• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ترک وطن پر اٹھے سوال!

(سید مجاہد حسین)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 14, 2023
0 0
A A
ترک وطن پر اٹھے سوال!
Share on FacebookShare on Twitter

اس وقت جبکہ حکومت دوسرے کچھ پڑوسی ملکوں سے شہریوں کو بھارت آنے پر انہیں شہرےت دےنے کا اعلان کر چکی ہے اور شہرےت ترمیمی قانون 2019میں اس کا التزام بھی ہے ،ایسے میںاب یہ سوال اٹھ رہاہے کہ ایسا کیوں ہے کہ بھارت میں آنے والوں سے کہیں زیادہ لوگ بھارت کی شہریت کو چھوڑنے کو مجبور ہیں ، ا سکی کیا وجوہات ہیں۔ےاد رہے کہ شہریت ترمیمی قانون لا کر حکومت کو مسلمانوں کی سخت مخالفت اور اعتراضات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ملک بھر میں نئے قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے اور یہ سوال کیاجارہا تھا کہ ملک کے باہر سے آنے والے دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مسلمانوں کو بھی اس سہولت میں شامل کیوں نہیں کیا گےا ان کواس سے الگ کیوں رکھا گےا ۔ وزیر داخلہ نتیانند رائے نے لوک سبھا میں بتایا ہے کہ پچھلے 7 برس کے دوران 8 لاکھ سے زائد افراد نے بھارتی شہریت ترک کر دی ہے۔ ۔حکومت نے ایوان میں سال 2011کے بعد کے اعداد و شمار بھی پیش کئے ہیں جن کو دیکھ کر اندا زہ لگاےا جاسکتا ہے کہ کس سنہ میں کتنے لوگ بھارت سے گئے ۔وزیر خارجہ جے شنکر نے ایوان کو بتایا کہ 2011 میں 1,22,819 ، 2012 میں یہ تعداد 1,20,923، 2013 میں 1,31,405 اور 2014 میں 1,29,328 میں۔ کل ملا کر سال 2011 کے بعد ہندوستانی شہریت چھوڑنے والے ہندوستانیوں کی کل تعداد 16,63,440 ہے۔لیکن یہ تعداد ہرسال کے مقابلے میں 2022میں سب سے زےادہ رہی ۔وہیںایوانِ زیریں میں پیش کیے گئے ڈیٹا کے مطابق زیادہ تر بھارتیوں نے 2019 میں شہریت چھوڑی ہے۔اس کے علاوہ ملک میں 2014کے بعد کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ 2015 میں 131489 افراد جبکہ ، 2016 میں یہ تعداد 141603 رہی۔
الغرض سنہ 2021 میں ستمبر کے اختتام تک ایک لاکھ 11 ہزار 287 افراد بھارتی شہریت سے دستبردار ہو چکے ہیں۔جبکہ 2022 میں 2,25,620 افراد نے شہریت ترک کی ہے،وہیںسنہ 2020میں یہ تعداد سب سے کم رہی ہے۔ہر سال لاکھوں کی تعداد میں بھارت چھوڑنے پر یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ گر چہ لوگوں کو اختےار ہے کہ وہ ملک کو چھوڑ کر دوسرے ممالک میں رہائش اختےار کر سکتے ہیں ،تاہم وہ کن مجبورےوں کے تحت ایسا کررہے ہیں اور گزشتہ سات برسوں میں ان کی تعداد کیوں اتنی زےادہ رہی آخران کا مسئلہ کیا ہے ؟جبکہ حکومت ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اور لوگوں کے سبھی حقوق کی ادائیگی کےلئے کار بند بھی رہتی ہے !۔اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کچھ دن قبل اس معاملے پر حکومت سے سوال کیا تھا کہ وہ اس پر کوئی وضاحتی بےان کیوں جاری نہیں کرتی؟۔کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے چبھتے سوال کئے تھے اور حقائق سے پردہ اٹھاےا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ وزارت خارجہ کے اعداد و شمار سے ایسا پتہ چلتا ہے کہ 2022 کے پہلے 10 مہینوں میں 1,83,741 لوگوں نے اپنی ہندوستانی شہریت ترک کی ہے، جو کہ ہر سال 604 افراد کے ملک چھوڑنے کے برابر ہے!۔
انہوں نے ہندوستانیوں کے اپنی شہریت ترک کرنے کے پیچھے چھ وجوہات جن میں”بے روزگاری کی مسلسل بلند شرح، نوٹ بندی کی وجہ سے ترقی کے کم مواقع اور اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے ناقص نفاذ، بھوک، صنفی فرق سے متعلق تین عالمی انڈیکس میں ملک کی خراب پوزیشن اور پریس کی آزادی،جبکہ دنیا میں غریبوں کی سب سے زیادہ تعداد رکھنے والا ملک ،جےسے مسائل کا ذکر کیاتھا“۔ولبھ نے یہ بھی کہا تھا کہ تعجب کی بات یہ ہے کہ 2022 میں ہندوستانی شہریت ترک کرنے والوں میں سے تقریباً 7000 افرادکی سالانہ آمدنی 8 کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔اخیر میںانہوں نے سوال کیا تھا کہ روزانہ 600 سے زائد لوگ اپنی ہندوستانی شہریت کیوں چھوڑ رہے ہیں اور ملک کی شہریت چھوڑنے والے ہندوستانی لوگوں کی تعداد میں 1.7 گنا اضافہ کیوں ہوا ہے؟کانگریس نے حکومت سے کچھ اور سوال بھی کئے تھے ۔وزیر اعظم کو چار سوالات کا ایک سیٹ پیش کرتے ہوئے، کانگریس لیڈر نے پوچھا تھا،”کیا وہ اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں اس مسئلے پر بات کریں گے اور ہندوستان میں’اچھے دن‘ کیوں نہیں آرہے ہیں؟“
بہر کیف،جے شنکر نے دو دن قبل ایک بار پھر شہرےت چھوڑنے والوںکی 2022کی تعداد تو بتائی لیکن ا سکے پیچھے وجوہات کاذکر نہیں تھا!۔ حکومت کو اس کا سبب ڈھونڈنا چاہئے کہ شہرےت چھوڑنے والوں کی تعداد کیوں بڑھی ہے ،جبکہ یہ تعداد گھٹنی چاہئے تھی۔کیا لوگوں کو ’اچھے دنوں‘ کا اعتراف نہیں ہے ۔کیاکیالوگوں کا’ سب کا ساتھ اور سب کا وکاس ‘پر بھروسہ اٹھ رہا ہے ؟نیز یہ کہ کیایہ وہی ’ امرت کال‘ ہے جس کا حکومت آج دعویٰ کررہی ہے تو پھر اب ایسا کیوں ہو رہا ہے؟۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist