نئی دہلی، خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ہر سال 8 مارچ کو منعقد کیا جاتا ہے اس مرتبہ بھی ڈی ایم آر سی کی جانب سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شہری خواتین بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے والی ایک غیر منافع بخش تنظیم ویدیکا فاؤ نڈیشن کے ساتھ مل کر دہلی دوارکا سیکٹر-14 میٹرو اسٹیشن پر میٹرو کے ذریعے ’عورتوں کا شہردہلی این سی آر‘ کے موضوع پر ایک میورل آرٹ ورک ڈی ایم آر سی کے منیجنگ ڈائریکٹر وکاس کمار اور دہلی میٹرو کی خاتون اول ڈاکٹر شالنی سنگھ نے تیار کیا ہے۔ہندوستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی خواتین فنکاروں کے ذریعہ بنائے گئے اس دیوار کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وہ تمام خواتین آرٹسٹ بھی موجود تھیں جنہوں نے اسٹیشن کی اس دیوار پر پینٹ کیا تھا اس دیوار کے علاوہ، خواتین مسافروں اور ڈی ایم آرسی کی خواتین ملازمین کے لیے یہ بین الاقوامی یادگارکو یادگار بنایا گیا ۔












