• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جنوری 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

پی ٹی آئی نے عسکری قیادت کے خلاف اشتعال انگیز پوسٹ ڈیلیٹ کردی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 29, 2025
0 0
A A
پی ٹی آئی نے عسکری قیادت کے خلاف اشتعال انگیز پوسٹ ڈیلیٹ کردی
Share on FacebookShare on Twitter

لندن، (یو این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے برطانیہ چیپٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی وہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے جس میں پاکستان کی عسکری قیادت کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کی ویڈیو شامل تھی۔ پی ٹی آئی یوکے نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے غیر قانونی طرزِ عمل کی حمایت نہیں کرتی اور آزاد شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لیے اپنے بیانات میں احتیاط برتیں۔ جمعے کو دفترِ خارجہ نے پاکستان کی عسکری قیادت کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور تشدد پر اکسانے کے معاملے پر قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر میٹ کینل کو طلب کر کے ڈیمارش دیا تھا۔ باخبر ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت سے باضابطہ طور پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ برطانیہ کی سرزمین استعمال کرکے پاکستان کی عسکری قیادت کو براہِ راست دھمکیاں دینے والوں کی شناخت کرے، انہیں گرفتار کرے، تحقیقات کرے اور مقدمات چلائے۔ ذرائع نے بتایا کہ 23 دسمبر کو پی ٹی آئی یوکے کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر مظاہرین کو پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے عسکری قیادت کو کھلے عام دھمکیاں دیتے دیکھا جا سکتا تھا۔ یہ پوسٹ بعد ازاں ڈیلیٹ کر دی گئی۔ ہفتے کی صبح ایکس پر جاری بیان میں پی ٹی آئی یوکے نے کہا کہ اس نے ایک شہری کے عسکری قیادت کے خلاف بیان والی پوسٹ ہٹا دی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ ہمارا خیال نہیں کہ مذکورہ فرد نے تشدد پر اکسایا، تاہم کسی بھی ممکنہ غلط فہمی سے بچنے اور فرد اور اس کے حقوق کے قانونی تحفظ کے پیشِ نظر احتیاطاً پوسٹ حذف کی گئی۔ پی ٹی آئی یوکے نے الزام عائد کیا کہ اندرون و بیرونِ ملک پاکستانیوں کو بے مثال جبر کا سامنا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان معاملات کی تحقیقات کو ترجیح دے۔ بیان میں کہا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ خان کی طویل اور غیرانسانی قید کے باعث عوامی بے چینی میں اضافہ ہوا ہے، جسے اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے انسدادِ تشدد نے بھی تسلیم کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگرچہ عالمی سطح پر یہ تشویش قابلِ فہم اور جائز ہے، تاہم پی ٹی آئی کسی بھی غیرقانونی عمل کی حمایت نہیں کرتی۔ آزاد شہریوں کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی غلط فہمی سے بچنے کے لیے اپنے بیانات میں توازن رکھیں۔ پی ٹی آئی یوکے نے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امید ہے متعلقہ شہری کو سرحد پار جبر کے کسی عمل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور برطانوی حکومت اس کی سلامتی، خیریت اور منصفانہ قانونی عمل کے حق کو یقینی بنائے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    نوعمری میں ٹرین کے سفر کے دوران افسوسناک واقعہ کا ملکہ کیملا نے کیا انکشاف

    نوعمری میں ٹرین کے سفر کے دوران افسوسناک واقعہ کا ملکہ کیملا نے کیا انکشاف

    جنوری 2, 2026
    نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کو کیوں برقرار نہیں رکھنا چاہتے؟

    نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کو کیوں برقرار نہیں رکھنا چاہتے؟

    جنوری 2, 2026
    روس یوکرین سے جنگ جیت جائے گا: پوتن

    روس یوکرین سے جنگ جیت جائے گا: پوتن

    جنوری 2, 2026
    روبرٹو کارلوس کی اچانک اسپتال منتقلی، فٹبال حلقوں میں تشویش

    روبرٹو کارلوس کی اچانک اسپتال منتقلی، فٹبال حلقوں میں تشویش

    جنوری 2, 2026
    نوعمری میں ٹرین کے سفر کے دوران افسوسناک واقعہ کا ملکہ کیملا نے کیا انکشاف

    نوعمری میں ٹرین کے سفر کے دوران افسوسناک واقعہ کا ملکہ کیملا نے کیا انکشاف

    جنوری 2, 2026
    نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کو کیوں برقرار نہیں رکھنا چاہتے؟

    نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کو کیوں برقرار نہیں رکھنا چاہتے؟

    جنوری 2, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist