بھیونڈی ، پریس ریلیز،ہماراسماج:شہر بھیونڈی کا معروف ادارہ رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی سکول اپنے طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت کے لیے بھی مختلف طریقے اپناتا رہتا ہے۔ بروز بدھ بتاریخ ۱۸ ستمبر ۲۰۲۴ کو حکومت مہاراشٹر کے محکمئہ تعلیم کے طئے کردہ پروگرام کے مطابق سوچھتا پندھرواڑہ کے تحت اسکول ہذا کے گراؤنڈ پر طلبہ کی صاف صفائی کی اجتماعی حلف برداری کی تقریب عمل میں آئی۔ جس میں اسکول کے جماعت ہشتم اور نہم کے طلبہ نے شرکت کی۔تقریب میں صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے طلبہ سے اپنے اور اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی غرض سے حلف بھی دلوایا گیا۔ جس میں جس میں اسکول کے معاون معلمین ظفر عالم خان، عامر بھورے، یونس باغوان، عبدالکریم باغوان بھی موجود تھے۔ اس پروگرام میں شریک طلبہ سے اسکول کے سربراہ محمد شبیر فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ،” ہمارے دین نے صفائی کو ہماری ایمان کا ایک اہم جزو قرار دیا ہے لہذا ہمیں اپنے من کے ساتھ ساتھ اپنے تن اور قرب و جوار کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنے کی حتی المقدور کوشش کرنا چاہئے۔” پروگرام میں شریک تمام طلبہ نے اپنے ہاتھ اٹھا کر کے اس عہد نامے کے تمام الفاظ دہرائے اور عہد کیا کہ آئندہ سے وہ اپنے گھر اور اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ اسکول ہذا سوچھتا پروجیکٹ مرکزی حکومت کی صفائی مہم سے بہت پہلے شروع کر چکا ہے اور ۲۰۱۱ سے ہی اس اہم پروجیکٹ پر اسکول میں عمل درآمد ہوتا ہے۔












