• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, دسمبر 28, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بہار کے چوتھے زراعتی روڈ میپ کو لانچ کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 19, 2023
0 0
A A
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بہار کے چوتھے زراعتی روڈ میپ کو لانچ کیا
Share on FacebookShare on Twitter

پٹنہ، 18 اکتوبر : صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کے روز 2023-28 کی میعاد کے لیے بہار کے چوتھے زراعتی روڈ میپ کا آغاز کیا۔آج یہاں بہار کے چوتھے ایگریکلچر روڈ میپ کی شروعات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا کہ سال 2008 میں ریاست کے پہلے زراعتی روڈ میپ کے اجراء کے بعد سے ریاست نے زراعت کے شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس مدت کے دوران ریاست میں دھان، گیہوں اور مکئی کی پیداوار دوگنی ہو گئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران مچھلیوں، مشروم اور مکھن کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ بہار کے زراعتی شعبے کی صلاحیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پہلا زرعی تحقیقی مرکز ریاست کے پوسا میں سال 1905 میں کھولا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آرگینک فارمنگ سے اچھا منافعہ حاصل ہو رہا ہے اور بہار کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ بہار حکومت نے اس سمت میں کوششیں شروع کر دی ہیں اور گنگا ندی کے مضافاتی اضلاع میں اسے فروغ دے رہی ہے ۔محترمہ دروپدی مرمو نے ریاست کے کسانوں کو اپنی پیداوار کو منڈیوں تک پہنچانے کے لیے کفایتی نقل و حمل کی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو بڑی منڈیاں بھی مہیا کی جائیں تاکہ وہ اپنی پیداوار کی بہتر قیمت حاصل کر سکیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کے پاس اپنے زراعتی کام کے لیے اعلیٰ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے وسائل نہیں ہیں۔ وہ گائے کے گوبر جیسے روایتی وسائل کا استعمال کرکے کاشتکاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے بہار کی بھرپور ثقافت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ اس سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی سے پہلے کے دور میں اڈیشہ بھی بہار کا حصہ تھا اور اڈیشہ کی بیٹی ہونے کی وجہ سے وہ خود کو بہاری بھی کہہ سکتی ہیں۔وزیر اعلی نتیش کمار کی طرف سے بار بار بہار کا دورہ کرنے کی درخواستوں کا جواب دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں یقینی طور پر ریاست کا دورہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی میعاد ختم ہونے کے بعد وہ خود زراعت سے متعلق کام کرنا چاہیں گی اور یہ جاننا چاہیں گی کہ بہار میں زراعت کے روڈ میپ کو کیسے لاگو کیا گیا۔اس موقع پر گورنر راجندر وشوناتھ ارلیکر نے زراعتی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کاشتکاری کی قدرتی روایت کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یاد کیا کہ کس طرح ایک خاتون سافٹ ویئر انجینئر نے انجینئر کی نوکری چھوڑ کر قدرتی روایات کو استعمال کرکے کاشتکاری کا کام شروع کیا تھا، اور ممبئی کی ایک کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کی تنخواہ سے زیادہ پیسہ کمانے پر قادر ہوئی تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ بہار نے زراعت کے شعبے میں اچھی ترقی کی ہے ۔ پہلے زراعتی روڈ میپ کے اجراء کے بعد سے ریاست میں زراعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کس طرح بہار کے کسانوں نے چین کے دھان کی کاشت کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے زراعتی روڈ میپ کے نفاذ کے بعد بہار کو زراعت میں بہترین کارکردگی کے لئے متعدد قومی اعزازات سے نوازا گیا۔نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ ریاست کے پہلے زراعتی روڈ میپ کے اجراء کے بعد بہار کی ہمہ گیر ترقی ہوئی ہے ۔ انہوں نے ذات پر مبنی سروے کے لیے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں بہار میں ذات کا سروے کرایا گیا، جو 1931 میں ملک میں ہونے والی ذاتوں کی مردم شماری کے بعد اس طرح کی پہلی مشق تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    معروف فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری کا انتقال

    معروف فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری کا انتقال

    دسمبر 27, 2025
    جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ رکن کی موت

    جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ رکن کی موت

    دسمبر 27, 2025
    ہم کمبوڈیا-تھائی لینڈ مذاکرات میں مدد کرنے پر تیار ہیں:امریکہ

    ہم کمبوڈیا-تھائی لینڈ مذاکرات میں مدد کرنے پر تیار ہیں:امریکہ

    دسمبر 27, 2025
    ہمارے حملوں میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک

    ہمارے حملوں میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 27, 2025
    معروف فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری کا انتقال

    معروف فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری کا انتقال

    دسمبر 27, 2025
    جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ رکن کی موت

    جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ رکن کی موت

    دسمبر 27, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist