• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

نریندر مودی نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ اس بل کو ایک آواز میں منظور کرنے کے لیے جماعتی سیاست سے اوپر اٹھ کر اتحاد کا مظاہرہ کریں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 13, 2026
0 0
A A
وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) خواتین کے ریزرویشن بل کے وقت کے تعلق سے ناراض اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے کی حکومتی کوششوں کے درمیان، وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو خط لکھ کر بل کو اتفاق رائے سے منظور کرنے کی اپیل کی ہے۔مسٹر مودی نے لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے سے متعلق اس بل کو منظور کرانے کے لیے جمعرات سے ایک بار پھر شروع ہورہے پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل ہفتہ کو لکھے گئے خط میں اس بل پر ہوئی بحث کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے کا موقع قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں سب کے اجتماعی عزم کے جذبے کے ساتھ یہ خط لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "16 اپریل سے پارلیمنٹ میں ناری شکتی وندن ادھینیم سے متعلق ایک تاریخی بحث ہونے جا رہی ہے۔ یہ خصوصی اجلاس ہماری جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے کا ایک موقع ہے۔ یہ ایک ایسا لمحہ بھی ہے جب ہم سب مل کر آگے بڑھنے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کے اپنے اجتماعی عزم کو دہرا سکتے ہیں۔ میں اسی جذبے اور مقصد کے ساتھ آپ کو یہ خط لکھ رہا ہوں۔” وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ اس بل کو ایک آواز میں منظور کرنے کے لیے جماعتی سیاست سے اوپر اٹھ کر اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ خط اس لیے لکھ رہا ہوں تاکہ ہم سب ایک آواز میں اس ترمیم کو منظور کرنے کے لیے متحد ہوں۔ یہ اچھا ہوگا کہ زیادہ سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ یہ لمحہ کسی ایک پارٹی یا فرد سے بالاتر ہے۔ یہ خواتین اور ہماری آنے والی نسلوں کے تئیں ذمہ داری دکھانے کا وقت ہے۔ چونکہ تمام سیاسی جماعتیں طویل عرصے سے سیاست میں خواتین کی شرکت بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتی رہی ہیں، اس لیے اب اس خواہش کو حقیقت میں بدلنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ یہ ملک کی ناری شکتی اور 140 کروڑ ہندوستانیوں کے لیے ایک عظیم کامیابی ہوگی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم سب ایک ساتھ آ کر پارلیمنٹ میں اس تاریخی کام کو مکمل کریں گے۔”انہوں نے معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کی ترقی اور انہیں فیصلہ سازی میں شراکت دار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تبھی ترقی کرتا ہے جب خواتین کو ترقی کرنے، فیصلے کرنے اور سب سے اہم، قیادت کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے اپنے وژن کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ خواتین اس سفر میں مزید اور فعال رول ادا کریں۔ آج ہم عوامی زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شراکت داری دیکھ رہے ہیں۔ خلا سے لے کر کھیلوں تک، مسلح افواج سے لے کر اسٹارٹ اپس تک، ہندوستان کی بیٹیاں ہر شعبے میں اپنے نقوش چھوڑ رہی ہیں۔ اپنے محنت اور عزم کے بل بوتے وہ اپنی صلاحیتوں کو ثابت کر رہی ہیں۔” انہوں نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن کا موضوع دہائیوں سے زیر بحث رہا ہے اور اب اسے پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ”پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے ریزرویشن کا موضوع دہائیوں سے بحث کا حصہ رہا ہے۔ سال 2023 میں مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ ناری شکتی وندن ادھینیم کی حمایت میں پارلیمنٹ میں متحد ہوئے۔ وہ ایک یادگار لمحہ تھا جس نے ہماری یکجہتی کو ظاہر کیا۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ ملک کی خواتین کے تئیں ایک عہد کو پورا کرنے کے لیے کس طرح اجتماعی طور پر ایک اہم فیصلہ لیا گیا۔ خواتین ہماری آبادی کا تقریباً نصف حصہ ہیں اور یہ سیاسی میدان میں ان کی شراکت داری بڑھانے کی سمت میں ایک مستحکم قدم تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    اپریل 13, 2026
    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    اپریل 13, 2026
    نامور گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال ، دنیا ایک عہد سے محروم

    نامور گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال ، دنیا ایک عہد سے محروم

    اپریل 13, 2026
    کھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر اٹھائے سوال

    کھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر اٹھائے سوال

    اپریل 13, 2026
    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    اپریل 13, 2026
    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    اپریل 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist