سید پرویز قیصر
گجرات تائنس کے خلاف احمد اباد میں کھیلے گئے انڈین پریمیر لیگ کے میچ میں راجستھان رائلز کے روی بشنوئی نے چار اوور میں 41 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور اپنی ٹیم کی چھ رن کی جیت میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گلین فلپس کو آوٹ کرکے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے وکٹوں کی ڈبل سنچری بھی مکمل کی۔
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں دو سو یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے وہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے18 ویں اور کل ملاکر125 ویں بالر بنے۔25 سال اور211 دن کی عمر میں ایسا کرکٹ میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والے سب سے چھوٹی عمر میں وکٹوں کی ڈبل سنچری بنانے والے بھی بنے۔راجستھان کی جانب سے تامل ناڈو کے خلاف سورت میں21 فروری 2019 کو اپنا پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے اس لیگ بریک گگلی بالر نے گجراٹ ٹائٹنس کے خلاف میچ کے اختتام تک جو170 میچ کھیلے ہیں انکی169 اننگوں میں626.3 اوور میں4736 رن دیکر23.44 کی اوسط اور18.60 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ202 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے چار مرتبہ ایک اننگ میں چارکھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے اور انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی چار13 رن دیکر چار وکٹ ہے جو انہوں نے زمبابوے کے خلاف ہندوستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے6 جولائی2024 کو انجام دی تھی۔
انڈین پریمیر لیگ میں اس بالر نے 2020 سے اب تک جو79 میچ کھیلے ہیں انکی78 اننگوں میں279.1 اوور میں2294 رن دیکر29.79 کی اوسط اور21.75 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ77 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نیراجستھان رائلز کی جانب سے گجرات ٹائٹنس کے خلاف احمد آباد میں 4 اپریل2026 کو چار اوور میں41 رن دیکر چار وکٹ حاصل کئے تھے جو انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ لکھنو سپر جائنٹس کیلئے انہوں نے2022 اور2025 کے درمیان جو54 میچ کھیلے ہیں انکی53 اننگوں میں185.1 اوور میں1631 رن دیکر33.97 کی اوسط اور23.14 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ48 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انکی سب سے اچھی بالنگ کراکردگی 28 رن دیکر تین وکٹ رہی تھی۔ راجستھان کے لئے انہوں نے2019 اور2022 کے درمیان جن24 میچوں میں حصہ لیا ہے انکی 24 اننگوں میں91.5 اوور میں579 رن دیکر18.09 کی اوسط اور 17.21 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ32 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے اور انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی15 رند یکر چار وکٹ ہے۔ گجرات کیلئے2023 اور2025 کے درمیان انہوں نے جن22 میچوں میں حصہ لیا ہے انکی22 اننگوں میں82.5 اوور میں580 رن دیکر 20.00 کی اوسط اور17.13 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ29 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا ہے۔ 13 رن دیکر تین وکٹ انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔راجستھان رائلز کیلئے اس سیز ن میں انہوں نے جو دو میچ کھیلے ہیں انکی دو اننگوں میں سات اوور میں 57 رن دیکر11.40 کی اوسط اور8.40کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ وہ ایک مرتبہ ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انکی سب سے اچھی بالنگ چار اوور میں 41رن دیکر چار وکٹ ہے جو انہوں نے گھڑات ٹائٹنس کے خلاف احمد آباد میں4 اپریل2026 کو انجام دہ تھی۔ ڈیلی الیوم












