• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 31, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دینیات فیکلٹی میں اصولِ تحقیق کے موضوع پر توسیعی خطبہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 7, 2024
0 0
A A
دینیات فیکلٹی میں اصولِ تحقیق کے موضوع پر توسیعی خطبہ
Share on FacebookShare on Twitter

علی گڑھ،سماج نیوز سروس:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی دینیات فیکلٹی میں اصول تحقیق کے موضوع پر توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا گیا۔ افتتاحی خطاب میں فیکلٹی کے ڈین پروفیسر توقیر عالم فلاحی نے صدرمجلس پروفیسر مرزا اثمر بیگ،مہمان مقرر ڈاکٹر آصف اختر اورحاضرین کااستقبال کرنے کے بعد طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صرف علمی مواد جمع کرنا ریسرچ نہیں بلکہ کسی موضوع کا تفصیلی مطالعہ مزید اضافہ کے ساتھ پیش کرنامقصودہوتا ہے۔اصل ریسرچ وہ ہے جس میں اصول تحقیق کی مکمل رعایت کی جائے۔ صدر مجلس سابق ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنس پروفیسر مرزا اثمر بیگ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پی ایچ ڈی مقالہ لکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب سے پہلے یہ طے کریں کہ کس موضوع پر کام کرنا ہے اوراس موضوع سے متعلق موجود لٹریچر کا مطالعہ کریں ۔ مطالعہ کے بعد یہ طے کیا جانا چاہیے کہ مصنفین و محققین نے موضوع کی کتنی جہات کااحاطہ کیا ہے اور کون سی ایسی جہات ہیں جن پر بات نہیں کی گئی ہے۔ انھیں بقیہ جہات کو ہی ریسرچ گیپ کہا جاتا ہے اوراس ریسرچ گیپ کو مکمل کرنا ہی اصل تحقیق ہے۔ اس خلاء کو بھرنے کے طریقہ کو بتلاتے ہوئے پروفیسر بیگ نے کہا کہ اس کیلئے ہم سب سے پہلے کچھ سوال اٹھائیں ،پھر ان سوالات کے جوابات تلاش کریںاورانہی جوابات کو ایمانداری سے مرتب انداز میں تحریری شکل دینے سے تحقیقی مقالہ مکمل ہوتا ہے۔مہمان مقرر ڈاکٹر آصف اختر،استاذ شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن ،اے ایم یو نے سب سے پہلے اس بات کی وضاحت کی کہ ریسرچ وتحقیق کسی بھی ایک موضوع کے ساتھ خاص نہیں بلکہ تمام علوم میں ریسرچ ہوسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ریسرچ کے کچھ اصول ہیں جن پر ہردور میں عمل ہوتا رہاہے ، جب کہ عصر حاضر میں جدید ٹکنالوجی نے اس طریقہ تحقیق میں کچھ اضافے کیے ہیں جن سے اسکالرز کو بہت آسانی ہوگئی ہے اورکام کی رفتار بڑھ گئی ہے۔مقرر موصوف نے آن لائن جرنل اوراسکوپس میں شامل مجلات میں مذہبی موضوعات پر لکھے گئے مقالات کا تجزیاتی مطالعہ پیش کرتے ہوئے مختلف ممالک میں لکھے گئے ان مقالات کی تعداد اورموضوعات کا ایک شماریاتی نمبر پیش کرنے کے ساتھ لکھے جانے والے جدید موضوعات کو بیان کیاجس میں میڈیکل سائنس ،سوشل میڈیااورجدیدٹکنالوجی سے متعلق مذہبی تعلیمات شامل ہیں ۔انھوں نے یہ بھی بتایاکہ مذہبی موضوعات پر اکثرنظریاتی مقالات لکھے جاتے ہیں جب کہ شماریاتی تحقیق بھی ہوسکتی ہے، اس کیلئے شعبہ شماریات کے اساتذہ کی مدد لی جاسکتی ہے۔نیز انھوں نے طریقہ تحقیق کے تمام جہات پرتفصیلی روشنی ڈالی ۔صدرشعبہ شیعہ دینیات ڈاکٹرسید محمد اصغر نے تاریخی حوالہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علماء اسلام کی تحریریں تحقیقی ہوتی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ ریسرچ وتحقیق میں مسلکی ومذہبی عقیدہ کا دخل نہ ہو، بلکہ ریسرچ اسکالر کا عدم تعصب کی صفت سے متصف ہونا ضروری ہے۔پروگرام کی نظافت کے فرائض ڈاکٹر محمد عاصم خان نے انجام دئے جب کہ ڈاکٹر ہادی رضا نے کلمات تشکر پیش کیے۔ پروگرام میں فیکلٹی کے اساتذہ اورطلباء وطالبات خاصی تعداد میں موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مارچ 30, 2026
    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    مارچ 30, 2026
    عالمی بحران کے دوران بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے: نایاب سنگھ سینی

    عالمی بحران کے دوران بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے: نایاب سنگھ سینی

    مارچ 30, 2026
    مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کانگریس کا  حملہ، پاکستان کی عالمی مقبولیت پر سوال اٹھایا

    مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کانگریس کا حملہ، پاکستان کی عالمی مقبولیت پر سوال اٹھایا

    مارچ 30, 2026
    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مارچ 30, 2026
    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    مارچ 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist