نئی دہلی : کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مودی جی کرسی ڈگمگا رہی ہے۔واضح رہے کہ پی ایم مودی نے تلنگانہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہ’’ 5 سال تک شہزادے اڈانی-امبانی کی مالا جپتے رہے لیکن جب سے انتخاب شروع ہوا ہے انہوں نے نام لینا بند کر دیا۔‘‘ ان کے اس بیان کی کانگریس کے قومی ملکا رجن کھڑگے نے خوب جم کر خبر لی۔ کھڑگے نے کہا کہ ’’وقت بدل رہا ہے۔ دوست دوست نہ رہا۔ تین مراحل کے انتخابات مکمل ہو جانے کے بعد آج وزیر اعظم صاحب اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مودی جی کی کرسی ڈگمگا رہی ہے۔ یہی نتائج کے اصل رجحان ہیں۔‘‘












