سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسیز کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سعودی عرب نے مختلف سطح پر گونا گوں کوششیں کی ہیں اور انسانیت نوازی کی قابل رشک مثالیں قائم کی ہیں۔
پہلا اقدام: سوڈان میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سعودی عرب نیاپنے شہریوں اور ایک سو دس (۱۱۰) ممالک (مثلا: ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، روس، امریکہ وغیرہ) کے شہریوں کا انخلاء کرایا۔ جن کی کل تعداد آٹھ ہزار چار سو پچپن(۸۴۵۵) پہنچتی ہے، جن میں سعودی شہریوں کی تعداد چار سو چار (۴۰۴) ہے، اور دیگر ممالک کے شہریوں کی تعداد آٹھ ہزار اکاون (۸۰۵۱) ہے۔ ان افراد کو رائل سعودی نیوی کے بحری جہازوں اور رائل سعودی فورس کے طیاروں کے ذریعے نکالا گیا ہے۔ اسی طرح سعودی عرب نے گیارہ ہزار ایک سو چوراسی (۱۱۱۸۴)افراد کے انخلاء میں دیگر ممالک کی مدد کی ہے۔
دوسرا اقدام: سوڈان میں امن کی بحالی اور صلح کی کوشش: جدہ میں سعودی عرب اور امریکہ کی کوششوں سے سوڈانی فوج اور ریپیڈ سپورٹ فورسیز کے نمائندوں کے درمیان باہمی سمجھوتہ کی کوشش کی گئی، اور فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عام شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، انسانی حقوق کی مکمل پاسداری کی جائیاور عالمی قوانین کا مکمل احترام کیاجائے وغیرہ وغیرہ۔ اور ۱۱ مئی۲۰۲۳ء کو ‘اعلان جدہ’ کے نام سے دونوں فریق نے مشترکہ اعلانیہ جاری کیا۔ صلح کی اس پہلی کوشش کے بعد ان شاء اللہ دوسری کوششیں بھی جاری رہیں گی کیونکہ سعودی عرب پر عزم ہے کہ سوڈانی بحران کے حل اور امن کے قیام تک وہ اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ رب العالمین ان کوششوں کو بار آور بنائے۔
تیسرا اقدام: سوڈان میں راحت رسانی کا کام: سعودی عرب میں بیرونی امداد کو منظم کرنے کے لئیایک خاص ریلیف سینٹر (King Salman Humanitarian Aid and Relief Center) قائم ہے،اس سینٹر کے ماتحت آنلائن مالی عطیات کو جمع کرنے کے لئے(ساھم) کے نام سیایک پلیٹ فارم ہے، اس پلیٹ فارم نے سوڈان کے لئے مالی امداد کی تحریک چلائی ہے- اور اس تحریک کو قوت دینے کے لئے سعودی وزیر برائے اسلامی امور نے سرکلر جاری کیا کہ تمام خطبائے مساجد ۲۱/مئی۲۰۲۳ء کو خطبہ جمعہ میں حاضرین کوسوڈان کے مصیبت زدگان کے تئیں ان کی ذمہ داریاں یا دلائیں کہ ان کے لئے دعائیں کریں اور (ساھم) پلیٹ فارم سے اپنا مالی عطیہ ان کے لئے پیش کریں۔ اسے عملی جامہ پہناتے ہوئے حرمین شریفین اور سعودی عرب کی تمام مساجد میں اسی موضوع پرخطبہ ہوا۔اللہ کی توفیق سے ان کوششوں کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں، تا دم تحریرتقریبا ایک کروڑ چھیاسی لاکھ چوتیس ہزار تین سو انیس سعودی ریال(یعنی چالیس کروڑ ۹۲ لاکھ بھارتی روپیہ) جمع ہوچکا ہے،اور ہر منٹ عطیات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔
سعودی عرب نے متاثرین کی راحت رسانی کا کام منظم اور نہایت تیزی کے ساتھ مختلف طریقوں سے انجام دے رہا ہے، غذائی اجناس، بستر ولباس، خیمے،دوائیں اور انسانی ضروریات کی دیگر چیزیں ان متاثرین کو فراہم کر رہا ہے۔سعودی عرب کے لئے یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ اس کی تاریخ اس طرح کے عظیم کارناموں سے بھری پڑی ہے- رب کریم سوڈان کی حفاظت فرمائے اور سعودی عرب کی خدمات کو قبول فرمائے- آمین