہ غزہ معاہدہ اتوار سے نافذ العمل ہو گا اور اس پر عمل درآمد 3 مراحل میں ہو گا۔پہلا مرحلہ چھ ہفتوں تک جاری رہے گا۔ اس کے دوران میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا بتدریج انخلا ہو گا۔ اسی طرح 33 اسرائیلیوں کو آزاد کیا جائے گا جن میں خواتین، بچے اور پچاس سال سے زیادہ کے افراد شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ دو امریکی کیتھ سیگل اور سیجوے ڈیکل چن بھی ہیں۔
دوسرے مرحلے میں بقیہ تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، مستقل فائر بندی، غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور اس کے مقابل ایک ہزار سے زیادہ فلسیطنی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔
تیسرے مرحلے میں تمام بقیہ میتیں واپس کی جائیں گی اور مصر، قطر اور امریکا کی نگرانی میں غزہ کی تعمیر نو شروع ہو گی۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی حکومتی توثیق کو ملتوی کرنے اور حماس پر اس کی بعض شقوں سے انکار کا الزام لگائے جانے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے معاہدے کے نفاذ کے وقت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ غزہ معاہدے پر عمل درآمد اتوار سے شروع ہو جائے گا۔ غزہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 15 ماہ کی تکالیف کے بعد غزہ پر ایک معاہدہ کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    مارچ 31, 2026
    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    مارچ 31, 2026
    دہلی اسمبلی میں ریاستی سطح پر ہندوستان یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد

    دہلی اسمبلی میں ریاستی سطح پر ہندوستان یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد

    مارچ 31, 2026
    مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

    مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

    مارچ 31, 2026
    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    مارچ 31, 2026
    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    مارچ 31, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist