• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

نام نہاد پپو پوسٹر سے باہر نکلتے راہل گاندھی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 5, 2023
0 0
A A
ہندوستانی جمہوریت امن عالم کا داعی ہے ، اس کے خاتمے سے دنیا متاثر ہوگی:راہل گاندھی
Share on FacebookShare on Twitter
ایک بار پھر راہل گانفھی کا غیر ملکی دورہ بی جے پی کو بیچین کرنے لگا ہے ۔در اصل راہل گاندھی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکہ میں موجود ہنفوستانیوں سے مل رہے ہیں اور مختلف پروگرام میں ان کو خطاب بھی کر رہے ہیں ۔اور معتبر اخبار نویسوں کے سوالات کا جواب بھی دے رہے ہیں ۔ان کے جملہ خطابات کا موضوع عالمی جمہوری اقدار کی معنویت اور اس کی بدلتی شکلوں پر محیط ہے اور اسی حوالے میں بھارت کی موجودہ سیاسی سرگرمیوں پر بھی وہ نہایت نپے تلے انداز میں بات کر رہے ہیں ۔اور یہ باور کرانے کی کو شش کر رہے ہیں کہ بھارت میں جمہوری قدروں کو موجودہ سرکار مسلسل کچل رہی ہے ۔لیکن ہم مسلسل اس کے لئے لڑ رہے ہیں ۔راہل گاندھی اس سلسلے میں  بار بار  کشمیر سے کنیا کماری تک کی جاترا کا بھی حوالہ دے رہے ہیں ۔جس میں انہوں نے ہندوستان کے طول و ارض میں بسنے والے شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے خیالات سے مستفیض ہوئے ۔راہل گاندھی سے امریکہ میں ملنے والے بہت سارے صحافیوں نے بہت چبھتے ہوئے سوالات بھی کئے جس کا جواب وہ کھل کر دے رہے ہیں ۔اسی دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے  صحافیوں سے یہ  کہدیا کہ آپ سب جس جوش و خروش سے مجھ سے بھارت کے موجودہ سیاسی منظر نامہ پر اور وہاں کے جمہوری اقدار کے حوالے سے سوالات پوچھ رہے ہیں کیا بھارت کے وزیر اعظم کو یہاں بلا کر ان سے بھی ایسے سوالات کے جواب لینگے ؟
 راہل گاندھی کا یہ جملہ بم بن کر بی جے پی پر گرا ہے کیونکہ مستقبل قریب میں خود وزیر اعظم امریکہ کا سفر کرنے والے ہیں ۔اور راہل گاندھی جب سے نئے اوتار میں آئے ہیں ،میری مراد بھارت جوڑو یاترا کے بعد سے ان کی مقبولیت میں اس قدر اضافہ ہو رہا ہے کہ اب یہ گفتگو عام طور پر ہونی شروع ہو گئی ہے کہ کیا میڈیا کے سوالوں کے سامنے جس طرح راہل گاندھی کھڑے ہو کر مسکراتے ہوئے جواب دے دیتے ہیں مودی جی بھی جواب دے سکتے ہیں ؟
حالانکہ ایسی گفتگو ابھی شروع ہوئی ہے ،اور نہایت محدود حلقہ میں ہو رہی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ابھی مستقبل قریب میں ہونے والے تین  اسمبلی انتخاب میں بھی اگر کانگریس کامیاب ہو گئی تو پھر راہل گاندھی اپنے اوپر لگا ئے گئے پپو پوسٹر کو پھاڑ کر باہر آ جائینگے اور لوگ یہ کہنا بھول جائینگے کہ مودی کے علاوہ کون ؟بلکہ یہ کہنا شروع کر دینگے کہ راہل کے علاوہ کون ؟
اس بار راہل کے امریکی  سفر  پر ملک کے پڑھے لکھے سیاسی دانشوروں کی خاص نگاہ ہے اور وہ ان کے کانفیڈنس کو دیکھ کر خوش بھی ہیں اور حیران بھی  پچیس تیس اور چالیس سال سے صحافت کرنے والوں کا بھی آف ریکارڈ یہ کہنا ہے کہ ہم نے جواہر لعل نہرو کو تو نہیں دیکھا لیکن ان کے بارے میں جو سنا اور پڑھا ہے اس کی روشنی میں راہل گاندھی میں ان کی جھلک نظر آتی ہے ۔اور موجودہ حالات میں جس لیڈر کی کانگریس سمیت ملک  کو ضرورت تھی وہ مل گیا ہے ۔
اور شاید یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کا اندرونی حلقہ سخت گھبراہٹ کا شکار ہے ۔ نہایت با وثوق ذرائع سے تو یہ بھی خبر آرہی ہے کہ مودی اب کانگریس کو مزید تیاری کا موقعہ دینے کے موڈ میں نہیں ہیں اور وہ کبھی بھی پارلیامنٹ برخواست کر کے قبل از وقت انتخاب کا اعلان بھی کر سکتے ہیں ۔مدھیہ پردیش چھتیس گڈھ اور راجستھان  اسمبلی  انتخاب کے ساتھ ساتھ ۔ٹھیک اسی طرح جیسے نریندر مودی نے گجرات دنگوں کے بعد گجرات اسمبلی کا انتخاب کرایا تھا یا اٹل بہاری باجپائی نے انڈیا شائننگ کے چکر میں قبل از وقت عام انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا تھا ۔
مودی انڈ کمپنی کے لئے 12جون کو پٹنہ میں ہونے والا اپوزیشن اجتماع بھی سر درد بڑھانے والا ثابت ہونے والا ہے کیونکہ ہندی بیلٹ میں ہی مودی کی سب سے زیادہ مقبولیت ہے اور اس کی وجہ حزب اختلاف کا منتشر ہونا ہے ،جس پر نتیش کمار کی بھی نظر ہے اور وہ اس پر مسلسل کام بھی کر رہے ہیں۔
اس درمیان کانگریس نے اپنا صدر کھڑگے کو بنا کر بھی ایک سیاسی داؤ کھیلا ہے ۔آپ کو یاد ہوگا کہ نریندر مودی نے ایک انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کچھ دنوں پہلے کہا تھا کہ کہ کانگریس ایک مخصوص فیملی کی پارٹی ہے اور یہ ناممکن ہے کہ کانگریس کا صدر اس فیملی سے باہر کا کوئی شخص ہو جائے ۔جبکہ راہل گاندھی نے اس کے پہلے 2019میں پارٹی کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے خود ہی پارٹی کی صدارت سے استعفی دے دیا تھا اور یہ اعلان کر دیا تھا کہ گاندھی فیملی کا کوئی شخص اب یہ ذمہ داری قبول نہیں کریگا ۔لیکن نریندر مودی سمیت پوری بی جے پی نے اسے ڈرامہ قرار دیا تھا ۔لیکن کھڑگے کو کانگریس کی کمان ہی نہیں ملی بلکہ ان کی سرکردگی میں کانگریس نے کرناٹک کا انتخاب جیت کر یہ ثابت کیا کہ کانگریس ختم نہیں ہوئی ہے اور ملک میں اس کے ووٹر ابھی بھی موجود ہیں ۔
ملک کے موجودی سیاسی منظر نامہ اس وقت بہت تیزی سے بدل رہا ہے اور اس بدلتے منظر نامہ میں کانگریس کی مقبولیت کا گراف ہر روز نئی اونچائیاں چھو رہا ہے ۔
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist