کیف(ہ س)۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے منگل کے روز انکشاف کیا ہے کہ یوکرین فضائیہ نے روس کے خلاف کارروائیوں میں ایف 16 جنگی طیاروں کا بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر امریکہ اور یورپ کی توجہ زیادہ اسرائیل کی مدد کی طرف مائل رہی ہیاس لیے اس دوران یوکرین متاثر ہوا۔ لیکن واشنگٹن میں نیٹو کانفرنس کے بعد یوکرین کے لیے بھی بہتری لائی گئی ہے۔یوکرینی صدر نے اسی پس منطر میں منگل کے روز اپنی نئی کامیابیوں کا ذکر کیا ہے۔ ان کے بقول روس کے خلاف ایف سولہ طیاروں کا استعمال روس کی طرف سے ڈرون اور میزائل حملے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ان کہا کہنا تھا کہ یوکرین کو جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ موصول ہوئی تھی جسے بروئے کار لایا گیا ہے۔ ان طیاروں کی یوکرین آمد کے بارے میں انہوں نے رواں سال کے شروع میں ہی اعلان کر دیا تھا، تاہم طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کیا تھا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری طرف سے ایف سولہ طیاروں کا استعمال ڈرون طیارے اور میزائل گرانے کے لیے کیا گیا ہے۔ لیکن ابھی یوکرین کو یہ طیارے مزید درکار ہیں۔












