• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, دسمبر 28, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

گجرات میں وزیرآعظم کا ریپڈ افتتاحی/سنگ بنیاد پروگرام

5950 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ، سنگ بنیاد رکھا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 31, 2023
0 0
A A
گجرات میں وزیرآعظم کا ریپڈ افتتاحی/سنگ بنیاد پروگرام
Share on FacebookShare on Twitter

گاندھی نگر، 30 اکتوبر : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گجرات کے مہسانہ ضلع کے دبھوڈا گاؤں میں 5950 کروڑ روپے کی لاگت والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔مسٹر مودی کے ہاتھوں کئے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے میں انڈین ریلویز، گجرات ریل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (GRIDE)، آبی وسائل کے محکمہ، پانی کی فراہمی کا محکمہ، سڑکیں اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ اور شہری ترقیات کے محکمے کے ترقیاتی کام شامل ہیں۔ مہسانہ، احمد آباد، بنااس کانٹھا، سابر کانٹھا، مہی ساگر، گاندھی نگر اور پٹن سمیت گجرات کے سات اضلاع کو ان ترقیاتی کاموں کا فائدہ ملے گا۔ان تمام اضلاع کو دیئے جانے والے کل 16 ترقیاتی منصوبوں کے تحفے کے تحت آٹھ منصوبوں کا افتتاح اور آٹھ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ محکمہ ریلوے اور جی آر آئی ڈی ای کے دو پروجیکٹ مہسانہ اور احمد آباد میں افتتاح کے لیے تیار تھے ۔ مہسانہ میں نیو بھنڈو سے نیو سانند تک مغربی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور سیکشن، 24 کلومیٹر لمبی کنیکٹنگ لائنوں کے ساتھ 77 کلومیٹر برقی ڈبل لائن کا افتتاح کیا گیا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نے ویرمگام سے سماکھیالی تک 182 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کے کام کا افتتاح کیا۔ یہ لائن احمد آباد، سریندر نگر، موربی اور راجکوٹ اضلاع کا احاطہ کرے گی۔ اس کے علاوہ گجرات ریل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ مہسانہ کٹوسن-بیچراجی کے درمیان 29.65 کلومیٹر ریلوے پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اس پروجیکٹ سے منڈل بیچراجی اسپیشل انویسٹمنٹ ریجن (SIR-SIR) میں کام کرنے والی کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔ ریلوے اور GRID کے ان پروجیکٹوں کی لاگت 5130 کروڑ روپے ہے ۔مہسانہ ضلع کے وجاپور اور مانسا تحصیل کے ڈیلٹا علاقے میں مختلف تالابوں کے ری چارج کا کام اور دریائے سابرمتی پر والاسانہ بیراج کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا گیا۔ اس کے علاوہ مہی ساگر ضلع میں پنم ریزروائر پر مبنی لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا جو سنت رام پور تحصیل کے مختلف تالابوں کو جوڑے گا۔ ان منصوبوں کی لاگت 270 کروڑ روپے ہے ۔بناسکانٹھا میں محکمہ واٹر سپلائی کے تین ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا، جب کہ مہسانہ میں ایک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ان میں پالن پور گروپ پیکیج 1 (پارٹ-اے ) اور پالن پور گروپ پیکج 2 کے کاموں کا افتتاح کیا گیا۔ اس کے علاوہ دھروئی ڈیم پر مبنی 80 ایم ایل ڈی صلاحیت والے پانی صاف کرنے والے پلانٹ کا افتتاح کیا گیا اور مہسانہ میں دھروئی اگمنٹیشن پارٹ-2 کے کام کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ان چار منصوبوں کی کل لاگت 210 کروڑ روپے ہے ۔سابر کانٹھا میں نرودا- دہگام- ہرسول- دھانسورہ سڑک کو فور لین بنانے کے کام کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس کی لاگت 170 کروڑ روپے ہے ۔ گاندھی نگر، پٹن، بناسکانٹھا، سابر کانٹھا اور مہسانہ اضلاع میں شہری ترقیات کے محکمے کی جانب سے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس کے تحت گاندھی نگر ضلع کی کلول میونسپلٹی کے سیوریج اور سیپج مینجمنٹ کی توسیع کا پہلا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ پٹن ضلع کے سدھ پور میں 13.50 ایم ایل ڈی صلاحیت کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، بناسکانٹھا ضلع میں پالن پور میونسپلٹی کے لیے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، سابر کانٹھا کے بیاڈ میں 05.07 ایم ایل ڈی صلاحیت کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور مہسانہ ضلع کے وڈ نگر میں زیر زمین نکاسی آب کے نظام کے کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان تمام پروجیکٹوں کی کل لاگت 170 کروڑ روپے ہے ۔خیال رہے کہ مسٹر مودی گجرات کے دو روزہ دورے پر آج صبح احمد آباد پہنچے ۔ وہاں سے وہ امباجی گئے اور امباجی مندر میں پوجا اور درشن کرنے کے بعد دوپہر کو مہسانہ کے ڈبوڈا میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    معروف فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری کا انتقال

    معروف فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری کا انتقال

    دسمبر 27, 2025
    جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ رکن کی موت

    جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ رکن کی موت

    دسمبر 27, 2025
    ہم کمبوڈیا-تھائی لینڈ مذاکرات میں مدد کرنے پر تیار ہیں:امریکہ

    ہم کمبوڈیا-تھائی لینڈ مذاکرات میں مدد کرنے پر تیار ہیں:امریکہ

    دسمبر 27, 2025
    ہمارے حملوں میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک

    ہمارے حملوں میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 27, 2025
    معروف فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری کا انتقال

    معروف فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری کا انتقال

    دسمبر 27, 2025
    جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ رکن کی موت

    جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ رکن کی موت

    دسمبر 27, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist