نئی دہلی،پریس ریلیز،ہماراسماج: آرگنائزیشن کے اصول کے مطابق ایک انتخابی میٹنگ 22/ اگست 2024 بروز جمعرات بعدنماز مغرب ، جامعہ رحمت میردردروڈ دہلی میں، زیرصدارت مولانا محمد شمیم عادل قاسمی، منعقد ہوئ، جس میں آرگنائزیشن کے اراکین تاسیسی کے دس افراد نے شرکت کی، میٹنگ کاآغاز قاری محمد اشرف کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا، اس کے بعد متفقہ طور پرآرگنائزیشن کے تمام عہدوں کو تحلیل کیا گیا، آرگنائزیشن کے عہدہ صدارت کے لئے محترم قاری اسجد زبیر صدرجامعہ عربیہ شمس العلوم شاہدرہ دہلی کے نام کی تجویز منظور ہوئ، میٹنگ میں یہ طے پایاکہ صدارت کی منظوری کے لئے پانچ رکنی ایک وفد قاری اسجد زبیر سے خصوصی ملاقات کریں گے، چناں چہ اس تعلق سے 26/ اگست 2024 بروزپیر گیارہ بجے دن جامعہ عربیہ شمس العلوم شاہدرہ دہلی میں ، مفتی نثار احمد الحسینی، قاری محمد اشرف ،مولانا محمد شمیم عادل قاسمی ، مفتی محمد کلیم الدین قاسمی پرمشتمل ایک وفدنے قاری اسجد زبیر سے ملاقات کی، اور آرگنائزیشن کی تفصیلات ان کے سامنے پیش کی گئی ، اس موقع پر قاری اسجد زبیر نے وفدکا شاندار استقبال کیا، آرگنائزیشن کی تفصیلات سماعت فرماکربیحد خوشی ومسرت کا اظہار کیا ، وفدکی حوصلہ افزائی کی اور عہدہ صدارت کو خلوص کے ساتھ قبول فرمایا اورکہا کہ ھم سب لوگ خلوص ومحنت اور اتحاد واتفاق کے ساتھ آرگنائزیشن کاکام کریں گے اورقوم وملت کی خدمات کا فریضہ انجام دیں گے، ان شاءاللہ ، اس موقع پر وفدنے بہار واسی آرگنائزیشن دہلی کے نومنتخب صدر محترم قاری اسجد زبیر کے سرپر عمامہ باندھ کرپرجوش استقبال اورخیرمقدم کیا ، اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ حضرت صدر محترم کی صدارت میں بہار واسی آرگنائزیشن دہلی قوم وملت کی خدمات کا فریضہ انجام دے کرترقیات کے منازل طے کرے گا ان شاءاللہ ، اللہ پاک شرف قبولیت عطاء فرمائے آمین ۔