محمدزاہد امینی
نوح،میوات،22 مئی،سماج نیوز سروس: لوک سبھا الیکشن کے درمیان ضلع کی پونہانا اسمبلی حلقہ کے 3 بڑے لیڈران نے کانگریس میں گھر واپسی کر لی ہے جس کی وجہ سے گروگرام لوک سبھا کے تحت آنے والی پونہانا اسمبلی میں گانگریس امیدوار کو بیحد فائدہ ہونے کی امیدہے۔ اسمبلی کے بڑے لیڈرو کاٹپوری خاندانے ممبر حاجی اختر و سنگار بائسی کے بڑے لیڈر صاحب خان پٹواری جہاں بی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں وہیں جے جے پی کے ضلع صدر اقبال جیلدار نے بھی جے جے پی چھوڑ کر پھر سے کانگریس میں اعتماد ظاہر کیا ہے۔تینوں ہی لیڈران اسمبلی کا الیکشن لڑچکے ہیں،ایسے میں تینوں لیڈران کے کانگریس میں شامل ہونے سے کانگریس کے لوک سبھا امیدوار راج ببر کو فائدہ ہونا یقینی ہے ۔ غورطلب ہے کہ چودھری طیب حسین و چودھری خورشید احمد خاندان کے علاوہ چودھری رحیم خان خاندان میوات میں تیسرا بڑا سیاسی خاندان ہے ۔یہ خاندان کاٹپوری خاندان کے نام سے مشہور ہے ۔ ظاہر ہے کہ اس خاندان سے اگر کوئی لیڈر کانگریس میں واپسی کر تا ہے تو اس کا فائدہ ملنا یقینی ہے اس خاندان کے حاجی اختر حسین نے پارٹی میںگھرواپسی کی ہے اختر حسین دوسرے بھائی چودھری محمدالیاس جو اس وقت پونہانا کے ایم ایل اے ہیں۔ وہیں دوسری بڑی سیاسی شخصیت جو کانگریس میںشامل ہوئی ہے وہ ہے قصبہ سنگار کے صاحب خان پٹواری جو سنگار بائسی کے بڑے لیڈر ہیں۔ ان کی بیٹی میوات کے سب سے بڑے گاؤں سنگار کی سرپنچ رہ چکی ہے۔صاحب خان ماضی میں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑچکے ہیں۔ علاوہ ازیں اقبال جیلدار جو جن نائک جنتا پارٹی کے ضلع صدر تھے انہوںنے کانگریس میں وشواش جتایا ہے ۔ اقبال جیلدار ماضی میں کانگریس کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی چھوڑ گئے تھے ۔ اقبال جیلدار نے بھی اپنے سینکڑوں حمایتوں کے ساتھ ہریانہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ چودھری بھوپیندر سنگھ ہڈا کی موجودگی میں کانگریس کا ہاتھ تھاما ہے۔ ایسے میں تینوں لیڈران کے کانگریس میں شامل ہونے سے پارٹی کو لوک سبھا میں اچھا خاصہ فائدہ ہونے کا امکان ہے۔












