• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

کرکٹ ورلڈ کپ میں غیر مہذب کلمات *

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 24, 2023
0 0
A A
کرکٹ ورلڈ کپ میں غیر مہذب کلمات *
Share on FacebookShare on Twitter
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 آسٹریلین کنگارؤں نے کاغذی ٹائیگر انڈیا کو شرمناک شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈ چمپئن کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ انڈیا کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں گذشتہ نو میچوں میں مسلسل فتح اور کامیابی کے ساتھ ناقابلِ شکست تصور کی جا رہی تھی مگر فائنل میچ میں انڈین ٹیم کو آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری اور مارنس لبوشین کی نصف سینچری کی بدولت چھ وکٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز کی فیصلہ کن اننگز کھیلی جبکہ لبوشین 58 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں شاندار 192 رنز بنا کر انڈیا کو میچ سے باہر کر دیا، ہیڈ نے اس ورلڈ کپ میں اپنی دوسری سنچری بنائی، جس نے آسٹریلی ٹیم کو فاتح عالم بنادیا. اس کے ساتھ ہی ایک ارب چالیس کروڑ ہندوستانیوں کا ورلڈ چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کرکٹ کی سب سے مضبوط اور طاقتور انڈین ٹیم سابقہ 9 میچوں کے غیر مفتوح کردار برقرار نہیں رکھ سکی اور کنگارووں کے سامنے ڈھیر ہوگئی۔ واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم چوتھی بار ورلڈکپ فائنل کھیل رہی تھی۔ اس نے 1983ء میں کپل دیو کی سربراہی میں اور 2011ء میں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ورلڈکپ جیتا تھا، جبکہ آسٹریلیا 1983، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں ورلڈکپ جیت چکی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 2003ء کے ورلڈ کپ کا فائنل ہوا تھا جو آسٹریلیا نے باآسانی جیت لیا تھا. روہت شرما کی کپتانی کی بات کی جائے تو آئی سی سی ٹورنامنٹس میں روہت شرما اب تک ایک بھی خطاب نہیں جیت سکے ہیں۔ 2022 میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2023 میں ٹیم انڈیا کو پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ہار ملی تھی اور اب ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا. اس ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی ہندوستانی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست تھی، ٹیم نے پہلے مرحلے میں تمام 9 ٹیموں کو بری طرح روندا تھا اور پھر سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا جبکہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد اگلے آٹھ میچز لگاتار جیتے تھے. وزیر اعظم نریندرمودی احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں براہ راست فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہنچے تھے ان کے ساتھ وزیر داخلہ امت شاہ صاحب بھی موجود تھے. ورلڈ کپ فائنل کے بعد وزیر اعظم مودی نے انسٹاگرام پر لکھا، "پیاری ٹیم انڈیا، ورلڈ کپ میں آپ کا ٹیلنٹ اور عزم قابل ذکر تھا۔ آپ نے تمام میچ بڑے جذبے سے کھیلے اور ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ ہم آج اور ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں” آسٹریلیا کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے لکھا ” آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں شاندار فتح پر مبارکباد! پورے ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی قابل ستائش رہی جس کا اختتام شاندار فتح کے ساتھ ہوا۔ ٹریوس ہیڈ کو ان کی آج کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد”۔ ہندوستانی گیند باز کرکٹر محمد شامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کیا،” بدقسمتی سے، کل ہمارا دن نہیں تھا۔ میں تمام ہندوستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم اور میری حمایت کی۔ ڈریسنگ روم میں آنے اور ہماری حوصلہ افزائی کے لیے پی ایم نریندر مودی کا خاص طور پر مشکور ہوں”. مگر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں ’مہمانان‘ کی موجودگی نے انڈین کھلاڑیوں پر کچھ ایسا دباؤ بنا دیا کہ کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کی نصف سنچری کے باوجود ٹیم انڈیا 240 کے اسکور سے آگے نہیں بڑھ سکی، جبکہ آسٹریلیا نے 241 رنز کا ہدف ہنستے کھیلتے حاصل کر لیا۔ پوری ہندوستانی ٹیم نے فائنل میں اتنے چوکے چھکے نہیں لگائے جتنے اکیلے ٹریوس ہیڈ نے لگائے۔ٹریوس ہیڈ نے چار چھکے اور 14 چوکے لگائے، بھارت کی پوری ٹیم نے 13 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ مین آف دی میچ ٹریوس ہیڈ کی سینچری نے ہندوستان کا کھیل کے پیچھے سیاست اور مذہب کے طوفان کو یکلخت ختم کردیا. آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے احمد آباد اسٹیڈیم میں انڈین ٹیم کے لیے یکطرفہ سپورٹ پر بات کرتے ہوئے فائنل سے پہلے کہا تھا کہ "ایک لاکھ تیس ہزار افراد کو خاموش کرانے سے زیادہ اطمینان بخش کوئی دوسری چیز نہیں” ۔ ویراٹ کوہلی 54 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوئے تو نریندر مودی سٹیڈیم میں مکمل خاموشی چھا گئی، جس سے یہ ثابت کر دیا کہ پیٹ کمنز نے جو کہا تھا وہ یونہی ہوا میں نہیں اچھالا تھا . ہمارے ملک میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں ہماری ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا،ہم بھول گئے کہ یہ ایک کھیل ہے، اور ہم اخلاقیات کے تمام حدود کو پیروں تلے روندتے ہوئے ایسے ایسے غیر مہذب اور گھناؤنے کام کر بیٹھے جو کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا ہمیں سمجھنا چاہیے کہ یہ ایک کھیل ہے اس میں ایک ٹیم کی جیت اور دوسرے کی ہار ہوتی ہے، اب اتنے بڑے کھیل میں آسٹریلیا نے بازی ماری ہے تو میزبان ہونے کے ناطے اس کی حوصلہ افزائی کا حق بنتا تھا، اس سے ہماری عزت میں کوئی کمی نہیں آتی بلکہ چار چاند لگ سکتا تھا مگر افسوس کہ ہم نے عصبیت اور جنون میں انسانیت کی ساری حدیں پار کر دی اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فائنل میں سنچری اسکور کرنے والے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے لگ گئے یہ ہمارے لئے کتنی شرم کی بات ہے ۔ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکس ویل کی بھارتی اہلیہ نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دھمکیی آمیز پیغامات موصول ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جمی نیشم نے بھارتی شائقینِ کرکٹ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کا اعتراف اپنی انسٹا اسٹوری میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے درمیان فرق کرنا نہیں جانتے”۔ دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی شائقینِ کرکٹ کو تعصبی رویے کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ اور 1 سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ٹیم کے کپتان روہت شرما نے میچ کے بعد کہا کہ "نتیجہ ہمارے حق میں نہیں رہا۔ لیکن ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر 20 سے 30 رنز مزید بن جاتے۔ جب کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کھیل رہے تھے تو ہم 270 سے 280 رنز کے اسکور کی طرف دیکھ رہے تھے، لیکن مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے ہم یہاں تک نہیں پہنچ سکے۔ ایک وقت آسٹریلیا کی 3 وکٹیں 47 رنز پر گر گئی تھیں، اس پر روہت نے کہا کہ 240 کے اسکور پر آپ کو لگاتار وکٹیں لینی پڑتی ہیں۔ لیکن ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشین نے اچھی پارٹنرشپ کر کے ہم سے میچ چھین لیا۔ تیز گیند بازوں نے شروع میں 3 وکٹیں لے کر واپسی کی، لیکن ہمارے پاس ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشین کی شراکت داری کا کوئی جواب نہیں تھا” ۔ اس سوال کے جواب میں کہ” کیا دوسری اننگز میں اوس کی وجہ سے بلے بازی آسان ہو گئی تھی؟ کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم پچ کے حوالے سے بہانہ نہیں بنا سکتے۔ آسٹریلیا نے مڈل اوورز میں اچھا کھیل پیش کیا”. انڈین ٹیم کے کوچ راہل دراوڈ بھی اپنی ٹیم کی ناکامی پر حیران تھے راہل دراوڈ جنہیں سنہ 2021 میں اس ورلڈ کپ تک کے لیے کوچ مقرر کیا گیا تھا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ” میرا مطلب ہے کہ اگر مجھے جواب کا پتہ ہوتا تو میں کہہ دیتا” ان کا مزید کہنا تھا کہ "مجھے لگتا ہے ہم آج اچھا نہیں کھیلے”۔ آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹل میچ جیتنے کے بعد کہا کہ” مارنس لیبوشین اور ہیڈ ٹریوس کا تعاون قابل تعریف ہے۔آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ہم نے ٹورنامنٹ میں زیادہ مرتبہ بیٹنگ کی تھی لیکن ہم نے سوچا کہ آج بولنگ کرنا بہتر رہے گا۔ وقت کے ساتھ پچ سست ہورہی تھی لیکن ہیڈ نے اچھی بیٹنگ کی اور ہم نے باؤلنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔ اس وکٹ پر ہندوستان کو 300 تک محدود کرنا بہتر ہوتا اور ہم انہیں 240 پر روکنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ مارنس اور خاص طور پر ٹریوس نے وہی کیا جو وہ ہمیشہ کرتے ہیں۔ ٹریوس پہلے زخمی ہوئے تھے لیکن میڈیکل ٹیم کی مدد سے ہم انہیں واپس لانے میں کامیاب رہے اور انہوں نے جس طرح کا تعاون کیا وہ قابل تعریف ہے۔ ہندوستان میں کرکٹ کا جنون ایک الگ سطح پر ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے بعد ورلڈ کپ جیتنا ناقابل یقین ہے”۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر میچ میں سنچری بنانے والے ٹریوس ہیڈ نے کہا کہ میچ جیتنے کے بعد بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ میں بہت پرجوش ہوں۔ یہ انجری کے ساتھ گھر پر ورلڈ کپ دیکھنے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ میں نروس تھا لیکن جس طرح مارنس نے کھیلا وہ واقعی لاجواب ہے، انہوں نے دباؤ کو بہت اچھی طرح سے ہینڈل کیا۔ مچ (مچل مارش) کو بھی کریڈٹ دینا ہوگا جس طرح انہوں نے کھیل کو منظم طریقے سے ترتیب دیا”۔ لابوشین نے کہا، ’’ہم نے آج جو حاصل کیا ہے وہ واقعی ناقابل یقین ہے۔ ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم تھی لیکن آپ جانتے ہیں کہ جب آپ اپنی بیسٹ کرکٹ کھیلتے ہیں تو چیزیں آپ کے حق میں جاتی ہیں۔ میرے پاس بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ میں دو ماہ قبل جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم میں بھی نہیں تھا۔
میکسویل نے کہا، ’’جس طرح ہیڈ نے بلے بازی کی وہ واقعی لاجواب ہے میں نے توسوچا بھی نہیں تھا کہ میری بیٹنگ نہیں آئے گی لیکن جس طرح ہیڈ نے بمراہ کے خلاف بلے بازی کی وہ ناقابل یقین ہے”. ڈیوڈ وارنر نے کہا، "ابتدائی طورپر ہندوستان نے اچھا آغاز کیا تھا لیکن اس کا کریڈٹ گیند بازوں کو دینا ہوگا۔ ہماری تین وکٹیں بھی جلد گرگئیں لیکن ہیڈ اور لابوشین نے اچھی اننگز کھیلی۔ خاص طور پر ہیڈ نے انجری سے واپسی کی تھی لیکن آخر میں سب کچھ ٹھیک رہا”۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد ناصرف اسٹریلیا میں جشن کا سماں تھا بلکہ پاکستانی شائقین بھی انڈیا کی ہار پر کچھ الگ ہی انداز میں خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔ انڈیا کی ہار پہ پاکستانیوں نے ایسے خوشیاں منائیں جیسے آسٹریلیا نے نہیں پاکستان نے ورلڈ کپ جیت لیا ہو، یعنی ہار کا جتنا غم ہندستانیوں کو تھا، اتنی ہی خوشی پاکستانیوں کو تھی۔ ہمیشہ کی طرح، کچھ لمحوں میں ہی سوشل میڈیا "ایکس” پلیٹ فارم بیشمار میمز اور مزاحیہ پوسٹس سے بھر گیا. دوسری طرف ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف "ایکس” پر "پنوتی” (منحوس) جیسے بے ہودہ لفظ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔ اس ہیش ٹیگ کے تحت ٹیم انڈیا کی شکست کا غصہ لوگوں نے جس طرح ظاہر کیا اسے دیکھ کر گودی میڈیا کے ذریعے بنائی گئی کھوکھلی شبیہ اور عوام کے دلوں میں ان کی عزت و احترام کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ۔ آج تک نیوز چینل کی ایک کلپ وائرل ہوا ہے جس میں کچھ لوگ کھلاڑیوں کے لباس میں نظر آ رہے ہیں اور نیوزچینل کا اینکر نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہی ان کا انٹرویو کر رہا ہے۔ اس میں سے ایک نوجوان کہتا ہے کہ "میں ایم پی میں ووٹ ڈا ل کر آ رہا ہوں، مجھے لگا کہ میں پنوتی (منحوس) ہوں لیکن ٹی وی پر دیکھا کہ اسٹیڈیم میں مودی جی آئے ہوئے ہیں” ! ۔ اسی طرح یوٹیوب کے ” لوک تنتر ٹی وی نیوز” نامی چینل پر ایک بھگواداری نوجوان کی ویڈیو موجود ہے جس میں وہ وزیراعظم اور جے شاہ کے لیے ایسے گندے الفاظ کا استعمال کرتا ہے جو کسی عام شخص کے لیے بھی سننا گوارا نہیں ہو سکتا ۔
ٹیم انڈیا کی شکست کا دکھ عام لوگوں سے زیادہ ہمارے گودی میڈیا کے لوگوں کو ہوا ہوگا، جن کی پوری تیاری پر پانی پھیر گیا ۔ یہ اس لئے کہ میچ سے قبل ہی گودی میڈیا چینلوں نے انڈیا کے فتح کی کچھ ایسی تیاری کر لی تھی کہ جیسے ہی ٹیم انڈیا جیتے گی، وہ اس کا سہرا نریندر مودی کے سر باندھنا شروع کر دیں گے۔ اس کے لیے رنگ برنگے تھمب نیل، خوبصورت گرافک، شیر اور کنگارو کے بینرس، نریندر مودی کے نام کا ہیڈنگ وغیرہ سب کچھ تیار بھی کر لیا گیا تھا۔ کچھ چینلس نے تو نتیجے سے پہلے ہی دعویٰ کرنے لگے کہ "ورلڈ کپ ہمارا ہے” ۔ گویا وہ میچ سے قبل ہی میچ کا نتیجہ بیان کرنے لگے تھے۔ انہوں نے سوچا تھا کہ ٹیم انڈیا کی جیت پر انہیں یہ ثابت کرنے کا ایک نادر موقع مل جائے گا کہ مودی جی کی وجہ سے ٹیم انڈیا ورلڈ چیمپئن بنی ہے یا مودی جی اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوتے تو یہ جیت ممکن نہیں تھی، وغیرہ وغیرہ۔ لیکن آسٹریلیا کی جیت نے ان کے ارمانوں پر جھاڑو پھیر دیا۔ اس بار ورلڈ کپ کا میچ بھارت میں منعقد کیا گیا ۔ اس کے لیے کرکٹ بورڈ کی جانب سے خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کرنے میں کتنا خرچ آئے گا؟ 2023 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کی کل لاگت کا تخمینہ تقریباً 2,000 کروڑ روپے (280 ملین امریکی ڈالر) لگایا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کو اس کا ایک بڑا حصہ برداشت کرنا پڑا، جو کہ تقریباً 1,500 کروڑ روپے (210 ملین امریکی ڈالر) ہے۔ ان اخراجات کے علاوہ، بی سی سی آئی کو آئی سی سی کو میزبانی کی فیس بھی ادا کرنی ہوتی ہے ، جس کی لاگت تقریباً 200 کروڑ روپے (28 ملین امریکی ڈالر) ہے.
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ امریکی ڈالر اور رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم ملی ۔ ساتھ ہی ہر گروپ مرحلے کی جیت کے لیے 40 ہزار ڈالر مقرر کیے گئے تھے ۔ 1975 میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں یہ پہلا موقع تھا جب ویسٹ انڈیز اس ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں تھا۔ دو ون ڈے ورلڈ کپ، دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایک چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ توقع ہے کہ 2027 میں جب افریقی براعظم میں اگلا ورلڈ کپ کھیلا جائے گا تو کرکٹ کے میدان پر کئی سالوں سے راج کرنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم ایک بار پھر اسی رنگ میں نظر آئے گی. یہ پہلا کرکٹ عالمی کپ تھا جس کی میزبانی مکمل طور پر بھارت نے کی۔ اس سے پہلے برصغیر ہند و پاک کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر 1987ء، 1996ء اور 2011ء میں ایونٹ کی میزبانی کی تھی۔ ***
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist