قطر:دوحہ کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ قطر کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے۔ دو ہفتے قبل صدر بشار الاسد کے زوال کے بعد یہ قطر ایئرویز کی شام کے لیے اولین پرواز تھی۔قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا، اسد خاندان کی 54 سالہ طویل حکومت کے خاتمے کے بعد سے ڈاکٹر محمد الخلیفی شام کا دورہ کرنے والے خلیجی عرب ریاست کے اعلیٰ ترین عہدیدار ہیں۔