• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

عدالت عالیہ پر قائم ہوتا عوامی اعتماد

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 13, 2023
0 0
A A
عدالت عالیہ پر  قائم ہوتا عوامی اعتماد
Share on FacebookShare on Twitter

11مئی کو پورے ملک کی خبروں میں سپریم کورٹ آف انڈیا کے دو تاریخی فیصلوں کو مختلف زاویوں سے دکھایا جاتا رہے۔ ان میں ایک فیصلہ دہلی کی عام آدمی پارٹی کے حقوق سے متعلق تھی جس کا تنازعہ آٹھ سال سے چل رہا تھا اور بقول اروند کیجریوال نریندر مودی نے جب یہ دیکھا کہ دہلی اسمبلی انتخاب میں ان کی دال نہیں گلنے والی تو انہوں نے دہلی سرکار کے آئینی حقوق کو نظر انداز کر کے دہلی کے چنے ہوئے وزیر اعلی کے سر پر ایک ایسے ایل جی کو لاکر بٹھا دیا جس نے زبردستی وزیر اعلی کے دونوں ہاتھ کو باندھ کر اسے تیرنے پر مجبور کر دیا۔لیکن 11 مئی کو سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کے آئینی بنچ نے دہلی کے وزیر اعلی کو مرکزی حکومت اور اس کے نمائندہ لیفٹیننٹ گورنر کی حراست سے آزاد کروا کر دہلی کے دو کروڑ شہریوں کو ان کے آئینی حق کو واپس دلوا دیا ۔
دوسرا فیصلہ مہاراشٹر سرکار سے متعلق تھا جس میں موجودہ شندے سرکار کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی سرکار قرار دیتے ہوئے مہاراشٹر کے اس وقت کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے عمل کو جس میں مہا وکاس اگھاڑی کی منتخب سرکار کے وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے کو اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا اور شیو سینا کے باغی ایم ایل اے شندے کو وزیر اعلی بنایا گیا تھا ۔غیر آئینی قرار دیا ۔لیکن یہ سب کہنے کے بعد سپریم کورٹ کے قابل چیف جسٹس نے مہاراشٹرا سرکار کا سارا معاملہ مہاراشٹرا کے اسپیکر کے ایما پر چھوڑ دیا کہ اس غیر آئینی سرکار کے بارے میں سارا فیصلہ وہ کرین کہ آیا ان ساٹھ ایم ایل کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے جو باغی ہو کر مہا وکاس اگھاڑی سرکار گرانے کی سازش میں شامل ہوئے اور اودھو ٹھاکرے کو اخلاقی طور پر استعفی دینے کو مجبور ہونا پڑا ۔اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس آف انڈیا نے یہ سارا معاملہ بڑے آئینی بنچ کے حوالے کر دیا جس میں سات ججز بیٹھ کر حتمی فیصلہ کرینگے ۔لیکن یہ بات ہنوز التوا میں ہے کہ آیا مہاراشٹرا کی موجودہ شنڈے سرکار کا مستقبل کیا ہوگا؟ کیونکہ فاضل چیف جسٹس نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ جب مہاراشٹرا میں مہاوکاس اگھاڑی سرکار کے خلاف اسپیکر ،گورنر الیکشن کمشنر اور وہپ سب نے غیر آئینی عمل کیا تو پھر اس موجودہ سرکار کو آئینی سرکار کیونکر کہیں گے ؟اور کیا فی الوقت جو اسپیکر ہیں وہ بھی غیر آئینی طور پر نہیں بنائے گئے ؟کیونکہ وہ سرکار ہی غیر آئینی ہے اس لئے اس کے موجودہ اسپیکر سے یہ توقع کرنا کہ وہ آئین کی روشنی میں کوئی فیصلہ کرینگے چہ معنی دارد؟ سپریم کورٹ کے بیان کو اگر غور سے دیکھا جائے تو اس میں الیکشن کمیشن کے رول پر بھی کوئی واضح تبصرہ نہیں ہے کہ اس نے ایک پارٹی کے چند باغی ایم ایل اے کی درخواست پر اس پارٹی کا سنبل اسے کیوں سونپ دیا جبکہ پارٹی کا لیڈر اس کے حق میں نہیں تھا ۔یعنی اودھو ٹھاکرے کی پارٹی شیو سینا کا سنبل شنڈے کے حوالے کرنے کا حق الیکشن کمیشن کو کیونکر حاصل ہو گیا؟ اور کیا اس پورے غیر آئینی سازش میں الیکشن کمیشن کا بھی کردار شک کے گھیرے میں ہے ۔ابھی یہ بھی بتانا مشکل ہے کہ بڑے آئینی بنچ کی تشکیل کب ہوگی ؟کب تک اس کی شنوائی ہوگی ؟اور کب حتمی فیصلہ آئے گا ؟
ممکن ہے بڑے آئینی بنچ کے فیصلہ کے بعد برسر اقتدار سیاسی جماعتوں کے غیر آئینی رویوں ،ایم ایل اے اور ایم پی کے خرید و فروخت ،مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاستی حکومتوں کو کنٹرول کرنے کی سازش ،منتخب ریاستی سرکاروں کو ایجنسیوں کے ذریعہ خوفزدہ کرکے ،ان کے حصے کے فنڈ کو غیر مساویانہ تقسیم کرکے،روک کر ، ریاستی سرکار کے پروگرام اور پالیسی کو ناکام کرنے کی غیر آئینی کوششوں پر لگام لگانے کی کی کوئی صورت سامنے آئے ۔کیونکہ 2014کے بعد سے یہ دیکھا جا رہا ہے کہ غیر بی جے پی ریاستی سرکاروں کے ساتھ مرکزی سرکار کا رویہ قطعی غیر مساویانہ ہے اور مرکزی سرکار کو غیر بی جے پی ریاستی سرکار کے عوام کو انتخاب کے دوران اس شرط کے ساتھ مختلف پروگرام کا اعلان کر تے ہوئے عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ اگر ہماری سرکار بنوانے میں اگر آپ نے ووت کا تعاون دیا تب ہم یہ کام ضرور کرینگے اور اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر سزا کے طور پر عوامی فلاح کے یہ کام نہیں ہو پائیں گے ۔ابھی حال ہی میں کرناٹک میں اس کی مثال بھی دیکھنے کو ملی جب ایک مرکزی وزیر نے انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے واضح لفظوں میں یہ اعلان کیا کہ اگر وزیر اعظم کا آشیرواد چاہئے تو بی جے پی کی سرکار بنوائیں ۔کسی یونین طرز حکومت میں یہ رویہ اختیار کرنا اور ڈبل انجن کی سرکار کو نعرہ بنانا بھی اپنے آپ میں غیر آئینی ہے لیکن ہمارے ملک میں یہ عام ہو چکا ہے اور الیکشن کمیشن خاموش تماشائی ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist