کنشاسا:جمہوریہ کانگو کے مشرقی صوبے ‘شمالی کیوومیں باغیوں کے حملے میں 50 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔23 مارچ آپریشن نامی باغی گروپ نے رُٹشورو میں حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 50 شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور متعدد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔میجر سائلوین ایکنگے جمہوریہ کانگو کے فوجی ترجمان میجر سائلوین ایکنگے نے کہا ہے کہ 23 مارچ آپریشن نامی باغی گروپ نے صوبہ شمالی کیوو کے علاقے رُٹشورو میں حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 50 شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور متعدد کو اغوا کر لیا گیا ہے ۔کانگو حکومت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 23 مارچ آپریشن نامی باغی گروپ صوبہ شمالی کیوو کے دارالحکومت گوما پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ حکومت کا دعوی ہے کہ باغی گروپ کو روانڈا کی پشت پناہی حاصل ہے ۔روانڈا نے دعووں کی تردید کی ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و سفارتی کشیدگی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹوں کے مطابق باغی، جمہوریہ کانگو کے سرحدی علاقوں سے نکالی جانے والی، بعض قیمتی معدنیات کو ہمسایہ ممالک اسمگل کر رہے ہیں۔