• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اکتوبر 10, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

جامعہ ہمدرد میں ’یونانی میڈیسن میں جدید سائنٹفک تحقیق کی ضرورت‘عنوان کے تحت پروگرام

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 13, 2023
0 0
A A
جامعہ ہمدرد میں ’یونانی میڈیسن میں جدید سائنٹفک تحقیق کی ضرورت‘عنوان کے تحت پروگرام
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،12دسمبر، :،ہمارا سماج:جامعہ ہمدرد کے سنٹر آف اکسیلنس اِن یونانی میڈیسن، جامعہ ہمدرد کے زیر اہتمام یونانی میڈیسن میں جدید سائنٹفک تحقیق کی ضرورت” کے اہم عنوان پر سنٹر کے پْروقار ہال میں پروگرام کا انعقاد ہوا۔افتتاحی پروگرام زیر سرپرستی حمّاد احمد (چانسلر، جامعہ ہمدرد) اور زیر صدارت پروفیسر محمد افشار عالم (وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد) کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر سیّد فاروق (پریسیڈنٹ۔ ہمالیہ ڈرگس کمپنی) جبکہ مہمانان اعزازی کے طور پر پروفیسر رمن موہن سنگھ (ڈائریکٹر PLIM) اور پروفیسر عبدالودود (ڈائریکٹر NIUM، بنگلور) شریک تھے۔ پروفیسر عاصم علی خاں (ڈین۔ SUMER) نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا جبکہ پروفیسر فرحان جے۔ احمد (ڈین۔ SPER) نے پروگرام سے باضابطہ متعارف کرایا۔ مہمانان ذی وقار اور مہمان خصوصی کے بیانات کے بعد پروفیسر محمد اطہر (یونیورسٹی آف الاباما، USA) نے خطاب فرمایا۔ خطبہ صدارت کے بعد رجسٹرار جامعہ ہمدرد کے بدست MoU پر دستخط تقریب انجام پائی۔ پروفیسر سعید احمد (ڈائریکٹر CoE یونانی میڈیسن نے سبھی مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اخیر میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔برین اسٹورمنگ کے اوّل سیشن میں ڈاکٹر مخلص الرحمٰن (یونیورسٹی آف ایسٹ لندن، UK)، ڈاکٹر رمن موہن سنگھ (ڈائریکٹر PLIM، غازی آباد) نے پروگرام کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا اور تحقیقی میدان میں بھرپور توجہ مرکوز کرنے کی جانب سامعین کو ترغیب دلائی۔برین اسٹورمنگ کے دوسرے سیشن میں ڈاکٹر ستیش کمار چوہان (وائس پریسیڈنٹ۔ اویٹیک نیوٹریشن)، ڈاکٹر محمد خالد (اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر، لائسنسنگ آتھوریٹی آیوش، نئی دہلی) اور ڈاکٹر سنجے ٹمولی (ٹْولپ لیباریٹریز پرائیویٹ لمٹیڈ) نے موضوع کے اعتبار سے بیحد معلوماتی اور تحقیقاتی امور پر گفتگو کی۔ یونانی میڈیسن میں جدید سائینٹفک ریسرچ کے تعلق سے مسلسل تحقیق و جستجو کی راہ اپنانے اور عملی جامعہ پہنانے پر زور دیا۔ گفتگو میں بہت سارے علمی انکشافات ہوئے۔برین اسٹورمنگ کے تیسرے سیشن میں پروفیسر عبدالودود (ڈائریکٹر۔ NIUM، بنگلور و غازی آباد)، ڈاکٹر ارون گپتا (ڈائریکٹر۔ آیو سواستھ پرائیویٹ لمٹیڈ) اور ڈاکٹر انِل کمار شرما (وائس پریسیڈنٹ۔ ایمِل فارماسیوٹیکلس) نے پروگرام کے موضوع پر اہم علمی گفتگو کی۔ اپنے مباحثہ می سبھی نکات کا احاطہ کیا۔تینوں سیشن میں ماہرین نے دور جدید کے تقاضے کے پیش نظر یونانی میڈیسن میں جدید سائنٹفک تحقیقات پر سیر حاصل بحث کی، شرکاء کو اہم ترین معلومات سے روسناش کرایا اور عملی پیش قدمی کی ترغیب کے ساتھ حوصلہ افزائی کی۔سنٹر آف ایکسیلنس یونانی میڈیسن، جامعہ ہمدرد کے ڈائریکٹر اور پروگرام کے روح رواں پروفیسر سعید احمد نے سبھی اسپیکرس، شرکاء اور منتظمہ کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یونانی ادویہ ساز اداروں کو ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔ پروگرام میں طب یونانی کے دانشوران، درس و تدریس سے وابستہ معزز اساتذہ کرام، ریسرچ اسکالرس اور دواساز اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ شرکاء حضرات میں پروفیسر ڈاکٹر محمّد ادریس (اے اینڈ یو طبّیہ کالج)، ڈاکٹر ذکی احمد (CCRUM، انچارچ شعبہ یونانی صفدر جنگ ہاسپیٹل)، محمد جلیس (لمرا ریمیڈیز)، سید منیر عظمت (نیو روائل پروڈکٹس)، مقبول حسن (نیچر اینڈ نرچر ہیلتھ کیئر)، محمد عارف (ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ)، پرویز احمد خاں (راحت ہربل کیئر)، حکیم اعجاز احمد اعجازی (ناز ہربل فارمیسی) کے نام قابل ذکر ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    سوڈان کے الفشر میں مسجد پر نیم فوجی حملے میں 13 افراد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025
    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    اکتوبر 10, 2025
    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    دشمن جانتا ہے کہ حملہ کیا تو جنگ بندی کے لئے گڑگڑانا پڑے گا: ایران

    اکتوبر 10, 2025
    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    دھواں اگلنے والوں کیلئے سعودی عرب کا نیا ضابطہ متعارف

    اکتوبر 10, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist