ناظم منصوری
مرادآباد،سماج نیوز سروس: ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے صدر نعمان منصوری نے ڈویژنل کمشنر کودئیے گئے خط میںدرخواست کی ہے کہ کوتوالی مغل پورہ کے سامنے واقع گورنمنٹ انٹر کالج کی خستہ حال عمارت کو دوبارہ تعمیر کر کے ایک اچھے ماڈل تعلیمی ادارے کے طور پر تیار کیا جائے۔یہ شہر کے مالی طور پر کمزور طلبہ کے سرپرست کے لیے ایک احسان ہوگا، تاکہ وہ اپنے بچوں کو شہر کے اندر واقع ایک اچھے ماڈل اسکول میں تعلیم دلا کر قابل بنا سکیں۔ڈویژنل کمشنر کو بتایا کہ اس تعلیمی ادارے کی تعمیر کے لیے شہر کے سماجی کارکن بھی جوش و خروش سے آگے آئیں گے ۔ساتھ ہی اس اسکول اور کالج میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہزاروں لوگ کامیاب ہو چکے ہیں اور اگر یہ اسکول اور کالج اب شروع ہو جائے گاتو پھر لوگ اس سے بہت فائدہ اٹھائیں گے۔ ڈویژنل کمشنر نے یقین دلایا کہ وہ پہلے ہی مذکورہ تعلیمی ادارے کی تعمیر نو کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور عنقریب وہاں معیار کے مطابق ایک اچھے اسکول اور کالج کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔اس موقع پر نعمان منصوری کے علاوہ شاہنواز خان، ندیم منصوری، نوشاد وارثی، تسلیم منصوری، وسیم ایڈووکیٹ وغیرہ موجود تھے۔












