• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 10, 2026
0 0
A A
ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل  مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری
Share on FacebookShare on Twitter

چنڈی گڑھ،  (یو این آئی) ہریانہ میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے ایک بڑے اقدام میں حکومت نے 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کے عمل کو حتمی شکل دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی کی صدارت میں اعلیٰ اختیاراتی خریداری کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ہریانہ پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن، ڈی ایچ بی وی این، ایچ ایس آئی آئی ڈی سی، پی ڈبلیو ڈی اور ہریانہ ایگرو انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ سمیت کئی محکموں کے پروجیکٹوں کے لیے تقریباً 1,028 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ بولی دہندگان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے تقریباً 96 کروڑ روپے کی بچت بھی حاصل کی گئی۔وزیر اعلی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تمام پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور وہ خود پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔خریداری کے عمل کے تحت 11 میٹر کے پی سی سی پولز، سنگل اور تھری فیز میٹرز اور 25 کلو واٹ کے ٹرانسفارمرز کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ "ہر ہت” اسکیم کے تحت، 29 کروڑ روپے کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی۔بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں، کئی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی، جن میں کرنال میں ہوم گارڈ ٹریننگ سینٹر، گروگرام میں ایک پمپنگ اسٹیشن، اٹل پارک اور پنچکولہ میں شوٹنگ رینج شامل ہیں۔ پانی پت، بھیوانی اور پلوال میں ماحولیاتی اور پانی کے انتظام کے منصوبوں کو بھی منظوری دی گئی۔ دریں اثنا ہریانہ حکومت نے کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ میں لنک افسروں کی تقرری کی ہے تاکہ ٹرانسفر، ریٹائرمنٹ، چھٹی، تربیت، سرکاری دورے یا انتخابی ڈیوٹی کی وجہ سے خالی آسامی کی صورت میں محکمے کے کام کاج کو یقینی بنایا جا سکے۔ چیف سکریٹری انوراگ رستوگی کے جاری کردہ احکامات کے مطابق، کوآپریٹو سوسائٹیز کے رجسٹرار کی غیر موجودگی میں کوآپریٹو سکریٹری لنک آفیسر -1 کے طور پر کام کریں گے، جب کہ ہافیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر لنک آفیسر -2 کے طور پر کام کریں گے۔ ہافیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی غیر موجودگی میں سوگرفیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر لنک آفیسر-1 کے طور پر کام کریں گے اوار ایچ ڈی ڈی سی ایف کے منیجنگ ڈائرکٹر لنک آفیسر-2 کے طور پر کام کریں گے۔ شوگر فیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی غیر موجودگی میں ہافیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر لنک آفیسر-1 کے طور پر کام کریں گے اور کوآپریٹو سیکرٹری لنک آفیسر-2 کے طور پر کام کریں گے۔ اسی طرح ایچ ڈی ڈی سی ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر کی غیر موجودگی میں، شوگر فیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر لنک آفیسر-1 کے طور پر کام کریں گے، اور ہافیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر لنک آفیسر-2 کے طور پر کام کریں گے۔ حکم نامے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ چھٹی، ٹریننگ، آفیشل ٹور یا الیکشن ڈیوٹی پر جانے سے پہلے متعلقہ افسر کو اپنے نامزد لنک افسر کو پیشگی اطلاع دینی ہوگی۔ دریں اثنا ہریانہ ریشنلائزیشن کمیشن نے ریاستی حکومت کو اپنی 27 ویں رپورٹ پیش کی ہے، جس میں ہریانہ اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایچ ایس ایس سی) کی معقولیت اور تنظیم نو کے لیے تفصیلی سفارشات فراہم کی گئی ہیں۔ کمیشن کے چیئرمین راجن گپتا (آئی اے ایس، ریٹائرڈ) نے ہریانہ کے چیف سکریٹری انوراگ رستوگی کو رپورٹ پیش کی۔ ایچ ایس ایس سی وہ بنیادی ادارہ ہے جو ریاست میں گروپ سی اور گروپ ڈی کے تقریباً 85 سے 90 فی صد عہدوں پر بھرتی کی سفارش کرتا ہے۔ کمیشن نے ایچ ایس ایس سی کے چیئرمین سکریٹری اور دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ کئی ملاقاتوں کے بعد رپورٹ تیار کی۔ رپورٹ میں تنظیم کو درپیش چیلنجوں کا تجزیہ کیا گیا ہے اور ایک مضبوط اور منظم ڈھانچہ تیار کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مجوزہ ڈھانچہ بھرتی کے عمل کو مزید شفاف اور موثر بنانے کے لیے خصوصی محکموں جیسے خفیہ برانچ، ریکروٹمنٹ برانچ، انوسٹی گیشن برانچ، ایگزامینیشن برانچ، ٹریننگ برانچ اور لیگل برانچ کے قیام پر زور دیتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    اپریل 10, 2026
    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل  مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    اپریل 10, 2026
    بی جے پی کا سیاسی کردار عوام مخالف: اکھلیش یادو

    بی جے پی کا سیاسی کردار عوام مخالف: اکھلیش یادو

    اپریل 10, 2026
    بنکروں کی آمدنی، وقار اور استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح : یوگی

    بنکروں کی آمدنی، وقار اور استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح : یوگی

    اپریل 10, 2026
    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ووٹنگ تاریخی ریکارڈ

    اپریل 10, 2026
    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل  مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    ہریانہ میں 10 سے زیادہ محکموں کے لیے خریداری کا عمل مکمل، 1,028کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی منظوری

    اپریل 10, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist