• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

امریکہ سے بہار تک راہل کو دینا ہوگا امتحان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 2, 2023
0 0
A A
امریکہ سے بہار تک راہل کو دینا ہوگا امتحان
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ سے بہار تک راہل کو دینا ہوگا امتحان
راہل گاندھی کا غیر ملکی دورہ سیاسی طور پر بھلے ہی کسی خاص اہمیت کا حامل نہ لیکن اکثر تنازعے کا باعث ضرور ہو جاتا ہے، گذشتہ دنوں بھی جب انہوں نے لندن کا سفر کیا تھا اور جمہوریت کے مستقبل پر کئے گئے سوال کے جواب میں بھارت کے موجودہ صورت حال کی بات کی تھی تب برسر اقتدار جماعت بی جے پی کافی برہم ہو گئی تھی ۔اب ایک بار پھر راہل گاندھی بیرون ملک کے سفر پر ہیں اور طلبا کے سوالات کا بھی جواب دے رہے ہیں ۔لیکن اس بار یقینی طور پر وہ کافی محتاط ہیں۔کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہاں ملک میں بی جے پی ان کے امریکہ میں بولے گئے ایک ایک جملہ کو ناپ تول رہی ہے ۔ وہ پورا میڈیا بھی جو راہل گاندھی کی کردار کشی کرنا ہی اپنا فرض سمجھتا ہے وہ بھی تیار ہے کہ کب موقعہ ملے اور راہل گاندھی کوٹرول آرمی کے حوالے کر دے ۔یہاں سیاست کی ایک نئی بساط بھی بچھائی جا رہی ہے جس کی تیاری کا سارا ذمہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے کاندھوں پر ہے۔اور 12مئی کو پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کی پہلی میٹنگ ہے ۔اور ٹھیک اس کے پہلے کانگریسی رہنما راہول گاندھی امریکہ کے سفر پر ہیں اور تین دنوں کے اس سفر میں وہ امریکہ کی تین اہم یونیورسٹیز کے طلبا سے خطاب بھی کریںگے اور ان کے سوالات کا جواب بھی دیںگے ۔اس سلسلے میں گذشتہ روز راہل گاندھی نے کیلی فورنیا کی ممتاز اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیمپس میں ہندوستانی طلباء کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ سیاست میں آئے تھے تو انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کبھی لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل ہو جائیں گے، حالانکہ اس نے انہیں عوام کی خدمت کرنے کا’’بڑا موقع‘‘ فراہم کیا ہے۔ یہ بات بہت پرانی نہیں ہے کہ پچھلی بار بھی جب راہل غیر ملک دورے پر تھے تو لندن میں انہوں نے بھارت میں جمہوریت کے مستقبل پر بڑا سوال اٹھایا تھا ،جس پر بھارت میں برسر اقتدار بی جے پی نے خوب واویلا مچایا تھا ۔بعد ازاں انہیں ایک دوسرے کیس میں ملوث کر کے سورت کی ایک عدالت نے اس سال کے شروع میں راہل گاندھی کو مجرمانہ ہتک عزت کا مجرم قرار دیا تھا اور انہیں 2019 کے’’مودی کنیت‘‘ سے متعلق ان کے تبصرے سے متعلق ایک معاملے میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سزا کے اعلان کے بعد کانگریس لیڈر کو لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ وہ کیرالہ کے وایناڈ سے ایم پی تھے۔راہل گاندھی نے گذشتہ روز اسٹیفورڈ یونیورسٹی میں اسی واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں ایسی صورتحال کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ جو کچھ ہوتا دیکھ رہے ہیں وہ اس سے بالکل مختلف ہے جس کا انہوں نے سیاست میں قدم رکھتے وقت سوچا تھا۔ راہل نے کہا، میں شاید ہندوستان میں ہتک عزت کے معاملے میں سب سے زیادہ سزا پانے والا واحد شخص ہوں۔ راہل نے کہا کہ سیاست ایسی ہی ہوتی ہے۔ لیکن پھر مجھے لگتا ہے کہ اس نے مجھے واقعی ایک بڑا موقع فراہم کیا ہے،شاید بہت بڑا موقع۔ سیاست اس طرح ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا،میرے خیال میں یہ ڈرامہ درحقیقت چھ ماہ پہلے اس وقت شروع ہوا تھا جب وہ کنیا کماری تک کے پیدل سفر پر تھے ۔جب ہم لڑ رہے تھے۔ آج بھی ہندوستان میں سارا اپوزیشن لڑ رہا ہے۔ سارا پیسہ اشرافیہ کے پاس ہے، اداروں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ ہم اپنے ملک میں جمہوری جنگ لڑنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
راہل نے کہا کہ انہوں نے اسی وقت ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں بالکل واضح ہوں کہ ہماری لڑائی ہماری ہے، انہوں نے یونیورسٹی کیمپس میں ہندوستانی طلباء اور ہندوستانی نژاد ماہرین تعلیم کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا۔ تاہم، یہاں ہندوستان سے نوجوان طلباء کا ایک گروپ ہے۔ میں ان کے ساتھ تعلقات استوار کرنا اور ان سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ ایسا کرنا میرا حق ہے۔ کانگریس لیڈر نے اسرار کیا کہ وہ بیرون ملک سفر کرکے کسی سے تعاون نہیں مانگ رہے ہیں۔ اسٹینفورڈ کے ایک کھچا کھچ بھرے آڈیٹوریم میں گرجدار تالیوں کے درمیان راہل نے کہا کہ میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ وزیر اعظم یہاں کیوں نہیں آتے اور وہ ایسا کیوں نہیں کرتے‘‘۔ انہوں نے یہاں طلباء اور ماہرین تعلیم کے ساتھ بات چیت کی۔آڈیٹوریم میں زیادہ ہجوم کی وجہ سے کچھ طلباء کو داخلہ نہیں مل سکا۔ طلباء نے پروگرام شروع ہونے سے دو گھنٹے پہلے ہی قطاریں لگانا شروع کر دیں۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں ہندوستان کے کئی لیڈروں نے امریکہ میں ہندوستانی طلباء کے ساتھ بات چیت کی ہے ۔لیکن راہل گاندھی کی مقبولیت بہت زیادہ ہے۔اب ان کی مقبولیت کا گراف ملک میں کتنا بڑھا ہے اس کا اندازہ عام چناؤ 2024میں ہونے کا قوی امکان ہے ۔اور جس کا پہلا مرحلہ 22جون کو پٹنہ کی حزب اختلاف کی پہلی میٹنگ کے بعد ہی ہونا شروع ہو جائیگا ۔
(شعیب رضا فاطمی)

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist