• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 18, 2026
0 0
A A
وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،سماج نیوز سروس: عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ملک میں گیس سلنڈر کے لیے عوام کی لمبی قطاروں کے باوجود مودی حکومت کے اس دعوے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کوئی گیس بحران نہیں ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ جب ملک میں گیس کا کوئی بحران نہیں ہے تو پھر عوام لائنوں میں کیوں کھڑی ہے؟ کیا حکومت عوام کو بے وقوف سمجھتی ہے؟ اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ایوان میں 57 ہزار کروڑ روپے کا اضافی بجٹ کیوں پاس کروایا؟ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں گیس کا بحران خود بخود نہیں آیا بلکہ مودی جی اسے خود لے کر آئے ہیں۔ آخر انہیں جنگ سے دو دن پہلے اسرائیل جانے کی کیا ضرورت تھی؟ کیا ایپسٹین فائل کی وجہ سے مودی جی امریکہ کے دباؤ میں ہیں یا پھر اڈانی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ملک کو گیس بحران میں دھکیل دیا گیا ہے؟ منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ اس وقت پورا ملک گیس بحران کی وجہ سے لائنوں میں کھڑا ہے۔ گیس سلنڈر 7 سے 10 ہزار روپے تک بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں ہوٹل، دہلی ہائی کورٹ کی کینٹین اور کئی ہاسٹلز کی کینٹین بند ہو چکی ہیں۔ ملک بھر سے ایسی تصاویر سامنے آ رہی ہیں۔ بنیادی ضروریات کے لیے استعمال ہونے والے سلنڈروں کی سپلائی تقریباً بند ہو چکی ہے، لیکن مرکزی حکومت کے ترجمان دعویٰ کر رہے ہیں کہ ملک میں کوئی کمی یا بحران نہیں ہے اور یہ صرف اپوزیشن کا الزام ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم کو بتانا چاہیے کہ کیا سخت دھوپ میں لائنوں میں کھڑی عوام بے وقوف ہے؟ کیا گیس سلنڈر کے لیے پریشان وہ خاتون یہ سب جان بوجھ کر کر رہی ہے؟ وزیراعظم کی آبائی ریاست گجرات کے موربی میں سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں، کیا وہ خوشی سے بند کی گئی ہیں؟ ممبئی، چنئی، بنگلورو اور کولکاتا میں ہوٹل بند ہو رہے ہیں۔ ایک طرف ملک شدید بحران کا سامنا کر رہا ہے اور دوسری طرف حکومت عوام کا مذاق اڑا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر کے روز پارلیمنٹ میں حکومت نے اقتصادی استحکام فنڈ کے تحت 57 ہزار کروڑ روپے منظور کروائے، جبکہ مجموعی طور پر تقریباً 2,81,000 کروڑ روپے کا اضافی بجٹ پاس کیا گیا، جس میں سے 57 ہزار کروڑ موجودہ جنگی حالات سے نمٹنے کے لیے ہیں۔ اگر واقعی جہاز آ رہے ہیں اور صورتحال معمول پر ہے تو پھر گیس بحران کیوں برقرار ہے؟ کیا یہ سچ نہیں کہ صرف دو جہاز آئے ہیں جبکہ 22 اب بھی پھنسے ہوئے ہیں؟سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم کو بحران کے وقت جھوٹ بولنا بند کرنا چاہیے۔ یہ بحران خود نہیں آیا بلکہ لایا گیا ہے اور اس کے ذمہ دار خود وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایران جیسے پرانے دوست ملک سے تعلقات خراب کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی کے لیے ملک کو بحران میں کیوں ڈالا گیا؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اسرائیل دورے کے دو دن بعد امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    مارچ 18, 2026
    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    مارچ 18, 2026
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist