نئی دہلی،ہماراسماج:سیلم پور وارڈنمبر225 سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی امیدوارحجن شبنم رئیس کی حمایت میں زیڈ بلاک لکڑی مارکیٹ ویلکم میں انتخابی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں کی تعدادمیںمردوخواتین موجود تھے۔اس موقع پر حاجی رئیس نے کہا کہ سیلم پور وارڈ میں مجلس کامیاب ہورہی ہے کیوں کہ گذشتہ دس سالوں میں اس وارڈ کی جو حالت ہوئی ہے اس سے یہاں کے لوگ کافی پریشان ہوگئے ہیں کیوں کہ یہاں لوگ دبے کچلے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے جن کے حقوق کی لڑائی لڑنے والاکوئی نہیں ہے اور اگر ان میں سے کوئی آواز اٹھاتا بھی ہے تو اسے اپنے رعب و دبدبہ سے اس کو خاموش کردیا جاتا ہے مگر مجلس اتحادالمسلمین غریب لوگوں کی آواز کو نہ صرف اٹھاتی ہے بلکہ ان کے مسائل کو حل کرانے کی کوشش بھی کرتی ہے اس لئے یہاں کے لوگوں کو مجلس کی شکل میں ایک بہترین متبادل پارٹی مل گئی ہے جس کی امیدوار حجن شبنم ہیں ،اگر آپ لوگوں کی اسی طرح محبتیں رہیں تو یقینا وہ کامیاب ہوکر آپ کی خدمت کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے ۔پارٹی نے چور دروازے سے ایسے شخص کی حمایت کی ہے جسے علاقے کے لوگ پسند نہیں کرتے ہیں اس لئے سبق سکھانے کے لئے آپ اپنا قیمتی ووٹ مجلس کی امیدوار حجن شبنم کو دیں۔حجن شبنم نے کہا کہ ہم آپ سے کچھ نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ علاقے کی تعمیرو ترقی کے نام پر ایک ووٹ مانگ رہے ہیںاور ہمیں ہے کہ آپ ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔ دوسری طرف سیلم پور جھگیوں میں بھی لوگوں نے مجلس کو کامیاب کرنے کی یقین دہانی کرائی۔