• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

یومِ قدس پر ممبئی میں فلسطین کے حق میں آواز بلند

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 14, 2026
0 0
A A
یومِ قدس پر ممبئی میں فلسطین کے حق میں آواز بلند
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی ، پریس ریلیز،ہمارا سماج:ممبئی میں بعد نمازِ جمعہ شہر کی معروف و تاریخی ہانڈی والی مسجد، سیفی جبلی اسٹریٹ میں آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء، رضا اکیڈمی اور جمعیۃ علمائے اہلِ سنت ممبئی کے زیرِ اہتمام یومِ قدس نہایت عقیدت، وقار اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مسجدِ اقصیٰ کی آزادی اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بامقصد اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ممبئی اور اس کے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، ائمہ مساجد، دینی و سماجی شخصیات، طلبہ اور عوام الناس کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔یہ اجتماع محافظِ ناموسِ رسالت، اسیرِ حضور مفتی اعظم ہند الحاج حضرت محمد سعید نوری حفظہ اللہ (بانی و سربراہ رضا اکیڈمی و نائب صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء) کی سرپرستی اور شہزادۂ شیرِ ملت حضرت علامہ اعجاز احمد کشمیری حفظہ اللہ (خطیب و امام ہانڈی والی مسجد و صدر جمعیۃ علمائے اہلِ سنت ممبئی) کی قیادت میں منعقد ہوا۔ اجتماع کا مقصد امتِ مسلمہ کے دلوں میں مسجدِ اقصیٰ کے تقدس و عظمت کو اجاگر کرنا اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ دینی و انسانی یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔اجتماع میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “مسجدِ اقصیٰ کی حفاظت کرو”، “فلسطین کو آزاد کرو”، “ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں” اور “صیہونی مظالم بند کرو” جیسے پیغامات درج تھے۔ اس موقع پر فضا مسجدِ اقصیٰ کی آزادی اور فلسطینی عوام کے حق میں فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ اعجاز احمد کشمیری حفظہ اللہ نے کہا کہ یومِ قدس دراصل امتِ مسلمہ کے ضمیر کی بیداری اور مظلوم انسانیت کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین انبیائے کرام علیہم السلام کی سرزمین ہے اور مسجدِ اقصیٰ مسلمانوں کے ایمان، تاریخ اور تہذیبی شناخت کا اہم ترین مرکز ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسجدِ اقصیٰ کی آزادی کا مسئلہ صرف فلسطین کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے ایمان اور تاریخ سے وابستہ مسئلہ ہے۔اس موقع پر کلیدی خطاب کرتے ہوئے اسیرِ حضور مفتی اعظم ہند الحاج حضرت محمد سعید نوری حفظہ اللہ نے فرمایا کہ مسجدِ اقصیٰ مسلمانوں کا قبلۂ اول اور تاریخِ اسلام کی ایک عظیم علامت ہے۔ یہی وہ مقدس مقام ہے جہاں سے حضور اکرم ﷺ کو شبِ معراج آسمانوں کی سیر کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسجدِ اقصیٰ کے ساتھ مسلمانوں کی محبت اور عقیدت دراصل ان کے ایمان کا حصہ ہے، اور یومِ قدس کا پیغام یہی ہے کہ مسلمان اپنے قبلۂ اول کے تحفظ اور مظلوم انسانیت کی حمایت کے لیے متحد رہیں۔اجتماع میں شریک علمائے کرام اور مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی امن، انصاف اور انسانی وقار کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ مظلوم قوموں کے حقوق کا احترام کیا جائے اور ظلم و جبر کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔اجتماع کے اختتام پر مسجدِ اقصیٰ کی آزادی، فلسطین کے مظلوم عوام کی نصرت، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور ملک میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist